فلسفہ ہند و یونان(6788#)

شفیقی عہدی پوری
دار الشعور لاہور
114
2850 (PKR)
3.65 MB

ہرایک فلسفی ایک خاص فلسفہ رکھتا ہے اوراپنے سلیقہ، ذوق اورمعلومات کے مطابق خوشی و غم اورمرگ و زیست کی تاویل و تفسیر کرتا ہے اورکوشش کرتا ہے کہ جوکچھ اس کے لیے اچھا یا برا ہے، خواہ موجود ہے یا ہوگا، اس سے آگاہ ہوجائے۔فلسفہ ہند در حقیقت فلسفہ ہنود ہے۔ جو بت پرستی سے وحدانیت تک پہنچتا ہے۔ مفکرین ہند کے افکار انواع و اقسام کے ہیں۔ ہر فکر کی بنیاد فلسفہ قدیم ہے جس میں کہیں خدا کا انکار اور کہیں اثبات ہے۔ پست ترین مذہب اور مہمل ترین فکر سے لے کر بہترین مذہب اور بلند ترین فکر تک یہاں موجود ہے۔ ہر مفکر اپنے رنگ میں مکمل رنگین ہے۔ فلسفہ ہندو ویونان کا بہ نظر غائر مطالعہ کیا جائے تو ان کے تدریجی ارتقاء سے واضح ہوجائے گا  کہ فلسفے نےہر دو  مذکورہ ممالک میں قریباً ایک ہی سی منازل فکر طے کی  ہیں اور ان کی آخری منزل بھی ایک ہی  ہے جہاں پہنچ کی دونوں نے اپنا اپنا سفر ختم کردیا  ہے  اور وہ منزل  ہےالٰہیات جس  سے ہم یہ سمجھ لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ یہی آخری منزل ہے  اور اس سے آگے عقل وفکر انسانی  کی رسائی ناممکن ہے۔ زیر نظر کتاب ’’فلسفہ ہندوویونان‘‘ شفیقی عہدی پوری کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب  فلسفۂ ہندویونان کےایک مجمل جائزے پر مشتمل ہے۔یہ کتاب اگرچہ ایک مختصر ہے مگر اپنی افادیت کےلخاظ سے بڑی بڑی ضخیم کتب پر بھاری ہے ۔ کیونکہ  اس میں سب کچھ موجود ہے ۔ یہ کتاب  ہند ویونان کےفلسفیانہ افکار وآراء کا ایسا خلاصہ ہے  جو فلسفے کے طالب علم کو بڑی بڑی ادق اور ضخیم کتب کے مطالعۂ عرق ریز سے بچا لے گا ۔(م۔ا) 

زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1496
  • اس ہفتے کے قارئین: 6011
  • اس ماہ کے قارئین: 12295
  • کل مشاہدات: 44721771

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں