#6881

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2500

اربعین اسلامی عقیدہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 108)

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(اتوار 25 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

شرک کی مذمت

14

اللہ عزوجل عرش پر مستوی ہے

15

علم غیب صرف اللہ عزوجل ہی کو ہے

17

غیر اللہ کو پکارنے کی مذمت کا بیان

20

مختار کل صرف اللہ عزوجل ہے

21

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نورمن اللہ نور تھے؟

23

بدعت کی مذمت کا بیان

26

دین میں  غلو کی مذمت

28

عقیدہ شفاعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

30

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت  واحترام

31

اہل بیت سے محبت کرنے کا بیان

32

عقیدہ عذاب قبر

34

قبر پرستی کی مذمت

37

عقیدہ ختم نبوت

40

عقیدہ حیاتِ مسیح عیسیٰ  علیہ السلام

41

قبروں کو پکی اور اونچی کرنے کی مذمت

44

جہالت کی مذمت

44

غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے کی مذمت

45

جادو ٹونا اور کہانت کی مذمت

47

حرمتِ موسیقی

48

تعویذ گنڈوں کی مذمت

50

غیر اللہ کے لیے نذ رونیاز کی مذمت

50

غیر اللہ کی قسم  کی مذمت کا بیان

51

فرقہ بندی سے اجتناب کرنا

51

فہرست احادیث نبویہ

53

مراجع ومصادر

56

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19646
  • اس ہفتے کے قارئین 19646
  • اس ماہ کے قارئین 1693597
  • کل قارئین113300925
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست