#6877

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2010

اربعین فضائل ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 102)

  • صفحات: 89
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3560 (PKR)
(بدھ 21 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان

14

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ  اللہ عزوجل

21

ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  پر میرے ماں باپ قربان

22

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو بھائی کہا

23

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ  سب سے محبوب

24

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بلا فصل

25

سیدنا ابوبکر  صدیق رضی اللہ عنہ انتہائی رقیق القلب تھے

26

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شروع میں اسلام لائے

28

ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ صرف اللہ کی امان پر خوش 

33

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محافظ

37

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا سفرِ ہجرت

45

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم

53

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ میں داخل ہوئے

60

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے بیمار ہونے کا بیان

61

جنگ حنین میں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ

63

غزوۂ تبوک  میں ابوبکر  صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کےساتھ

65

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو صدیق کالقب دیا

68

ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ دعوت کھائی

69

ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے اسلام کی خاطر بہت مشکل وقت گزارا

72

 ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نیکیوں میں دوسروں پر سبقت لے جاتے

74

 ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤدب

76

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نماز رفع الیدین کرتے

78

رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو نصیحت

80

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ  کے خاندان کی برکت

81

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ جنگ اُحد میں شریک ہوئے

83

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے امام بنے

84

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو بوسہ دیا

87

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان

87

سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی اتباع

88

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20979
  • اس ہفتے کے قارئین 20979
  • اس ماہ کے قارئین 1694930
  • کل قارئین113302258
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست