نماز دینِ اسلام کا دوسرا رکن ِعظیم ہے جو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت و فضلیت اس قدر ہے کہ سفر و حضر اور میدانِ جنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مردوزن کے لیے واجب اور ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ اور ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا: "صلو كما رأيتموني اصلي" لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نماز کی ادائیگی میں مختلف اوقات و مواقع پر ہاتھوں کی کیفیت و مقام بدلتا رہتا ہے اور ان تمام کیفیات کا سنت رسولﷺ کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ(مترجم و مصنف کتب کثیرہ ) کی زیر نظر کتاب ’’نماز میں ہاتھ کب؟ کہاں؟ کیسے؟‘‘انہی کیفیات کے تفصیلی تذکرے پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب مصنف کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)
مقدمہ |
9 |
تکبیر اولیٰ کے وقت رفع یدین |
11 |
کندھوں یا کانوں تک |
13 |
مرد و زن کے رفع یدین میں عدم فرق |
15 |
قیام میں ہاتھ باندھنا |
26 |
سینے پر ہاتھ باندھنے کے دلائل |
39 |
بعض دیگر دلائل |
50 |
زیرناف ہاتھ باندھنے کے دلائل |
53 |
زیر ناف والے اضافے کے بارے میں علماء احناف کی تحقیقات |
61 |
مرد و زن کے ہاتھ باندھنے میں فرق |
73 |
بوقت رکوع ہاتھوں کی کیفیت و مقام |
75 |
قومہ میں ہاتھوں کی کیفیت |
78 |
سجدہ میں دونوں ہاتھ کیسے ؟ |
81 |
مانعین جلسہ استراحت |
94 |
بعض آثار |
98 |
جلسہ استراحت وقعدہ میں ہاتھ کہاں |
102 |
تشہد یا قعدہ میں دونوں ہاتھوں کی کیفیت |
103 |
ہاتھ سے زمین پر ٹیگ لگا کر بیٹھنے کی ممانعت |
110 |
لوہے سے بھی سخت اور شیطان کو رلا دینے والی چیز |
116 |
سنت انبیاء علیہم السلام |
117 |
توحید کی گواہی |
119 |
اشارے کے وقت نظر کہاں |
120 |
صرف ایک انگلی سے اشارہ |
121 |
قبلہ کی طرف اشارہ |
122 |
انگشت شہادت کو خمیدہ رکھنا |
122 |
انگلی اٹھانے کا موقع و محل |
123 |
لا الہ الا اللہ کے ساتھ تخصیص والا حنفی و شافعی مسلک |
124 |
ایک روایت |
125 |
ایک دوسری حدیث |
128 |
آغاز سے ہی اشارہ شروع کر دینے کے دلائل |
131 |
سلام پھیرنے تک اشارہ جاری رکھنے کے دلائل |
136 |
حاصل کلام |
145 |
تورک کے وقت ہاتھوں کی کیفیت |
146 |
مصادر و مراجع |
148 |