ادارہ تبلیغ القرآن لاہور

  • نام : ادارہ تبلیغ القرآن لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #1906

    مصنف : محمد عبد الہادی ابراہیم

    مشاہدات : 18701

    قرآن کریم کے تیس پاروں کا مختصر خلاصہ

    (پیر 15 ستمبر 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ القرآن لاہور
    #1906 Book صفحات: 88

    رمضان المبارک  کے مقدس مہینے میں لوگ  اللہ تعالیٰ  کی توفیق سے   نماز تراویح میں قرآن کریم سنتے اور دن میں تلاوت بھی کرتے ہیں  لیکن  اکثر احباب قرآن کریم   کے معنی اور مفہوم سےنابلد ہیں جس کی وجہ سے   اکثر لوگ  اس  مقدس کتاب  کی تعلیمات اور احکامات  سے محروم رہتے  ہیں ۔  محترم  محمد عبدالہادی ابراہیم  نے اس کمی کو  پورا کرنے کےلیے   تیس پاروں  کی تعلیمات اور مفہوم پر مشتمل یہ مختصر سا خلاصہ مرتب کیا ہے  ۔تاکہ ہر کوئی قرآن کریم  سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں  قرآن  مجید  کو پڑھنے  اور اس پر عمل  کرنے کاشوق پیدا ہو ۔اللہ تعالی ٰ  فاضل مرتب کی اس کاوش کو  قبول فرمائے  ۔ اور اس مختصر   خلاصہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش  بنائے (آمین)(م۔ا)

     

  • 2 #3208

    مصنف : محمد یونس خلیق

    مشاہدات : 4913

    مستورات کے مسائل

    (جمعرات 14 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ تبلیغ القرآن لاہور
    #3208 Book صفحات: 99

    دین کے اکثر مسائل مردوں اور عورتوں کے درمیان مشترکہ ہیں اور بعض مسائل ایسے ہیں جو عورتوں کے ساتھ خاص ہیں۔جن کو جاننا خواتین کے لئےانتہائی ضروری ہے تاکہ وہ ان پر عمل پیرا ہو کراسلام کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ عورتیں نہ تو خود مطالعہ کرتی ہیں اور نہ ہی کسی مستند عالم دین سے مسئلہ دریافت کرنے کی تکلیف گوارہ کرتی ہیں۔بعض باتیں بڑی شرم وحیا کی ہوتی ہیں جن کے دریافت کرنے میں حجاب محسوس ہوتا ہے لیکن ایسی باتیں جب دین اور شریعت سے متعلق ہوں تو ان کے دریافت کرنے میں شرم نہیں کرنی چاہئے۔اسی لئے کہا جاتا ہے کہ شرع میں شرم نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "مستورات کے مسائل"محترم محمد یونس خلیق صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انہی شرم وحیا والے عورتوں کے مخصوص مسائل کو بیان کیا ہے تاکہ مسلمان خواتین ان مخصوص مسائل کا مطالعہ کر کے ان پر عمل پیرا ہو سکیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول  ومنطورفرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7489
  • اس ہفتے کے قارئین 247203
  • اس ماہ کے قارئین 1275368
  • کل قارئین96927212

موضوعاتی فہرست