محمد ابو زہرہ مصری

  • نام : محمد ابو زہرہ مصری

نام: محمداحمدمصطفیٰ احمدابوزہرہ کےنام سےمعروف ہیں۔

ولادت: ابوزہرہ کی ولادت 6ذوالقعدہ 1315ھ میں محصہ الکبری میں جوکہ مصرکےغربی جانب واقع ہےبمطابق 1898 میلادی میں ہوئی۔

تعلیم وتربیت:

ابتدائی تعلیم وتربیت مصرکےگردو نواح میں ہی حاصل کی اس کےبعدجامعہ الاحمدی میں منتقل ہوگئےجوکہ ایک بستی طنطا میں واقع تھا۔اوریہ مصرکےعلمی مراکز میں سےایک مرکزتھا۔یہاں کےفحول علماء کرام سے3 سال تک علم کی تحصیل کی ارواس کےبعدمدرسہ القضاء الشرعی میں چلےگئے۔

اس مدرسہ کےاندرابوزھرۃ نےاپنی زندگی کےآٹھ سال گزرےاور تعلیم مکمل کرکےسندفراغت حاصل کی۔اس کےبعددارالعلوم میں چلےگئےاوروہاں تخصص کیا۔

درس وتدریس :

 فراغت کےبعددرس وتدریس کےمیدان میں قدم رکھا اور1352ھ بمطابق 1933ء میں کلیہ اصول الدین میں تدریس پرمقرر ہوئے۔شیخ مجمع البحوث الاسلامیہ کےرکن کےطورپرچلےگئے 1382ھ میں ۔آپ الشریعہ الاسلامیہ کےمحاضرات میں بغیراجرت کےشرکت فرماتےتھے۔

تصانیف وتالیف:

شیخ ابوزہرہ نےنظریات وعقائد،وقف اوراس کےاحکامات ،وصیت اوراس کےقوانین اوراحوالات شخصیہ جیسے موضوعات پرقلم اٹھایا اوربہت سی کتابیں تحریرفرمائیں۔چندایک کتابوں کےنام درج ذیل ہیں۔

 1۔خاتم النبیین(3جلدوں میں ہے)2۔المعجزۃالکبری ۔القرآن الکریم 3۔ تاریخ مذاہب الاسلامیہ (دوجزءؤں میں ایک ہی جلدہے)

العقوبة فی الفقه الاسلامی  5۔ الجریمۃ فی الفقہ الاسلامی ۔

احوال الشخصية  7۔ابو صنیعه حیاة وعصرة آراءة وفقه  8۔مالک حیاته وعصره آراءه وفقه  9۔ الشافعی حیاة وعصرة آراوه وفقه   10۔الامام زید حیاۃ وعصرہ آراءہ وفقہ

11۔ ابن تیمیہ ۔۔۔۔۔۔۔ وقفہ

12۔ابن حزم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفقہ ۔

13۔الامام الصادق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفقہ ۔

14۔ الاحکام الترکات والمواریث  15۔علم اصول فقہ ۔

16۔محاضرات فی الوقت  17۔محاضرات فی عقدالزوج و آثاره۔

18۔الدعوۃ الی الاسلام  19۔مقارنات الادیان  20۔ محاضرات فی النصرانية  21۔تنظيم الاسلام للمجتمع۔22۔زهرة التفسیر۔

اس کےعلاوہ بھی شیخ کی بہت سی نافع کتابیں ہیں۔

وفات :

 مشہور عالم مفکرباحث مصری  کاتب 20 ویں صدی کے
بڑے علماء میں سےایک بڑے عالم شیخ  ابو زھرہ کی 29 مارچ 1889ھ بمطابق 1974ھ میں ہوئی۔انا للہ واناالیہ راجعون۔

حوالہ: ویکیپیڈیا۔ وانٹر نیٹ ۔

کل کتب 9

  • 1 #761

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 31603

    حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ

    (پیر 14 نومبر 2011ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #761 Book صفحات: 907

