#6511

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2548

اربعین حقیقت دنیا ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 34)

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(بدھ 20 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 63 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

دنیا کا دھوکہ

14

دنیا کے بجائے آخرت کی فکر

15

دنیا لھو ولعب ہے

16

دنیا ملعون ہے

16

دنیا کی زیب وزینت

17

آخرت کو یاد رکھتے ہوئے دنیا میں کام آنا

19

طلب دنیا

21

دنیا کی رسوائی بہت ہلکی ہے بنسبت آخرت کے

21

دنیا سے تعلق کی مثال

23

مومن کو اس کی نیکیوں کا دنیا اور آخرت میں بدلہ ملے گا

24

دنیا ولی مصائب کی آسانی کے لیے دعا

24

دنیا میں کسی کی پردہ پوشی

26

صحت وسکون ہزار نعمت ہے

26

دنیا سے محبت اور موت سے نفرت

27

دنیا کی حیثیت

29

رسول اللہ ﷺ کا دنیا سے تعلق

30

دنیا مومن کے لیے بندی خانہ اور کافر کے لیے مثل جنت

31

دنیا اللہ کو ناپسند ہے

32

ارادہ آخرت

33

دنیا حقیر شے ہے

34

موت کی سکرات کو یاد کرنا

35

بالآخرت آنی ہے

36

مومن کافر کی روحیں آخرت کی راہوں پر

38

کفار کے لیے دنیا کی نعمتیں

40

دنیا سے بے رغبتی

41

آخرت میں دنیا کی مثال

42

لمبی امیدوں کا بیان

42

بڑھاپے میں بھی دل جوان

43

صالحین کا داغ مفارقت

44

آخرت میں دیدار الٰہی

45

طلب دنیا میں جمال

49

دنیا سےبےرغبتی محبت الٰہی

49

فہرست آیات قرآنیہ

51

فہرست احادیث نبویہ

53

مراجع و مصادر

56

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70776
  • اس ہفتے کے قارئین 289160
  • اس ماہ کے قارئین 289160
  • کل قارئین111896488
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست