علمی اللسان العربی بی اے آپشنل(6910#)

ابو مسعود عبد الجبار سلفی
علمی کتاب خانہ، اردو بازار لاہور
270
6750 (PKR)
10.5 MB

اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔اور عربی زبان اقوام عالم کی زندہ، مقبول اور سدا بہار زبانوں میں سے ہے اس لیے اہل علم نے ہمیشہ عربی زبان و ادب کے فروغ کے لیے جانفشانی سے کام لیا اور بے شمار عربی صرف ونحو اور ادب کی کتب تصنیف کیں عربی زبان کی تدریس نہ صرف اشاعتِ علم  میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے  بلکہ اگر اس کوصدقِ دل سے سیکھا جائے گا تو یہ عین عبادت بھی گی کیونکہ  مروجہ عربی سلیبس کا  زیادہ ترحصہ قرآن کریم  اور  احادیث  نبویہ پر مشتمل ہے جس کے ہر حرف کے بدلے نیکیاں  عطاہوتی ہیں۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان   سے  ناواقف ہے   جس کی  وجہ سے    وہ    فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہیں ۔ حتیٰ کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل   اسلامیات کے   اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے    قا صر ہے  ۔ زیرنظر کتاب ’’ علمی  اللسان  العربی ‘‘  پنجاب یوینورسٹی  کے بی اے کی نصابی کتاب  ہے  مصنف کتاب ہذا  ابو مسعود  عبد  الجبار نے   اسے پنجاب یونیورسٹی کے جدید نصاب کے مطابق  تیار کیا ہے ۔طلباء کی سہولت کے لیے  اس  میں  تمام عبارات کا لفظی اور بامحاروہ سلیس اردو ترجمہ کردیا ہے ،تمام اسباق کی مشقوں کو بہترین انداز میں بمعہ ترجمہ حل کرنے کی  کوشش کی  ہے ،عربی گرامر کوجدید سلیبس کےمطابق   حل کیا ہے نیز طلباء کو جدید پیٹرن سے اگاہ کرنےکے لیے  کتاب   کے آخر میں  ماڈل پرچہ جات  بھی شامل کردیے گیے ہیں  تاکہ امتحانات کی تیاری میں سہولت رہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلا سبق

1

دوسرا سبق(ضمائر متصلہ)

9

تیسرا سبق(مرکب اضافی)

18

چوتھا سبق(مرکب توصیفی)

32

پانچواں سبق(ضمائر منفصلہ/حروف جر)

44

چھٹا سبق(واحد/جمع)

58

ساتواں سبق(فعل ماضی)

72

آٹھواں سبق(فعل مضارع)

83

نواں سبق(فعل مضعف)

96

دسواں سبق(فعل صحیح فعل متعل)

110

گیارہواں سبق(مذکر اور مونث)

124

بارہواں سبق(گنتی)

135

تیرہواں سبق(رات اور دن کے اوقات)

149

چودھواں سب(اسم فاعل)

158

پندرہواں سبق(جسم کے اعضاء کے نام)

170

سولہواں سبق(مفرد کلمے)

184

سترہواں سبق(جملہ اسمیہ وجملہ فعلیہ کا اعادہ)

204

اٹھارہواں سبق(حروف تہجی اور ان کی ادائیگی)

219

انیسواں سبق(منتخب گیت)

225

بیسواں سبق(احادیث نبویہ ﷺ)

245

ماڈل پرچہ2008ء(گروپ پہلا۔دوسرا)

257

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1921
  • اس ہفتے کے قارئین: 11951
  • اس ماہ کے قارئین: 11951
  • کل قارئین : 48277069

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں