آئی ایل ایم ٹرسٹ

  • نام : آئی ایل ایم ٹرسٹ

کل کتب 2

  • 1 #4286

    مصنف : خرم مراد

    مشاہدات : 8245

    رمضان المبارک اور انقلاب زندگی

    (جمعرات 16 فروری 2017ء) ناشر : آئی ایل ایم ٹرسٹ
    #4286 Book صفحات: 185

    رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے  کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے ۔ زیر تبصرہ کتاب " رمضان المبارک اور انقلاب زندگی "محترم جناب خرم مراد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے رمضان المبارک میں کر نے والے اعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے آداب کو بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں ا...

  • 2 #4864

    مصنف : خرم مراد

    مشاہدات : 4119

    سیرت ﷺ کی روشنی میں پیام زندگی

    (پیر 23 اکتوبر 2017ء) ناشر : آئی ایل ایم ٹرسٹ
    #4864 Book صفحات: 210

    اللہ  رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبیﷺ کی سیرت پر بہت سے سیرت نگاروں نے اپنے قلموں کو جنبش دی اور سیرت رسولﷺ پر عمدہ ترین مضامین اور کتب تالیف کیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کہ اے نبی ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا۔زیرِ تبصرہ کتاب’’سیرت کی روشنی میں پیام زندگی‘‘ بھی سیرت مطہرہﷺ پر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں سیرتِ نبوی‘ دعوت ِ نبوی اور کلام نبویﷺ کو اُجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتلایا گیا ہے کہ سیرت مطہرہ عملی زندگی میں کیسے اعمال حسنہ کی تکمیل ہے۔اور اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نبیﷺ کی بے شمار سنتیں ہم خود چھوڑے ہوئے ہیں اور پھر خود کو کیسے شفاعتِ نبویﷺ کے حقدار سمجھ بیٹھے ہیں؟کتاب کو نہایت عم...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16277
  • اس ہفتے کے قارئین 278087
  • اس ماہ کے قارئین 764279
  • کل قارئین97829583

موضوعاتی فہرست