صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی گراں قدر اور غایت درجہ کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز ورزہ وغیرہ کےاہم مسائل اس سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے علماءسے ایسے مسائل دریافت نہیں کرپاتی ۔قرآن وسنت میں اس کے تفصیلی احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ حیض ونفاس سے متعلق60 سوالوں کے جوابات‘‘ شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کے تحریر شدہ عربی کتابچہ ستون سؤالافي أحكام الحيض والنفاس كا اردو ترجمہ ہے۔یہ مختصر کتاب بنات حوا کےلیے بہترین راہ نما ہےاس کتاب میں خواتین کے حیض ونفاس سے متعلق اپنے ان سوالوں کے جوابات موجود ہیں جو عموماً ان کے درپیش ہوتے ہیں ۔یہ کتاب اگرچہ مختصر ہے لیکن اپنی جامعیت او رمعنویت کے لحاظ سے منفرد ہے۔اللہ تعالیٰ بنات حوا کےلیے اسے نفع بخش بنائے اور مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ از مترجم |
11 |
پیش لفظ از مؤلف |
13 |
عورت کا طلوع فجر کے فوراً بعد پاک ہو جانا |
14 |
فجر سے پہلے پاک ہو جانا اور غسل فجر کے بعد کرنا |
15 |
عورت کا چالیس دن سے پہلے پاک ہو جانا |
17 |
عورت کو اپنی معروف عادت سے زیادہ دن تک حیض آنا |
17 |
نفاس کی مدت |
19 |
رمضان کے دن میں عورت کو خون کے معمولی دھبے دکھائی دینا |
20 |
حائضہ یا نفساء کا فجر سے پہلے پاک ہو جانا اور غسل طلوع فجر کے بعد کرنا |
21 |
عورت کا خون آنے کو یا اس سے پہلے ہونے والی تکلیف کو محسوس کرنا لیکن خون غروب آفتاب کے بعد ہی آنا |
22 |
عورت کا خون دیکھنا لیکن خون حیض ہونے کی بابت متر دد ہونا |
23 |
دن کے مختلف اوقات میں خون کے معمولی دھبے یا نشانات دکھائی دینا |
24 |
حائضہ ونفساء کے لیے ماہ رمضان میں دن میں کھانے اور پینے کا حکم |
24 |
جب عورت عصر کے وقت پاک ہو جائے، تو کیا نماز ظہر بھی ادا کرے |
25 |
سقوط حمل کے بعد آنے والے خون اور ان ایام میں عورت کے روزہ و نماز کا حکم |
27 |
حمل والی خاتون کو ماہ رمضان میں دن میں خون آنا |
28 |
حیض کے ایام میں ایک دن خون آنا اور دوسرے دن نہ آنا |
30 |
حیض کے آخری ایام میں خون کا رک جانا لیکن سفید پانی بھی دکھائی نہ دینا |
31 |
حائضہ و نفساء کے لئے تلاوت قرآن کا حکم |
31 |
پاکی کے بعد حائضہ کے لئے اپنے کپڑے بدلنے کا حکم |
32 |
بعذ ر بیماری دوسرا رمضان آنے تک گزشتہ رمضان کے چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا نہ کرنا |
33 |
رمضان کے فوت شدہ روزوں کی قضا نہ کرنا اور دوسرا رمضان آ جانا |
35 |
نماز کا وقت ہونے کے بعد نماز پڑھنے سے پہلے حیض آجانا |
36 |
ولادت سے ایک یا دو دن پہلے آنے والے خون کا حکم |
37 |
لوگوں کے ساتھ روزہ رکھنے کے لئے مانع حیض دواؤں کے استعمال کا حکم |
38 |
پاکی کے بعد خون کے چھوٹے چھوٹے قطرے آنا |
39 |
وہ عورت جسے مسلسل خون آے |
41 |
رمضان کی راتوں میں عورت کے لیے مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے یا گھر میں |
