#6120

مصنف : وحید بن عبد السلام بالی

مشاہدات : 8405

جن و شیاطین سے گھر کی حفاظت

  • صفحات: 40
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1000 (PKR)
(ہفتہ 27 جون 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

قرآن مجید انسان کے لیے  ایک  مکمل دستور حیات ہے ۔اس میں بار بار توجہ دلائی  گئی ہے  کہ  شیطان مردود سےبچ کر رہنا ۔ یہ   تمہارا کھلا دشمن ہے  ۔ارشاد باری تعالی  إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ’’ یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے  تم اسے دشمن ہی سمجھو ۔‘‘شیطان سے انسان کی دشمنی آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالیٰ  کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے  مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ  اللہفان من  مصاید الشیطان از امام ابن  قیم الجوزیہ  ﷭ اور اسی طرح اردو زبان میں بھی متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جن وشیاطین سے گھر کی حفاظت ‘‘معروف مصری    عالم دین و روحانی  معالج شیخ وحید بن عبد السلام بالی   کےمرتب کردہ مختصر  رسالہ تحصين البيت من الشيطان کا اردو ترجمہ ہے ۔صاحب کتاب نےاس میں  شیطان سے بچنے کے پندرہ  ایسے حفاظتی  طریقے  اور وسائل بیان کیے ہیں کہ  جنہیں اختیار کر کے جن  وشیاطین سے اپنے گھروں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ابوعدنان محمد طیب بھواروی  صاحب نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اللہ تعالیٰ  مترجم ومصنف  کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

3

پہلا حفاظتی ذریعہ: گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا

5

دوسرا حفاظتی ذریعہ: اہل خانہ کو سلام کرنا

5

تیسرا حفاظتی ذریعہ:کھاتے اور پیتے وقت اللہ کا ذکر کرنا

8

چوتھا حفاظتی ذریعہ:گھر میں کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کرنا

9

پانچواں حفاظتی ذریعہ: گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت کرنا

11

چھٹا  حفاظتی ذریعہ: شیطانی آواز سے گھر کو پاک رکھنا

13

ساتواں حفاظتی ذریعہ: گھنٹیوں سے گھر کو پاک رکھنا

16

آٹھواں حفاظتی ذریعہ: صلیب سے گھر کو پاک رکھنا

17

نواں حفاظتی ذریعہ: گھر کو تصویروں، مجسموں اور مورتیوں سے پاک رکھنا

19

دسواں حفاظتی ذریعہ: گھر کا کتوں سے پاک رکھنا

22

گیارہواں حفاظتی ذریعہ: گھر میں نفلی نمازوں کی بکثرت اہتمام کرنا

24

بارہواں  حفاظتی ذریعہ: اچھی بات اور خندہ پیشانی

26

تیراہواں حفاظتی ذریعہ: اہل خانہ کی حفاظت

28

چودہواں  حفاظتی ذریعہ: اولاد کی حفاظت

30

پندرہواں حفاظتی ذریعہ: اولاد کا زہریلے جانور وں (سانپ، بچھو) اور حسد سے بچاؤ

31

خاتمہ

33

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68517
  • اس ہفتے کے قارئین 147636
  • اس ماہ کے قارئین 1666709
  • کل قارئین115558709
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست