مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس نے تصنیف کیا۔ امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ مؤطا امام مالک حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔ جمہور علماء نے مؤطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ زیرنظر مؤطا ا مام مالک کی شرح ارض پاک وہند میں تین جلدوں پر مشتمل بزبان اردو پہلی تحقیقی اورمفصل شرح ہے ۔ترجمہ وتخریج وشرح کا فریضہ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ نے ا نجام دیا ہے شارح نے احادیث کی تحقیقی اور علمی وتفصیلی شرح کی ہے تاکہ فہم حدیث میں کسی قسم کااخفاء وبہام باقی نہ رہے۔ہرکتاب کے شروع میں خلاصہ الکتاب اور ہرباب کا خلاصہ اور اس میں موجود،صحیح،موقوف،مقطوع اور اقوال امام مالک کو واضح کیا گیا ہے۔تحقیق حدیث میں ڈاکٹر سلیم الہلالی، علامہ ناصرالدین البانی اور احمد علی سلیمان المصری کی تحقیق پر اعتماد کیا گیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حج کے مسائل کی کتاب |
17 |
احرام کے لیے غسل کرنے کا بیان |
17 |
محرم (حالت احرام والے شخص ) کے غسل کا بیان |
18 |
ان کپڑوں کا بیان جنہیں حالت احرام میں پہننا ممنوع ہے |
23 |
حالت احرام میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے کا بیان |
25 |
محرم شخص کے پیٹی باندھنے اور پہننے کا بیان |
27 |
محرم شخص کا اپنا چہرہ ڈھانپنے کا بیان |
28 |
حج میں خوشبو استعمال کرنے کا بیان |
31 |
احرام باندھنے کی جگہوں کا بیان |
37 |
بلند آواز سے تلبیہ کہنے کا بیان |
46 |
حج مفرد کا بیان |
47 |
حج قرآن کا بیان |
52 |
تلبیہ منقطع کرنے کا بیان |
55 |
اس عمل کا بیان جوحیض والی عورت حج میں کرے گی |
66 |
حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کا بیان |
67 |
عمرہ میں تلبیہ کہنے کے اختتام کا بیان |
69 |
حج تمتع کا بیان |
70 |
اس صورت کا بیان جس میں حج تمتع واجب نہیں ہوتا |
74 |
عمرہ کے متعلق آنے والی متفرق روایات کا بیان |
75 |
احرام والے شخص کے نکاح کا بیان |
80 |
محرم کو پچھےلگانے کا بیان |
84 |
اس شکار کا بیان جسے کھانا محرم کے لیے جائز ہے |
86 |
حرم میں شکار کی صورتحال کا بیان |
101 |
ان جانوروں کا بیان جنہیں محرم قتل کر سکتا ہے |
105 |
خانہ کعبہ کی تعمیر کا بیان |
120 |
طواف میں رمل کرنے کا بیان |
122 |
طواف میں استلام کرنے کا بیان |
125 |
استلام کرتے وقت حجراسود کوبوسہ دینے کا بیان |
127 |
طواف کی دورکعتوں کا بیان |
128 |
بیت اللہ سے الوداع ہونے کا بیان |
134 |
سعی کے بارے میں متفرق احادیث کا بیان |
142 |
اس شخص کی ہدی کا بیان جس سے حج رہ جائے |
167 |
اس ہڈی کا بیان جو میسر ہو |
171 |
اس شخص کے عرفہ میں وقوف کا بیان جس سے حج فوت ہوجائے |
181 |
نحر کرنے کا طریقے کا بیان |
190 |
بال کتروانے کا بیان |
194 |
بالوں کوچپکانے کا بیان |
197 |
مزدلفہ میں نمازکا بیان |
203 |
جہادکی کتاب |
264 |
ذبح کے مسائل کی کتاب |
349 |
شکار کے مسائل کی کتاب |
357 |
عقیقے کے مسائل کا بیان |
378 |
قربانیوں کے مسائل کی کتاب |
385 |
نکاح کے مسائل کی کتاب |
398 |
طلاق کے مسائل کی کتاب |
457 |
رضاعت کے مسائل کی کتاب |
569 |
غلامی سے آزادی اور ولاء کے مسائل کی کتاب |
586 |
مکاتب غلام کے متعلق مسائل کی کتاب |
620 |
مدبر غلام کے متعلق مسائل کی کتاب |
676 |