مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

  • نام : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
  • ملک : یوپی انڈیا

کل کتب 53

  • 51 #6271

    مصنف : رفعت سالار فیضی

    مشاہدات : 6464

    الفہیم حیات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوئز

    (پیر 28 دسمبر 2020ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #6271 Book صفحات: 168

    آج مطالعہ کی میز پر الفہیم حیات رسول کوئز نامی کتاب ہے ۔جس کے مولف شیخ رفعت سالار فیضی ہیں۔ حیات رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور سیرت کوئز پر یوں تو مارکیٹ میں بے شمار کتابیں موجود ہیں ۔ کتابوں کی اس بھیڑ میں مذکورہ کتاب کی اپنی الگ انفرادیت ہے ایک ہزار سے زائد سوالوں اور ان کےجوابات پر مشتمل اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ تمام جوابات سیرت کی مستند ترین کتابوں سے با حوالہ درج کئے گئے ہیں۔ بعض جوابات پر اختلاف رائے کی گنجائش ہے۔ لیکن مجموعی طور پر یہ کتاب بے حد مفید ہے ، مدارس کے طلبا و طالبات و عام حضرات بھی اس سے پوری طرح مستفیض ہو سکتے ہیں۔ کوئز کمپٹیشن اور ٹک مارک امتحانات کے لئے یہ کتاب ایک عظیم تحفہ ہے۔ مولف کے استاذ محترم اور ہندوستان کے ایک بڑے اہل حدیث عالم شیخ محفوظ الرحمن فیضی حفظہ اللہ کے مراجعہ نے کتاب کو سند اعتبار بخشا ہے۔ صفحات کی مجموعی تعداد ١٦٨ ہے۔ مولف حفظہ اللہ ہمار...

  • 52 #6409

    مصنف : غلام مصطفی فاروق

    مشاہدات : 2522

    یہ اعمال اپنائیں اور حج کا ثواب پائیں

    (جمعرات 01 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #6409 Book صفحات: 178

    شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔یہ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ، حج زکوٰۃ ودیگر عباداتی امور۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے  اپنے  بندوں کو یہ اعلیٰ مقام دینے کے لیے  کتنے ہی چھوٹے چھوٹے اعمال کا اجر  قیام ،  صیام، حج وعمرہ  اور جہاد فی سبیل اللہ  جیسی بڑی بڑی عبادات کے اجر کے برابر قراردیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’یہ اعمال اپنائیں اور حج کا ثواب پائیں‘‘  محترم جناب  غلام  مصطفیٰ کی مرتب شدہ ہے ۔مرتب موصوف نے اس میں قرآن وسنت کی روشنی  میں چند ایسے اعمال ،افعال او ر عبادات کا تذکرہ کیا  ہے۔جن کو اپنانے اور بجا لانے سے ایک مسلم ومومن اپنے گھر اور وطن میں رہتے ہوئے بن  کچھ خرچ کیے اور بغیر سفر کی زحمت ومشقف اٹھائے حج بیت اللہ کا ثواب یا عمرہ ادا...

  • 53 #6453

    مصنف : محفوظ الرحمن فیضی

    مشاہدات : 3796

    کیا رکوع کے بعد بھی سینے پر ہاتھ باندھنا سنت ہے ؟

    (اتوار 15 اگست 2021ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #6453 Book صفحات: 57

    نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے کا ہے۔بعض اہل علم کا خیال ہے کہ رکوع سے پہلے والے قیام کی طرح رکوع کے بعد والے قیام میں بھی ہاتھ باندھے جائیں گے جبکہ بعض کا خیال ہےکہ رکوع کے بعد ہاتھ نہیں باندھے جائیں گے۔ زیر نظر کتاب رسالہ بعنوان’’ کیا رکوع کے بعد بھی سینے پر ہاتھ باندھنا سنت ہے؟‘‘ شیخ محفوظ الرحمٰن فیضی حفظہ اللہ کی کاوش  ہے۔ یہ رسالہ انہوں نے ایک استفاء کے جواب میں مرتب کیا ہے ۔موصوف نےاس  کتابچہ  میں مذکورہ  اختلافی مسئلہ میں  دلائل سے اس بات کوراجح قراردیا ہے کہ قیام بعد الرکوع یا قومہ کی حالت میں جس  کیفیت پر امت کا تعامل وتوارث اور عمل تواتر چلا آرہاہے وہ ارسال یدین ہےنہ کہ وضع یدین ۔(م۔ا)

< 1 2 3 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27023
  • اس ہفتے کے قارئین 194058
  • اس ماہ کے قارئین 680250
  • کل قارئین97745554

موضوعاتی فہرست