محمد عبید اللہ الاسعدی

  • نام : محمد عبید اللہ الاسعدی

کل کتب 2

  • 1 #2786

    مصنف : محمد عبید اللہ الاسعدی

    مشاہدات : 7890

    سود اور اسلامی نقطہ نظر

    (اتوار 02 اگست 2015ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
    #2786 Book صفحات: 305

    دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔سود کو عربی زبان میں ”ربو“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔" جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالا...

  • 2 #6498

    مصنف : محمد عبید اللہ الاسعدی

    مشاہدات : 9039

    تسہیل البلاغۃ

    (جمعہ 01 اکتوبر 2021ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #6498 Book صفحات: 210

    علومِ عربیہ میں علم معانی  اورعلم  بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے  اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے  عربی دانی  کےلیے  یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ مسلمانوں نے جوعلوم وفنون خودایجاد کئے اورجن میں وہ کسی کے مرہون منت نہیں، ان میں سے ایک  فن بلاغت بھی ہے۔لیکن اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے  اب  اکثر مدارس   کے نصاب سے اس علم کی قدیم نصابی کتابیں نکال دی ہیں  گئی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’تسہیل البلاغہ‘‘مولانا محمد عبید اللہ الاسعدی صاحب کی  تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے علم بلاغت کی مشہور کتب(تلخیص المفتاح، مختصر  المعانی،البلاغۃ الواضحۃ،سفینۃ البلغاء)وغیرہ سےاستفادہ کرکے اس کتاب کو سہل انداز میں مرتب کیا ہے ۔ ہرسبق کےآخر میں سوالات کی صورت میں مشق بھی موجود ہےان  سوالات حل کرنے سے  سبق کی تفہیم میں آسانی ہ...

کل کتب 1

  • 1 #1849

    مصنف : محمد عبید اللہ الاسعدی

    مشاہدات : 9709

    اختلاف رائے، آداب و احکام

    (منگل 19 اگست 2014ء) ناشر : المشرق ، لاہور
    #1849 Book صفحات: 159

    امت محمدیہ آج جن چیزوں سے دوچار ہے ،اور آج سے پہلے بھی دو چار تھی ،ان میں اہم ترین چیز بظاہر اختلاف کا معا ملہ ہے جو امت کے افراد وجماعتوں، مذاہب وحکومتوں سب کے درمیان پایا جاتا رہا اور پایا جاتا ہے یہ اختلاف کبھی بڑھ کر ایسا ہوجاتا ہے کہ گروہ بندی تک پہنچ جاتا ہے اور یہ گروہ بندی باہمی دشمنی تک اور پھر جنگ وجدال تک ذریعہ بنتی ہے ۔اور یہ چیزیں اکثر دینی رنگ وعنوان بھی اختیار کر لیتی ہیں جس کے لیے نصوصِ وحی میں توجیہ وتاویل سے کام لیا جاتا ہے ، یا امت کے سلف صالح صحابہ وعلماء واصحاب مذاہب کے معاملات وحالات سے استناد حاصل کیا جاتا ہے ۔اور اختلاف اساسی طورپر دین کی رو سے کوئی منکر چیز نہیں ہے ،بلکہ وہ ایک مشروع چیز ہے جس پر کتاب وسنت کے بے شمار دلائل موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ اختلاف رائے احکام وآدا ب‘‘ فضلیۃ الشیخ دکتور سلمان فہد عودہ کی عربی تصنیف ’’ فقہ الاختلاف ولا یزالون مختلفین‘‘ کا   اردو ترجمہ ہے ۔مؤلف موصوف نے اس کتاب میں اساسی حیثیت سے اختلاف کی شرعی نوعیت کا تذکرہ کیا ہے ، اور اس کو کتاب وسن...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16594
  • اس ہفتے کے قارئین 256308
  • اس ماہ کے قارئین 1284473
  • کل قارئین96936317

موضوعاتی فہرست