#6808

مصنف : فاروق اصغر صارم

مشاہدات : 1450

حج رسول صلی اللہ علیہ وسلم

  • صفحات: 120
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4800 (PKR)
(پیر 03 اکتوبر 2022ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا

بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’حج رسول ﷺ‘‘معروف عالم دین  مولانا فاروق اصغر صارم ﷫ (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  ضعیف او رموضوع روایات سے کلیۃً اجتناب کیا ہے اور صرف وہی دعائیں درج کی  ہیں  جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں  اور جو دعائیں ثابت نہیں  ہیں  ان کی نشان دہی کتاب کے آخر میں کردی ہے۔مقامات حج کا تعارف   تصاویر کی صورت میں پیش کرنے کے علاوہ  حجرۂ عائشہ رضی اللہ عنہا، مقبرۃ البقیع میں اہم قبور کا نقشہ اورشہید ملت اسلامیہ  علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کی قبر کی نشاندہی بھی کی ہے۔ مصنف کتاب ہذا  ایک جید عالم  دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ  کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم  تھے  اور محدث  العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف   دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے   مختلف مدارس میں   تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں  بھی تقریبا پانچ سال  تدریسی خدمات انجام دیں  ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے  اور انہیں  جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین  (م۔ا) 

نمبرشمار

عنوان

صفحہ

1

مقدمہ

4

2

حج کی فرضیت واہمیت

9

3

حج کا اجر وثواب

13

4

حج کی شرائط

15

5

اقسام حج

19

6

روانگی کے آداب

23

7

میقات

25

8

احرام کے مسائل

29

9

فضیلت مکّہ مکرمہ

36

10

طوافِ قدوم

42

11

عُمرہ ادا کرنے کا طریقہ

53

12

حج کا بیان

58

13

کنکریاں مارنے کاطریقہ

70

14

طواف وداع

72

15

عُمرہ وحج ایک نظر میں

74

16

چندمسنون دُعائیں اورذکر

77

17

مدینہ منورہ

80

18

چندمسنون دعائیں اور ذکر

84

19

یہ دعائیں ثابت نہیں

91

20

چند مُفید مشورے

93

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30774
  • اس ہفتے کے قارئین 292584
  • اس ماہ کے قارئین 778776
  • کل قارئین97844080

موضوعاتی فہرست