محمد عزیز

  • نام : محمد عزیز

کل کتب 1

  • 1 #1088

    مصنف : محمد عزیز

    مشاہدات : 25255

    فتاوی مولانا شمس الحق عظیم آبادی

    (جمعرات 28 جون 2012ء) ناشر : علمی اکیڈمی فاؤنڈیشن کراچی
    #1088 Book صفحات: 466

    اس وقت آپ کے سامنے علامہ شمس الحق عظیم آبادی کے وہ اردو اور فارسی فتاویٰ جات موجود ہیں جو محترم محمد عزیر نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ مختلف مقامات سے جمع کر کر کے مرتب کیے ہیں۔ علامہ صاحب کا فتوی دینے کا جوا نداز ہے وہ انھیں دیگر مفتیوں سے کافی حد تک ممتازکرتا ہے۔ ان کے فتاویٰ جات میں مسئلہ کے موافق ومخالف دلائل کاتفصیلی جائزہ، ائمہ اربعہ اور دیگر علمائے مجتہدین کے آراء و اقوال کا بیان، فقہ و فتویٰ کے علاوہ تفسیر، حدیث، اصول حدیث، عقائد، اصول فقہ، تاریخ اور رجال کی بہت سی کتابوں کے اقتباسات سے جابجا مدد نظر آتی ہے۔ مثلاً عورتوں کو لکھنا سکھانا، تعزیہ داری، عقیقہ، عیدین کی نماز کے بعد معانقہ و مصافحہ اور دیہات میں جمعہ کی فرضیت سے متعلق ان کے فتاوی جات نہایت جاندار ہیں۔ جن فتاویٰ جات کو فارسی سے اردو میں منتقل کیا گیا ہے حاشیہ میں اس کی صراحت کر دی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ تین عربی فتاوی جات کے اردو ترجمے بھی اس مجموعے کی زینت ہیں۔ (ع۔م)
     

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23574
  • اس ہفتے کے قارئین 263288
  • اس ماہ کے قارئین 1291453
  • کل قارئین96943297

موضوعاتی فہرست