#6179

مصنف : ریسرچ ڈیپارٹمنٹ پیغام ٹی وی

مشاہدات : 6156

خطبات امام کعبہ ( الشیخ ڈاکٹر جسٹس صالح بن محمد آل طالب حفظہ اللہ )

  • صفحات: 546
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21840 (PKR)
(ہفتہ 19 ستمبر 2020ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، لاہور

خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز ہیں، اس لئے جب بیت اللہ شریف یا مسجد نبویؐ کے آئمہ کرام میں سے کوئی پاکستان تشریف لاتے ہیں تو یہاں کے عوام میں خوشی و مسرت کے بے پایاں جذبات کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔الشیخ صالح بن محمد آل طالب کو 28شعبان 1423ھ میں مسجد حرام میں امام مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری ہوا۔ نماز عصر ان کی پہلی نماز تھی، جس کی انہوں نے امامت فرمائی۔ یہ رمضان المبارک کا پہلا دن تھا۔ اسی طرح 1430ھ کو الشیخ صالح مسجد حرام میں مدرس بھی مقرر ہوئے۔ وہ سعودی عرب کے علاقے رابغ میں جاری جمعیہ تحفیظ القرآن الکریم کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے اصلاحی اور تربیتی موضوعات پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں۔ ان کی ایک کتاب ’’تہذیب وثقافت کی اشاعت میں مسجدحرام کا کردار‘‘  ہے ۔ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ﷺ کے آئمہ کرام کو مسلم امہ میں اتحادویگانگت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ الشیخ  صالح  بن محمد آل طالب کی شخصیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے غیر متنازعہ ہے اور وہ صرف بیت اللہ شریف میں آنے والے مسلمانوں کے ہی نہیں، پوری دنیا کے مسلمانوں کے امام ہیں۔زیر نظر کتاب ’’خطبات امام کعبہ‘‘الشیخ صالح بن محمد آل طالب  کےجولائی 2012ء سے فروری 2018ء کے دوران اہم ترین  معاشرتی موضوعات پرعالمی واسلامی  حالات کے تناظر میں دیے  گئےبصیرت مندانہ   43 خطبات کا مجموعہ ہے ۔ریسرچ  ڈیپارٹمنٹ  پیغام ٹی  وی  نےشیخ موصوف کے خطبات کو اردو زبان میں منتقل کیا ا ور پیغا م ٹی وی  نےاسے حسن   طباعت سے آراستہ کیا ہے۔(كتاب كى بيك ٹائٹل پر شیخ کی تاریخ پیدائش 1947 ء لکھی ہے۔جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1974ء ہے۔)اللہ تعالیٰ ان خطبات کو عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مترجم وناشرین کی        اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دلوں پرقرآن کی تاثیر

13

قرآنی قصوں کےاسباق

29

سرحدی محافظوں کی حفاظت

39

قصہ سیدنایونس علیہ السلام

52

معوذتین کےفضائل وآداب

63

اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ،وفاداری

75

محبت رسول کااظہارکیوں کرکیاجائے

88

محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کااپنےبیٹوں اورنواسوں کےساتھ رویہ

101

اللہ،رسول اوردین پررضامندی

113

اچھی بات اورعمدہ کلام

124

شکر،نعمتوں کےدوام کاباعث

136

تبلیغ پیغمبری کام ہے!

151

لقمہ حرام۔ایک سنگین گناہ

166

موت میں پنہاں عبرتیں اورنصیحتیں

180

دعاکی فضیلت

188

نفس کی پاکیزگی اوراخلاق کی اصلاح

201

اسلام میں خاندان کی بنیاد

211

امت کی بیماری اور اسکا علاج

222

امت کےنام چند نصیحتیں

252

حق غالب ہونےاورباطل مٹنےوالاہے

257

حق پرجمےرہیں اورحوصلہ ہاردینےسےبچیں

272

فتنوں کےاوقات میں مسلمانوں کےلئے نشانِ راہ

285

ناحق تکفیر مسلم جرم ہے

304

بلند ہمتی

317

رمضان کےمعطر جھونکوں سے فائدہ اٹھالو

326

ماہِ رمضان کی آمد

335

رمضان اورامت کےاحوال

346

رمضان،غزوہ بدراورمعاصر خارجی

360

حجاج کرام کےلئےچندگزارشات

373

حج کےمقاصداورمشاہدات

388

حج کےبعدایک ضروری کام

397

حج کےدروس واسباق

407

ایام تشریق کی فضیلت

418

اہل یمن اورایمان وحکمت

433

نیاخوش حال یمن

445

امت میں اتحادواتفاق کی اہمیت

458

سورۃ المؤمنون کی چند آیات

467

فلسطین اورمسجد اقصی

479

اللہ سے عافیت مانگو

494

معمولی عمل بڑاثواب

507

اولاد کی تربیت

518

برکت کاتعارف

534

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70711
  • اس ہفتے کے قارئین 289095
  • اس ماہ کے قارئین 289095
  • کل قارئین111896423
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست