#4853

مصنف : محمد سعید کلیروی

مشاہدات : 8795

تسہیل المواریث فی حل تمارین فقہ المواریث

  • صفحات: 223
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5575 (PKR)
(پیر 25 ستمبر 2017ء) ناشر : دار الخلد، لاہور

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ ،وراثت یا ورثہ کہتے ہیں ۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کےبارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں ۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے ۔قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے ۔چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نےبھی صحابہ کواس علم کےطرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا ۔صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس،سیدنا عبد اللہ بن مسعود،سیدنا زیدبن ثابت کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے ۔صحابہ کےبعد زمانےکی ضروریات نےدیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غوروفکر کر کے تفصیلی وجزئی قواعد مستخرج کیے۔اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تسهيل المواريث فى حل تمرين فقه المواريث(اردو)‘‘ پروفیسر حافظ سعید کلیروی، عطاء اللہ ساجد اور عبد القہار محسن ان تینوں کی کتاب ہے۔ جس میں وراثت کے اصول، مسئلہ کا طریقہ اور دیگر وراثت سے متعلقہ مشکل مسائل کے حل کو انتہائی آسان اور قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کر دئیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین۔ (رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

عرض مولف

7

سوالات

11

اصحاب الفروض

25

عصبات

40

مسئلہ بناؤاورورثاءپرتقسیم کرو

50

طائفہ اولی

50

طائفہ ثانیہ

50

عول کی بحث

68

تصحیح کی بحث

75

تصحیح کےقواعد

75

رد کی بحث

92

ترکہ کی تقسیم کی بحث

105

اہم اصول اورقواعد

105

عبداللہ بن مسعودؓکی رائے کےمطابق

117

جمہورکی رائے مطابق

118

تخارج کی بحث

126

تخارج

126

تاصیل کی بحث

131

مناسخہ کی بحث

139

مناسخہ کی تین حالتیں ہیں

139

طریقہ عمل

139

طریقہ تقسیم

140

(الحالۃ الثالثۃ )اورنسبت تباین کی ہے

140

الحالۃ الثانیۃ

145

ذوالارحام کی بحث

150

سوالات

154

مخنث مشکل کی بحث

166

حمل کی بحث

185

مفقود کی بحث

199

سوالات

209

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52113
  • اس ہفتے کے قارئین 239189
  • اس ماہ کے قارئین 813236
  • کل قارئین110134674
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست