احیاء ملٹی میڈیا ممبئی

  • نام : احیاء ملٹی میڈیا ممبئی
  • ملک : ممبئی انڈیا

کل کتب 1

  • 1 #1099

    مصنف : محمد قاسم

    مشاہدات : 23067

    اولاد کی اسلامی تربیت

    (ہفتہ 04 ستمبر 2010ء) ناشر : احیاء ملٹی میڈیا ممبئی
    #1099 Book صفحات: 301

    اولاداللہ عزوجل کی ایک عظیم نعمت ہے ،جس کی اہمیت کااندازہ وہی لوگ کرسکتے ہیں ،جواس سے محروم ہیں ۔اس نعمت کاتقاضایہ ہے کہ اس کاشکراداکیاجائے ،جس کاطریقہ یہ  ہے کہ ان کی صحیح اسلامی تربیت کی جائے اورشریعت کے بتائے اصولوں کےمطابق ان کی پرورش کی جائے ۔بصورت دیگریہ اولادانعام کی بجائے وبال بن جاتی ہے اوراپنے اعمال بدسے والدین کےلیے اذیت وبدنامی کاباعث بنتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف میں صالح اولادکی دعاکرنےکی ترغیب دلائی گئی ہے۔رب ہب لی من الصالحین ۔فی زمانہ اولادکی تربیت کےحوالے سے بہت زیادہ کوتاہی دیکھنے میں آرہی ہے ۔دین واخلاق کادیوالیہ نکل چکاہے ،بچےوالدین کے سامنے غیرشرعی امورومشاغل میں مصروف رہتے ہیں ،لیکن وہ انہیں روکتے ہیں نہ سرزنش کرتے ہیں ،حالانکہ یہ ضروری ہے ،ورنہ وہ بھی شریک گناہ ہوں گے ۔زیرنظرکتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ان اصول وضوابط کی وضاحت کی گئی ہے ،جنہیں تربیت اولادمیں ملحوظ رکھناضروری ہے ۔

     

     

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43399
  • اس ہفتے کے قارئین 258724
  • اس ماہ کے قارئین 1058365
  • کل قارئین98123669

موضوعاتی فہرست