    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ کی ذات مجمع علوم و فنون، منبع حرب و پیکار اور ذخیرہ گفتار و کردار تھی۔ امام صاحب ؒ نے علم منطق میں وہ دسترس حاصل کی کہ ارسطو کی منطق ایک بے حقیقت چیز بن گئی، فلسفہ میں وہ کمال حاصل کیا کہ اس کی تلوار سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، تفسیر میں وہ نکات پیدا کیے اور وہ حقائق آشکار کیے کہ ایک نئے مدرسہ فکر کے بانی بن گئے، حدیث و نقد روایت میں ایسی دقت نظر کا نمونہ پیش کیا کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی، فقہ میں وہ مجتہدانہ کمال پیدا کیا کہ حنبلی نسبت ہونے کے باوجود اپنے اختیارات و اجتہادات میں وہ کسی متعین فقہ کے پابند نہیں تھے، تقابلی فقہ میں ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتے تھے، علم کلام میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے اور نام نہاد فکری تصوف نا قابل بیان علمی تردید فرمائی، فن جدال و مناظرہ میں قدم رکھا تو عیسائیوں، روافض، فلاسفہ اور مناطقہ اور متکلمین کے فکر کی دھجیاں بکھیر دیں، ایک عالم باعمل کی حیثیت سے ملوک و سلاطین کے درباروں میں کلمہ حق بلند کیا، وہ محض صاحب قلم نہ تھے بلکہ صاحب شمشیر بھی تھے، ان کے قلم نے جو نقوش بنائے وہ کتابوں کے اوراق میں محفوظ ہیں لیکن ان...

  • 2 #2801

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 12109

    حرمت سود

    (جمعرات 13 اگست 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #2801 Book صفحات: 67

    سود کو عربی زبان میں ”ربا“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔" جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام۔ اب جس شخص کو اس کے رب کی ط...

  • 3 #3707

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 23304

    حیات حضرت امام ابو حنیفہ 

    (پیر 30 مئی 2016ء) ناشر : کشمیر بک ڈپو فیصل آباد
    #3707 Book صفحات: 771

    امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی ﷫ بغیر کسی اختلاف کے معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔ علی بن عاصم کہتے ہیں: "اگر ابو حنیفہ کے علم کا انکے زمانے کے لوگوں کے علم سےوزن کیا جائے تو ان پر بھاری ہو جائے گا" آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ اما م موصوف کو صحابہ کرام سے شرف ملاقات اور کبار تابعین سے استفادہ کا اعزار حاصل ہے آپ اپنے دور میں تقویٰ وپرہیزگاری اور دیانتداری میں بہت معروف تھے اور خلافت عباسیہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ۔ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا، لٰہذا تجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلٰی علوم کی تحصیل کی...

  • 4 #3708

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 10077

    حیات امام ابن حزم

    (منگل 31 مئی 2016ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #3708 Book صفحات: 708

    امام ابن حزم کا پورا نام علی بن احمد بن سعید کنیت ابو محمّد ہے اور ابن حزم کے نام سے شہرت پائی. آپ اندلس کے شہر قرطبہ میں پیدا ہونے اور 72 سال کی عمر میں 452 ہجری میں فوت ہوئے۔ فقہ ظاہری سے متعلق ائمہ کرام کے تذکروں میں جب تک امام ابن حزم﷫ کا نام نہ آئے تو تعارف ادھورا رہ جاتا ہےامام ابن حزم بیسیوں کتب کے مصنف ہیں آپ کی وہ کتابیں جنہوں نے فقہ ظاہری کی اشاعت میں شہرت پائی وہ المحلی اور" الاحکام" فی اصول الاحکام ہیں۔ المحلی فقہ ظاہری اور دیگر فقہ میں تقابل کا ایک موسوعہ ہے۔موخرالذکر کتاب کا مو ضو ع اصول فقہ ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر یہ دونوں کتابیں نہ ہوتیں تو اس مسلک کا جاننے والا کوئی نہ ہوتا۔ ظاہری مسلک کے متبعین نہ ہونے کے با وجود یہ مسلک ہم تک جس زریعہ سے پہنچا ہے وہ زریعہ یہ دونوں کتابیں ہی ہیں۔
    زیرتبصرہ کتاب’’حیات امام ابن حزم ‘‘مصری کے مشہور مصنف کتب کثیرہ اور سوانح نگار شیخ محمد ابوزہرہ مصری کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے امام ابن حزم کی سیرت وسوانح ، عصر وعہد، گردوپیش، طلب علم ، شیوخ وتلامذہ ،سیاسی کوائف واحوا...

  • 5 #3709

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 10908

    امام احمد بن حنبل  عہد و حیات

    (منگل 31 مئی 2016ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #3709 Book صفحات: 547

    امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے ۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں،...

