#6053

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی

مشاہدات : 4943

مطالعہ نصوص حدیث برائے ایم اے علوم اسلامیہ ( یونٹ 1 تا 18) کوڈ 4557

  • صفحات: 708
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17700 (PKR)
(پیر 06 اپریل 2020ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

دینِ  اسلام کا دوسرا بڑا ماخذ حدیث رسول ﷺ ہے  جو بذریعہ وحی آپﷺ کو عطا کیاگیا ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لیے وہی بڑے اسباب وذرائع پیدا فرمائے  جوقرآن  حکیم کے لیے  پیدا کیے ۔ یعنی  حفظ  وکتابت۔ نبی کریم ﷺ سے دین  اسلام کاسماع کرنے  اور لکھنے  والے صحابہ کرام ﷢ نے دونوں طریقوں سے اس کو ضبط کیا  اپنے سینوں میں بھی اور دفاتر میں بھی۔اور نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام  کو اپنی احادیث کو حفظ کرنے اور لکھنے کا حکم  بھی دیا۔اور پھر صحابہ کرام کےبعد  بھی احادیث  کو زبانی  یاد کرنے اور  لکھنے کا عمل جاری رہا ۔تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔ زیر نظرکتاب ’’ مطالعۂ نصوص حدیث یونٹ اتا18(کوڈ4557) ‘‘ڈاکٹر علی اصغر چشتی، معین ہاشمی کی مشترکہ تصنیف ہے۔یہ کتا ب  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کے   ایم اے  علوم اسلامیہ  کے طلبہ وطالبات کے    ’’ تخصص فی الحدیث ‘‘ کورس  کے لیے مرتب کی گئی ہے۔تاکہ طلبا حدیث کے مشہور مصادر  کے انداز تالیف اور ان کے متون سے متعارف ہوسکیں۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

6

کورس کا تعارف

 

7

کورس کے مقاصد

 

17

یونٹ نمبر 1 موطا امام مالک

 

19

یونٹ نمبر 2 صحیح البخاری

 

53

یونٹ نمبر 3 صحیح مسلم

 

91

یونٹ 4 صحیح مسلم

 

119

یونٹ 5 سنن ابوداؤد

 

151

یونٹ 6 سنن ترمذی

 

201

یونٹ 7 سنن ابن ماجہ

 

239

یونٹ نمبر 8 مستدرک امام حاکم نیشاپوری

 

277

یونٹ نمبر 9 السنن للامام النسائی

 

321

یونٹ نمبر 10 مسند امام احمد بن حنبل

 

351

یونٹ نمبر 11 مشکوٰۃ المصابیح

 

379

یونٹ نمبر 12 الصحیح للامام ابن حبان الصحیح لابن خزیمہ

 

425

یونٹ نمبر 13 مسانید امام ابو حنیفہ مصنف عبد الرزاق معجم الطبرانی

 

471

یونٹ نمبر 14 السنن الکبریٰ اللبیہقی و السنن الامام الدار قطنی

 

521

یونٹ نمبر 15 معانی الآثار للطحاوی موطا امام محمد

 

559

یونٹ نمبر 16 مسند اسحاق بن راہویہ سنن دارمی

 

595

یونٹ نمبر 17 جامع الاصول لابن اثیر کنز العمال لعلی المتقی الہندی

 

625

یونٹ نمبر 18 الادب المفرد للامام البخاری منتقی الاخبار لابن تیمیہ الجمع بین الصحیحین للصاغانی

 

675

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22145
  • اس ہفتے کے قارئین 180677
  • اس ماہ کے قارئین 1699750
  • کل قارئین115591750
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست