وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان

  • نام : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان

کل کتب 2

  • رہنمائے حج (وزارت مذہبی امور)

    (اتوار 22 اکتوبر 2017ء) ناشر : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان
    #5034 Book صفحات: 119

    حج اسلام کا پانچواں اہم رکن ہے ‘ ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے کہ وہ فریضہ حج ادا کرے‘ خانہ کعبہ کی زیارت کرے اور حضور نبی کریمﷺ کے روضہ اقدس پر حاضر ہو کر درود وسلام پیش کرے۔اسی طرح حج ایک عالمی اور اجتماعی عبادت ہے۔ اس کی تاریخیں قمری مہینے کے مطابق مقرر کی گئی ہیں۔ اور لوگ اپنی خوش نصیبی پر ناز کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں اپنے گھر کی حاضری اور اپنے محبوب کے روضہ کی زیارت کا موقع فراہم کیا۔ یہ کتاب’’وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان‘‘ کی طرف سے شائع کردہ ایک عمدہ لٹریچر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کو مرتب کرتے وقت اس بات کو ملحوظ رکھا گیا ہے کہ عازمین حج کو مناسک حج اور دیگر متعلقہ انتظامی امور کے بارے میں جامع انداز میں بنیادی تعلیمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس کی مدد سے مناسب حج آسانی سے ادا کر سکیں۔ اس کتاب میں سات ابواب کو قائم کیا گیا ہے‘ پہلے باب میں حاجی پاکستان میں کیا تیاری کریں کے متعلق‘ دسرے میں سر زمین سعودی عرب سے متعلق‘ تیسرے میں عمرہ کا طریقہ‘ چوتھے میں حج کا طریقہ...

  • 2 #7028

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1102

    مقالات قومی سیرت کانفرنس 2001ء ( برائے مرد )

    (پیر 12 جون 2023ء) ناشر : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان
    #7028 Book صفحات: 516

    زیر نظر کتاب ’’ مقالات قومی سیرت کانفرنس 2001ء (برائے مرد) ‘‘قومی سیرت کانفرنس میں کانفرنس کے خاص دو موضوع ’’ اسلامی نظم معیشت اور کفالت عامہ میں زکوٰۃ کی اہمیت تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں ‘‘اور ’’معاشرتی و معاشی ارتقاء میں زکوٰۃ و عشر کا کردار تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں ‘‘سے متعلق مختلف اہل قلم کی طرف سے پیش کیے جانے والے علمی و تحقیقی مقالات و خطبات کی کتابی صورت ہے حصہ الف خطبات و تقاریر جبکہ حصہ ب مقالات سیرت پر مشتمل ہے ۔ وزارت مذہبی امور پاکستان نے اسے مرتب کر کے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ (م۔ا) 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7233
  • اس ہفتے کے قارئین 246947
  • اس ماہ کے قارئین 1275112
  • کل قارئین96926956

موضوعاتی فہرست