42 |
عورت کے لیے بحالت روزہ کھانا چکھنے کا حکم |
43 |
حاملہ عورت سے خارج ہونے والے خون کا حکم |
43 |
سقوط حمل کے بعد آنے والے خون اور اس دوران نماز و روزہ کا حکم |
47 |
جس عورت نے رمضان کے چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا نہ کی اب وہ کیا کرے؟ |
48 |
نماز کا وقت ہونے کے بعد اس کی ادائیگی سے پہلے حیض آجانا |
49 |
عورت کو نماز کے دوران حیض آ جانا |
51 |
عورت کا خون جاری رہنے کی بیماری میں مبتلا ہو جانا |
53 |
حائضہ عورت کا وعظ و نصیحت سننے کے لیے مسجد میں بیٹھنا |
56 |
عورت سے خارج ہونے والی سفید یا زرد رطوبت کا حکم اور کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ |
57 |
جسے مسلسل رطوبت خارج ہوتی ہو، کیا وہ ایک وضو سے دوسری نماز کا وقت آنے تک نفل نمازیں پڑھ سکتی اور تلاوت قرآن کر سکتی ہے؟ |
60 |
جسے مسلسل رطوبت خارج ہوتی ہو، اس کے لیے فجر کے وضو سے چاشت کی نماز پڑھنے کا حکم |
60 |
جسے مسلسل رطوبت خارج ہوتی ہو، اس کے لیے عشاء کے وضو سے تہجد چکی نماز پڑھنے کا حکم |
62 |
نماز عشاء کا آخری وقت اور اس کے جاننے کا طریقہ |
62 |
وضو کے بعد ادائیگی نماز سے قبل عورت کو دوبارہ رطوبت خارج ہو جانا |
63 |
خارج ہونے والی رطوبت کا عورت کے جسم یا کپڑے میں لگ جانا |
64 |
جس عورت کو رطوبت خارج ہوتی ہو، اس کا صرف اعضائے وضو کے دھونے پر اکتفا کرنا |
64 |
مذکورہ رطوبت کے ناقص وضو ہونے کی بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث وارد نہ ہونے کی وجہ |
65 |
رطوبت کے خارج ہونے پر لاعلمی کی وجہ سے وضو نہ کرنا |
66 |
مؤلف رحمہ اللہ کی جانب منسوب ایک قول کی تصدیق |
66 |
حیض سے پہلے یا بعد میں آنے والے مٹ میلے پانی کا حکم |
67 |
حائضہ کے لیے احرام کی دو رکعت تو تو کے پڑھنے اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا حکم |
68 |
عورت کو طواف افاضہ کے دوران خون آجانا |
69 |
میقات سے عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ پہنچنے کے بعد حیض آجانا |
71 |
عورت کو اپنے حج کے دوران حیض آ جانا |
72 |
عذر شرعی کی بنا پر طواف افاضہ اور طواف وداع نہ کرنا اور گھر لوٹ آنا |
72 |
حج میں عورت کو آٹھویں ذی الحجہ کے دن نفاس کا خون آجانا |
76 |
بحالتِ حیض میقات سے حج کا احرام باندھنا لیکن آغاز سے پہلے پاک ہو جانا |
77 |
حائضہ کا بغیر احرام کے میقات سے آگے بڑھ جانا |
78 |
عورت کا طواف عمرہ سے پہلے حیض آ جانا |
79 |
مَسعیٰ مسجد حرام کا حصہ ہے یا نہیں اور اس میں حائضہ کے داخل ہونے کا حکم |
81 |
عورت کا بحالت حیض مسجد حرام میں داخل ہو جانا طواف و سعی کرنا اور نماز پڑھنا |
83 |
عورت کو عرفہ کے دن حیض آ جانا |
84 |
عورت کو جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد طواف افاضہ سے پہلے حیض آجانا |
85 |
نفاس والی عورت کا چالیس دن سے پہلے پاک ہو جانا اور حج کے لئے روانہ ہونا |
86 |