محمد اسحاق بھٹی

  • نام : محمد اسحاق بھٹی

نام: مولانامحمداسحاق بھٹی۔

ولدیت: ان کےوالدگرامی کانام میاں عبدالمجیداوردادا کااسم گرامی میاں محمدتھا۔

ولادت:

مولانامحمداسحاق بھٹی  ﷫مارچ 1925ء کوکوٹ کپورہ(ریاست فریدکوٹ)میں پیداہوئے۔

تعلیم وتربیت: ان کےدادا میاں محمد نہایت نیک انسان تھے دین داری،تقوی وصالحیت اورورع وعفاف کےزیورسےآراشدتھےان کےقلب و ذہن پراسلامی تعلیمات کےگہرےنقوش ثبت تھے۔وہ اپنےدل میں اسلام کی سچی محبت رکھتےتھے انہوں نےاپنےاس پوتےمحمداسحاق کوشروع سےہی علم وعمل کی راہ پرڈال دیا اوراسلامی تقاضوں کے مطابق اس کی تربیت کرناشروع کی گھرمیں ہی دادا نےقرآن پڑھایا اورتیسویں پارہ کی چندسورتیں حفظ کروادیں اوراردوکی کتابیں بھی پڑھادیں۔اسلام کی کتاب اول تاچہارم مولوی رحیم بخش کی پڑھادی اسی طرح حافظ محمدلکھوی کی بعض کتب انواع محمدی،زینت الاسلام اوراحوال الآخرت بھی پڑھادین تھیں۔ 1933ء میں جب محمداسحاق صاحب چوتھی جماعت کےطالب علم تھےتوان کےدادا ان کومولوی عطاء اللہ حنیف کی خدمت میں لےکرحاضرہوئے اورکہاکہ اس کوقرآن مجیدکاترجمہ اورتاریخ اسلام کےعلاوہ اس کےفہم کےمطابق دینی مسائل کی کتب پڑھادیاکریں۔چنانچہ مولانا عطاء اللہ کی خدمت میں رہ کرمروجہ علوم و فنون اورتفاسیرواحادیث کتب پڑھیں مولانا کےحکم پراسحاق صاحب حافظ گوندلوی اورمحمداسماعیل سلفی کی خدمت میں حاضرہوئے اوربخاری مسلم اوربعض دوسری کتب پڑھ کرسندفراغت حاصل کی۔

اساتذہ:

مولانا اسحاق صاحب نےاپنےتعلیمی سفرمیں جن اساتذہ کرام سےاکتساب علم کیاان کےاسمائے گرامی یہ ہیں۔

1۔مولاناعطاء اللہ حنیف بھوحیانی۔

2۔حافظ محمدگوندلوی ۔

3۔شیخ الحدیث مولانا حافظ اسماعیل سلفی۔

درس وتدریس:درس نظامی کی تکمیل کےبعدمولانااسحاق بھٹی صاحب ایک سال محکمہ انہارہیڈسلیمانکی میں ہیڈکلرک رہےپھرمارچ 1943ء  تک وہاں مدرسہ مرکزالاسلامیں تدریسی فرائض سرانجام دیتےرہے۔اس دوران انہوں نےتحریک آزادی میں حصہ لیا اورفریدکوٹ کی جیل میں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔

بھٹی صاحب مولاناآزادمرحوم کےبہت بڑےمداح اورعقیدت مندہیں۔

13 اگست 1947ء کومولاناابوالکلام آذاد سےملنے 21پرتھوی روڑنئی دہلی گئے۔پاکستان بننےکےبعدمولانا نے21اگست 1947ءکوایک قافلہ کےساتھ پاکستان میں قصور شہرمیں پہنچے۔اورپھراپنےخاندان کےساتھ چک نمبر53 گ ب منصورپور(تحصیل جڑانوالا،ضلع فیصل آباد)آگئے اورانہوں نےاس گاؤںمیں سکونت اختیارکرلی۔مولانا نےتجارت بھی کی۔جولائی 1948ءمیں مولاناکومرکزی جمعیت اہل حدیث کاناظم دفتر بنادیاگیاتھا۔مولانااسحاق بھٹی صاحب مولاناداؤد غزنوی کےساتھ15 سال رہےاوران کےساتھ چل کر جماعت کی ترقی کےلیےبہت کامک کیا۔ ہفت روزہ الاعتصام کااجراء 19اکست 1999ء کوگوجرانوالا سےہوا تو حنیف ندو ی کواسکا مدیربنادیا گیا کچھ عرصہ بعدمولانااسحاق کوانکا معاون مدیر بنادیا۔

جنوری 1958ءمیں بھٹی صاحب نےالاعتصام کی ادارت سےعلیحدگی اختیارکرلی اورچندمخلص دوستوں کےتعاون سےسہ روزہ ’’المنہاح،، جاری کیا۔یہ اخبارچودہ مہینےجاری رہاپھر بعض ماگیزیہ حالات اورمالی مشکلات کی وجہ سےاورخسارہ اٹھاکراپریل 1959ءمیں اس اخبار کوبندکردیا۔

مولانا داؤدغزنوی  کےکہنےپ سوا سال بعددوبارہ پھرالاعتصام میں واپس آگئے۔

21 اکتوبر1965ءمیں مولانااسحاق صاحب ادارہ ثقافت اسلامیہ سےمنسلک ہوگئے۔

تصانیف وتراجم:

ادارہ ثقافت اسلامیہ میں  رہ کربھٹی صاحب نےتصنیفی خدمات سرانجام دیں اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔الفہرست ابن الفدیم 2۔برصغیرپاک وہندمیں علم فقہ۔

3۔فقہائے ہند۔ 4۔برصغیرمیں اسلام کےاولین نقوش۔

5۔ارمغان حنیف۔  ان کےعلاوہ اردو دائرہ مصارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی کےلیےجمع وتدوین قرآن،فضائل قرآن ،مضامین قرآن،واقعات وقصص قرآن اوراعجازقرآن کےنام سےمفصل مقالات لکھے اس کےعلاوہ متعددموضوعات پر30۔32 مقالات لکھےہیں جوتمام کےتمام اردو دائرہ مصارف اسلامیہ کی مختلف جلدوں میں شائع ہوئے۔ان کےعلاوہ بھٹی صاحب نےمختلف شخصیات کےسوانخی خاکہ جات بھی تحریرکیےہیں۔

ان کےنام درج ذیل ہیں۔ نقوش  عظمت رفتہ،بزم ارجمنداں،کاروان سلف اورقافلہ حدیث ۔ یہ اشاعت پزیر ہوکرمنصہ شہودپرآچکےہیں۔

ان کےعلاوہ مولانا کےقلم سےدیگرکتب بھی ہیں جن کےنام یہ ہیں۔

1۔قصوری خاندان 2۔میاں فضل حق اوران کی خدمات ۔

3۔برصغیرمیں اہل حدیث کی آمد 4۔صوفی محمدعبداللہ۔

5۔میاں عبدالعزیزمالواڈہ 6۔قاضی محمدسلیمان منصورپوری۔

7۔مولاناابوالکلام آزاد،ایک نابغہ روزگارشخیصت۔

8۔برصغیرکےاہل حدیث خدام قرآن 9۔ریاض الصالحین اردوترجمہ۔

10۔ابوبکرصدیق ؓ11۔لشکراسامہ کی روانگی۔

12۔لسان القرآن جلدسوم 13۔چہرہ نبوت۔

14۔اسلام کی بیٹیاں 15۔ارمغان حدیث۔

16۔دبستان حدیث 17۔ہفت اقلیم۔

حوالہ: مؤرخ اہل حدیث مولانا محمداسحاق بھٹی حیات وخدمات:از مولانا محمدرمضان یوسف سلفی حفظہ اللہ۔

کل کتب 25

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45910
  • اس ہفتے کے قارئین 307720
  • اس ماہ کے قارئین 793912
  • کل قارئین97859216

موضوعاتی فہرست