آفیشل ویب سائٹ شیخ البانی

  • نام : آفیشل ویب سائٹ شیخ البانی

کل کتب 1

  • 1 #1739

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 4305

    مختصر سیرت البانی

    (جمعرات 19 جون 2014ء) ناشر : آفیشل ویب سائٹ شیخ البانی
    #1739 Book صفحات: 16

    علامہ شیخ محمد ناصر الدین البانی ﷫ عصر حاضر میں مسلمانوں کے نامور علماء کرام میں سے ہیں۔آپ علم حدیث کے ان نمایاں علماء کرام میں سے شمار کئے جاتے ہیں،جو فن جرح وتعدیل میں یگانہ روز گار شمار کئے جاتے ہیں۔آپ مصطلح الحدیث میں حجت مانے جاتے ہیں۔ان کے بارے میں اہل علم فرماتے ہیں کہ انہوں نے حافظ ابن حجر﷫ اور حافظ ابن کثیر﷫ وغیرہ جیسے علماء جرح وتعدیل کے دور پھر سے زندہ کردیا ہے۔زیر تبصرہ مضمون " مختصر سیرت محدث امام مجدد محمد ناصر الدین البانی﷫"محترم طارق علی بروہی کی کاوش ہے ،جس میں انہوں نے اس عظیم الشان محدث اور عالم دین کی زندگی اور سیرت کو قلمبند کیا ہے،تا کہ حدیث کے طالب علم ان کی مانند اپنی زندگی کو خدمت حدیث میں کھپا دیں اور حدیث مبارکہ میں محدثین کے اصولوں کو پیش نظر رکھیں۔اللہ تعالی مولف کو جزائے خیر سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6233
  • اس ہفتے کے قارئین 161807
  • اس ماہ کے قارئین 961448
  • کل قارئین98026752

موضوعاتی فہرست