اسلامی ریاست کا قیام جو مدینہ منورہ کی بستی سے شروع ہوا اور پوری دنیا پر پھیل گیا اور اسلامی ریاست کے اندازِ حکومت نے دنیا کو ششدر کر کے رکھ دیا۔اور دنیا کو پرامن معاشرے کی راہ دکھائی۔دور حاضر میں بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ اسلام اور اسلامی ریاست کے ارتقاء اور قیام کی تعلیمات کو عام کیا جائے تاکہ انسانیت اس سے مستفید ہو سکے ۔ اسی غرض سے اکثر تعلیمی اداروں میں ایسے مضامین شامل نصاب کیے جا چکے ہیں جو اسلام کی اشاعت اور اسلام ریاست کے قیام میں معاونت کر سکیں اور نسلِ نو اسلام اور اسلامی ریاست کی خصوصیات سے واقفیت حاصل کر سکے۔ چنانچہ جب خیبر پختوخواہ کی تمام یونیورسٹیوں ایم اے اسلامیات کے نصاب میں ایک مضمون ’’اسلام اور مسلم دنیا‘‘ کے عنوان سے شامل کیا جس کے لیے کوئی مستقل کتاب موجود نہیں تھی تو مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب بعنوان ’’اسلام اور مسلم دنیا‘‘ مرتب کی ۔ جسں میں مندرجہ ذیل عنوانات کو زیر ِ بحث لایا گیا ۔ اسلامی ریاست کا ارتقاء،عالم اسلام کے وسائل، مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت اور تجاویز،اسلامی ممالک میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مذہبی ، سیاسی اور اقتصادی اہمیت اور مختلف اسلامی ممالک کا تاریخی پس منظر اور ان کے مسائل ، خصوصاً الجزائر، فلسطین، کشمیر، وسطی ایشیاء کی نو آزاد ریاستیں، روس کے افغانستان کے انخلاء کے بعد کے حالات اور طالبان حکومت، سعودی عرب، مصر، شام ، ترکی اور ایران وغیرہ کے اقتصادی ، ثقافتی اور مذہبی حالات اور ان کے پاکستان کے تعلقات،یورپ میں آباد مسلمان کی مذہبی آزادی، مسائل اور ان کا معاشرتی کردار، غیر مسلم ممالک میں مسلم اقلیتوں کے مسائل، علاقائی اور عالمی سطح پر اسلامی تنظیموں کا مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
اسلامی ریاست کا مرحلہ وار ارتقاء |
|
2 |
ریاست کی ابتداء |
|
2 |
ریاست کی تعریف |
|
2 |
ریاست کا اسلامی تصور |
|
3 |
ریاست اور حکومت میں فرق |
|
4 |
اسلامی ریاست کے قیام کا مقصد |
|
5 |
خلافت ارضی |
|
5 |
اسلامی ریاست کے فرائض |
|
8 |
عالم اسلام کےوسائل |
|
11 |
عالم اسلام کے زرعی وسائل |
|
14 |
عالم اسلام کے صنعتی وسائل |
|
18 |
عالم اسلام کے مسائل |
|
21 |
اقوام متحدہ کا کردار |
|
27 |
مسلم امہ کے اتحاد کےلیے کی گئی کوششیں |
|
29 |
مسلم ممالک میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اہمیت |
|
38 |
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مذہبی سیاسی اور اقتصادی حالات |
|
44 |
پاکستان کو درپیش مشکلات |
|
52 |
اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ سیاسی مذہبی اور اقتصادی تعلقات |
|
55 |
ترکی کو آزادی دلانے میں مصطفیٰ کمال اتاترک کا کردار |
|
61 |
مسئلہ فلسطین کی بنیادی وجوہات |
|
70 |
مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا تفصیلی جائزہ |
|
77 |
پاک ایران تعلقات |
|
80 |
پاک ترکی تعلقات |
|
86 |
پاک انڈونیشیا تعلقات |
|
92 |
پاک مصر تعلقات |
|
93 |
پاک شام تعلقات |
|
96 |
الجزائر اور پاکستان کے تعلقات |
|
96 |
پاکستان اور فلسطین |
|
98 |
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات |
|
99 |
وسطی ایشیاء کی نوآزاد ریاستوں کے سیاسی اور معاشی حالات و اہمیت |
|
105 |
ازبکستان کے سیاسی اور اقتصادی حالات |
|
109 |
روس کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کے واقعات |
|
111 |
طالبان دور حکومت کے اقدامات اور زوال کے اسباب |
|
119 |
سعودی عرب کے اقتصادی سیاسی اور ثقافتی اور مذہبی حالات |
|
123 |
مصر کے سیاسی ادوار میں جمال عبد الناصر اور السادات کے ادوار حکومت کا تقابلی جائزہ |
|
132 |
ملک شام کا تاریخی پس منظر |
|
142 |
اسلامی جمہوریہ ایران کا تاریخی پس منظر |
|
151 |
غیر مسلم ممالک میں مسلمان اقلیتوں کے مسائل |
|
176 |
اسلامی کانفرنس کی تنظیم |
|
197 |
اقتصادی تعاون کی تنظیم کا انتظامی ڈھانچہ اغراض و مقاصد اور کارکردگی |
|
210 |
مؤتمر عالم اسلامی |
|
227 |
دی ایٹ ( آٹھ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم) |
|
231 |