  • 6 #3710

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 18785

    امام مالک 

    (ہفتہ 28 مئی 2016ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #3710 Book صفحات: 491

    امام مالک﷫ کے فقہی مسلک کو مالکی فقہ کہتے ہیں۔ آپ کا نام مالک بن انس ہے۔ آپ امامِ مدینہ، امام اہلِ حجاز اور امام دار الہجرت کے لقب سے مشہور ہوئے۔ آپ 93ھ میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار مجتہدین، فقہاء اور عظیم محدثین میں ہوتا ہے۔ آپ نے حدیث و فقہ کا علم پہلے ربیعہ رائی، پھر ابن ہرمز سے حاصل کیا۔ ان کے اساتذہ میں امام ابن شہاب زہری اور دیگر ستر اساتذہ شامل ہیں۔ امام مالک ﷫ نے سترہ برس کی عمر میں مدینے میں درس و تدریس کی مسند سنبھالی۔ آپ حدیث کا درس بڑے ادب و احترام سے دیا کرتے تھے، غسل کرتے، صاف ستھرا لباس پہنتے، خوشبو لگاتے اور پھر درس کی مسند پر تشریف فرما ہوتے۔ امام مالک بیک وقت حدیث اور فقہ کے امام تھے۔ آپ کے طرزِ فکر میں حدیث اور فقہ کا حسین امتزاج ملتا ہے۔آپ کی تصانیف میں مدونہ الکبریٰ اور موطاء معروف تصانیف ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ امام مالک ﷫ ‘‘ مشہور مصری سوانح نگار پروفیسر محمدابو زہرہ کی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب میں امام دارالہجرت امام مالک بن انس کے سوانح حیات ،امام صاحب کے زمانہ ، ان کی آراء وافکار اور ق...

  • 7 #3998

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 10999

    حیات امام احمد بن حنبل

    (منگل 18 اکتوبر 2016ء) ناشر : ملک سنز تاجران کتب، فیصل آباد
    #3998 Book صفحات: 559

    امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے ۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیثمیں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں ا...

  • 8 #4275

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 16823

    تاریخ حدیث و محدثین ( جدید ایڈیشن )

    (جمعہ 10 فروری 2017ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #4275 Book صفحات: 627

    حدیث شریعتِ اسلامیہ کا دوسرا اور آخری الہامی ذخیرہ وماخذ ہے جسے قرآن کریم کی طرح بذریعہ وحی زبان رسالت نے پیش کیا ہے ۔ یہ اس ہستی کا عطا کردہ خزانہ ہے جس کا ہر قول وعمل ،لغرش وخطاء سے پاک اور محفوظ ہے اسی لیے اس منصب عالی کے نتائج بھی ہر خطا سےمحفوظ ہیں ۔جب کہ دوسرے مناصب کی شخصیت کو یہ مقام حاصل نہیں۔یہ وہ دین ہے جس کے بغیر قرآن وفہمی ناممکن اور فقہی استدلال فضول نظرآتے ہیں۔اس میں کسی کی پیونکاری کی ضرورت نہیں۔ یہ اس شخصیت کے کلمات ہیں جنہیں مان کر ابو بکروعمر ،عثمان وعلی یا ایک عام شخص صحابی رسول بنا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں کا رتبہ پایا ۔ جس نے اسے نہ مانا وہ ابو لہب اور ابو جہل ٹھہرا۔ یہ وہ منزل من اللہ وحی ہے حسے نظر انداز کر کے کوئی شخص اپنے ایمان کو نہیں بچا سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر رسول کی بعثت کا مقصد صرف اس کی اطاعت قراردیا ہے ۔جو بندہ بھی نبی اکرم ﷺ کی اطاعت کرے گا تو اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جو انسان آپ کی مخالفت کرے گا ،اس نے اللہ تعالی کے حکم سے روگردانی کی ۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کی تاکید کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: وَمَا...

  • 9 #6397

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 5099

    اسلامی مذاہب

    (ہفتہ 19 جون 2021ء) ناشر : ملک سنز تاجران کتب، فیصل آباد
    #6397 Book صفحات: 403

    جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں ۔ مشہور مذاہب ،اسلام،عیسائیت،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم ہیں۔او راس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیرز نظر کتاب’’اسلامی مذاہب‘‘معروف  ادیب  ،فقیہ  پروفیسر محمدابوزہرہ  کی عربی تصنیف’’ المذاہب الاسلامیہ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں اسلامی فرق ومذاہب کا ذکر وبیان ہے ۔ شیخ ابوزہر ہ نے یہ کتاب مصری حکومت کی وزارت تعلیم کے ادارہ ثقافت عامہ کے حسب فرمائش مرتب  کی ۔مصنف نے اس کتاب میں اسلامی فرقوں کو تین قسموں میں تقسیم کیا ہے ۔اعتقادی فرقے،سیاسی فرقے،فقہی مذاہب ومسالک۔یہ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19513
  • اس ہفتے کے قارئین 234838
  • اس ماہ کے قارئین 1034479
  • کل قارئین98099783

موضوعاتی فہرست