#5909

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 3850

اربعین صدقات و زکوٰۃ (سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی25)

  • صفحات: 61
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1525 (PKR)
(جمعہ 18 اکتوبر 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

نفلی صدقہ کا بیان

14

دکھاوے کی زکاۃ ، نماز اور روزہ سب شرک ہے

16

دکھاوے کی زکاۃ شرک ہے

16

دکھاوے کی  نماز شرک ہے

16

دکھاوے کا  روزہ شرک ہے

16

حرام مال سے دی گئی زکاۃ  اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا

16

حرام مال سے دیا گیا صدقہ اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا

16

حلال کمائی سے کیے گئے معمولی صدقہ کا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ کئی گناہ بڑھا کر دیتے ہیں

17

صدقہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کا باعث بنتا ہے

17

صدقہ اللہ تعالیٰ کے غصہ کو دور کرتا ہے

19

صدقہ جہنم کی آگ سے بچاتا ہے

19

افضل صدقہ پانی پلانا ہے

20

صدقہ کے لیے سفارش کرنے والے کو بھی ثواب ملتا ہے

21

صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا

21

صدقہ دینے میں جلدی کرنا چاہیے

22

مسلمان کے کھیت سے پرندے جو کھا جائیں وہ بھی صدقہ ہے

23

عورت اپنے گھر کے خرچہ سے صدقہ دے سکتی ہے

24

صدقہ دے کر واپس لینا قبیح حرکت

24

میت کی طرف سے صدقہ کرنا جائز ہے

25

ہر نیکی کا کام صدقہ ہے

26

اپنے عزیز و قارب اور رشتہ داروں کو صدقہ و زکاۃ دینا افضل ہے

26

غلطی سے زکاۃ صدقہ غیر مستحق کو دے دیا جائے تب بھی اس کا پورا ثواب ملتا ہے

27

زکاۃ کی فرضیت کا بیان

28

زکاۃ کی فضیلت کا بیان

31

زکاۃ کی اہمیت کا بیان

32

زکاۃ کی شرائط

41

زکاۃ لینے اور دینے کے آداب کا بیان

42

ان اشیاء کے بیان جن پر زکاۃ واجب ہے

45

مصارف زکاۃ کا بیان

49

سوال کرنے کی مذمت کا بیان

55

فہرست آیات قرآنیہ

56

فہرست احادیث نبوبہ

57

مراجع و مصادر

60

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46258
  • اس ہفتے کے قارئین 411544
  • اس ماہ کے قارئین 411544
  • کل قارئین112018872
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست