#5940

مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری

مشاہدات : 6053

چاند پر اختلاف کیوں ؟ ( مسئلہ رویت ہلال ، تحقیقی و تنقیدی جائزہ )

  • صفحات: 191
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4775 (PKR)
(پیر 18 نومبر 2019ء) ناشر : فکس ڈاٹ پرنٹرز لاہور

اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی  کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے  کے مسئلے میں شریعت  مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا  ہے وہ  یہ  ہے  کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ  سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل  کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ  قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی  ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ  کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان  کے مقلدین کی دینی  خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے  ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے  لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان میں سال کےبارہ مہینوں میں  زیادہ اختلاف شوال یا عید الفطرکےچاند پر ہوتا ہے۔باقی دس ماہ کے چاند ہمارے ملک میں تقریبا متفقہ ہوتے ہیں ۔اس مسئلے کے متعلق پاک وہند میں  مختلف سیمینار بھی منعقد ہوئے ہیں اور مختلف اہل علم نے اس موضوع پر کتب بھی تصنیف کی ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ا یک اہم کاوش ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ چاند پر اختلاف کیوں؟ مسئلہ رؤیت ہلال تحقیقی وتنقیدی جائزہ ‘‘وطن عزیز کی معروف شخصیت کہنہ مشق صحافی رانا محمد شفیق خاں پسروی﷾(مرکزی رہنمامرکزی جمعیت اہلحدث ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل،پاکستان) کی  کاوش ہے ۔موصوف نے کتاب کے آغاز میں خلاصۃً  بات کو خوب واضح کردینے کے بعد  روزنامہ پاکستان فورم میں اس موضوع پر منعقد  ہونے والے ایک علمی سیمینار  میں علماء کرام اور ماہرین کے بیانات  کے خلاصہ کو درج کیا ہے ۔مفسرقرآن  حافظ صلاح الدین یوسف﷾ کاایک عمدہ مضمون اور  چند مفتیان  کرام کے فتاویٰ جات بھی اس  کتاب کا حصہ ہیں ۔رانا صاحب نےاس موضوع سے متعلقہ مضامین کاتجزیہ کر کے بات کو خوب سمجھانے کی کوشش کرتے  ہوئے  پشاور سے اس موضوع پر  اختلاف کرنےوالے احباب کے  نقطۂ نظر پر نقد بھی کیا ہے ۔دوران تحریر اس ارشاد نبوی ﷺ  ’’چاند دیکھ کرروزےرکھو اور چانددیکھ ہی روزے چھوڑو۔‘‘کی روشنی میں اس موقف کاجواب بھی  آگیا ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی رؤیت ممکن نہیں ہے اور چاند پر موقوف معاملات اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔اللہ تعالیٰ راناصاحب کی جماعتی ، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی جہود کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

1۔انتساب

4

2۔ابتدائیہ ( رویت ہلال پر اختلاف کیوں؟)

9

سائنسی ایجادات سے فائدہ ؟

14

غامدی صاحب سائنس کی نفی کرتے ہیں

17

3۔’’پاکستان فورم‘‘ میں مختلف علماء کرام کی آراء

21

چاند کی حالتیں اور وقت رویت !

23

گیارہ مہینے کمیٹی پر اتفاق ،ایک مہینہ انکار

27

مولانا عبد المالک

29

ڈاکٹر سرفراز نعیمی (مرحوم)

33

مولانا محمد اکرم کاشمیری

35

4۔ایک اور فورم

39

پروفیسر مقبول احمد قاضی ( مرحوم)

40

پروفیسر عبد الرحمٰن لدھیانوی

41

ڈاکٹر راغب نعیمی

42

5۔پورے عالم اسلام میں ایک دن روزہ ، ایک دن عید؟

45

حج اور عید و روزہ میں فرق؟

52

رویت میں فرق کی حدود ؟

55

شہر رمضان کیا ہے ؟

67

6۔لطیفہ یا المیہ ؟

71

7۔پیدائش قمر کیا ہے ؟

73

8۔رویت ایک ماننے والوں سے سوال !

79

9۔رابطہ عالم اسلامی کی قرار داد

82

10۔رویت ہلال کے حوالے سے سید ابو الاعلیٰ مودودی مرحوم کی رائے

92

11۔ مسئلہ روایت ہلال ....( مولانا حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ ٓ)

95

نوعیت مسئلہ

96

عہد صحابہ کی ایک نظیر

97

جلیل القدر علماء احناف کی رائے

101

اختلاف مطالع کی بحث

103

تحقیقات شرعیہ ندوۃ العلماء(لکھنؤ) کا فیصلہ

109

علم فلکیات سے مدد لینا اور اہمیت دینا ؟

111

خیبر پختونخواہ والوں کا معاملہ

112

پس چہ باید کرد؟

114

اثبات ہلال کے لیے کیلنڈر پر اعتماد ؟

115

قریبی ممالک کے مطالع پر عمل ؟

118

عادل کون ؟

122

رویت ہلال کمیٹی کے لیے مشورے و آراء

123

کمیٹی کی بہتری کے لیے اقدامات

125

خلاصہ مباحث

128

12۔سائنس اور رویت ہلال( لیفٹیننٹ کرنل فرحان شاہد کا مضمون)

131

گرہن کی احتمال کےساتھ پیش گوئی

135

سائنس پر انحصار کا تنازع

136

آئن سٹائن اور چاند

137

13۔ نئے چاند کی پیدائش اور نظر آنے کی مدت ( بعض سائنسی تحقیقات)

140

جامعہ فاروقیہ کے پروفیسر محمد حمزہ نعیم

142

نیو مون کیا ہے ؟

143

ہلال کیا ہے ؟

143

سورج گرہن اورنیو مون

144

ہلال نظر آنے کا امکان

145

ہلال کی جسامت

145

اختلاف مطالع کیا ہے ؟

146

پروفیسر حسام الدین کی تحقیق

149

چاند کی شکلیں

151

چاند و سورج گرہن

151

رویت ہلاک کب ممکن ؟

153

14۔رویت ہلال ، ایک تحقیقی جائزہ (حافظ کلیم اللہ عمری کا وقیع مضمون)

158

شیخ صالح فوان حفظہ اللہ کی رائے

159

احادیث نبوی سے استدلال

162

صحابہ کرام ؓ و تابعین عظام کا تعامل

164

محدثین عظام کا نقطہ نظر

166

فقہاء کرام کی آراء

170

15۔ہر ملک کی اپنی ہی رویت ہے ( حدیث کریب کا ایک مطالعہ )

175

تخریج حدیث اور ابواب کتب

177

حدیث کامفہوم

180

حدیث پر چند اعتراضت اور جوابات

182

حدیث کریب کےاہم مستفادات

185

ہر بلد کی اپنی روایت پر اجماع

187

شیخ ابن باز اورعلامہ البانی  کا فرمان

188

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36296
  • اس ہفتے کے قارئین 461786
  • اس ماہ کے قارئین 1662271
  • کل قارئین113269599
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست