#6859

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2186

اربعین احکام مصائب تکالیف ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 66)

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(ہفتہ 03 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

ہرحال میں اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی رہنا

14

غموں اور دکھوں کا انوکھا علاج

15

انبیاء کرام صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے زیادہ آزمائشیں آتی ہیں

16

اللہ تعالیٰ ک ابندے کے ساتھ بھلائی کرنے کا ایک انداز

18

تھکاو ٹ  پر گناہ معاف ہوتے ہیں

19

تنگدستی  سے نکلنے کا انوکھا طریقہ

19

مومن مرنے کے بعد اللہ کی رحمت میں آرام پاتا ہے

20

دنیا کے غموں میں گرفتار بندے کی آزادی کابیان

21

دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے

24

مشکلات اور تنگی میں صبر کرنے کا ثواب

24

جو تکلیف آتی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سےآتی ہے

25

اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر یقین

27

بیماری اور تکلیف کا ثواب

27

بخار سےخطائیں معاف ہونے کا بیان

29

آزمائش گناہ معا ف ہونے کا بیان

29

اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آزمائش کی حکمت

30

مؤمن اور منافق یاکافر کی مثال

31

جتنی بڑی آزمائش کی اتنی بڑی جزا

32

مصائب میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا

33

آنکھوں کے متعلق آزمائش میں مبتلا بندے کا اجر

34

مصیبت میں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُونَ پڑھنے کا بیان

34

مصائب سے نکلنے کے لیے اعمال صالحہ کا وسیلہ دے کر دعا

35

خوشحالی میں بھی اللہ تعالیٰ سے جان پہچان رکھو

39

رنج وغم میں مبتلاشخص کی دعائیں

40

حفاظت کے لیے آیت الکرسی کا ورد

43

ہرآفت وپریشانی سےبچنے کے لیےمعوذتین

46

سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات ہر مصیبت سے بچنے کے لیے کافی

47

مصیبت زدہ آدمی کو دیکھ کر یہ دعا پڑھو

47

تمام مخلوق کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا

48

ناگہانی آفات سے بچنے کی دعا

48

زوالِ نعمت سے پناہ کی دعا

49

دنیا اور آخرت میں اللہ سے عافیت کا سوال کرتے رہو

50

دعا مصیبت کو ٹالتی ہے

51

جسم میں درد ہوتو یہ دعاپڑھیں

51

غموں کے گھیرے سے نکلنے کے لیےدعا

52

فقروفاقہ سے بچنے کی دعا

53

مصیبت زدہ تسلی دینے کا ثواب

55

مراجع ومصادر

56

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60595
  • اس ہفتے کے قارئین 589737
  • اس ماہ کے قارئین 376982
  • کل قارئین114268982
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست