عبد الرحیم پشاوری

  • نام : عبد الرحیم پشاوری

کل کتب 0

کل کتب 4

  • 1 #1507

    مصنف : عبد الرحیم پشاوری

    مشاہدات : 7816

    حاسدوں کے شر سے بچو ( تفسیر المعوذتین )

    (جمعرات 06 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1507 Book صفحات: 221

    حسد ایک  ایسا جذبہ ہے جو کسی کی تباہی وبربادی پرتکمیل پذیر ہوتاہے اور حسد ایسا مہلک مرض  ہےکہ جس سےحاسدکے اعمال بھی تباہ ہو جاتے ہیں     حسدکی اس بیماری میں ہمارا  معاشرہ مختلف  مصائب سے دوچار ہے  ہر کوئی دوسرے سے خوفزدہ اور  پریشان  ہے ۔ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری کی بنا پر ہر شخص ایک  دوسرے کاجانی دشمن بنا ہوا ہے اور حسد کی چنگاری میں جھلس رہا ہے  حاسد جب جادو ٹونے  کا وار کرتاہے  تو اس کے اثرات سے  لڑائی جھگڑے ،نااتفاقی  ،بیماریاں ،پریشانیاں ڈیرا  ڈالی لیتی ہیں  کاروبار ،سکون ،صحت تباہ  ہوجاتی ہے۔ اسلام  نے  چودہ  صدیاں قبل  اپنے آخری رسول  پر نازل شدہ کتاب قرآن مجید کے ذریعہ اس  بیماری کےمہلک اثرات سے  دفاع کاطریقہ بتادیا ہے  وہی طریقہ اس کتاب میں   بتایا گیا ہے ۔حسد کے شر سے  محفوظ  رہنے کے لیے  اس کتاب سے  رہنمائی  مل سکتی ہے   یہ  کتاب دراصل امام ابن قیم کی  کتاب ’’ تفسی...

  • 2 #2478

    مصنف : عبد الرحیم پشاوری

    مشاہدات : 10924

    تفسیر آیت کریمہ

    (ہفتہ 18 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ ابن تیمیہ لاہور
    #2478 Book صفحات: 206

    زیر تبصرہ کتاب "تفسیر آیت کریمہ "شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫  کی تصنیف ہے جو انہوں نے ان آٹھ سوالوں کے جواب میں لکھی جو ایک سائل نے آیت کریمہ(لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین)  کے ضمن میں پیدا ہونے والے سوال امام ممدوح کی خدمت میں پیش کئے تھے۔یہ تمام سوالات کتاب کی تمہید میں بالترتیب ذکر کر دئیے گئے ہیں۔امام ابن تیمیہ ﷫ کی یہ کتاب عربی میں ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحیم﷫ ناظم دار العلوم پشاور نے کیا ہے،تاکہ عوام الناس پوری طرح اس سے استفادہ کر سکیں۔نئی طباعت کے وقت اسے از سر نو ترتیب دیا گیا ہے اور مکتبہ ابن تیمیہ کی جانب سے اسے عصرحاضر کے تقاضوں کے عین مطابق شائع کیا گیا ہے۔کتاب کے سات ابواب بنائے گئے ہیں اور کہیں کہیں اسے مزید آسان بنانے کی غرض سے حاشیہ آرائی بھی کی گئی ہے،تاکہ ہر عام وخاص اس سے استفادہ کر سکے۔کتاب کے شروع میں امام ابن تیمیہ ﷫ کے حالات بھی قلم بند کر دئیے گئے ہیں،تاکہ کتاب پڑھنے سے پہلے مطالعہ کرنے والے کے ذہن پر مصنف کی ہمہ گیر شخصیت کا اثر پڑ سکے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم دونوں...

  • 3 #2818

    مصنف : عبد الرحیم پشاوری

    مشاہدات : 5686

    مناسک حج

    (جمعرات 27 اگست 2015ء) ناشر : الہلال بک ایجنسی لاہور
    #2818 Book صفحات: 259

    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب "مناسک حج"شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کی شاندار تصنیف ہے۔جس کا اردو ترجمہ مولانا عبد الرحیم ﷫ ناظم مکتبہ علوم مشرقیہ دار العلوم پشاورنے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب  میں حج کے متعلقہ تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں ۔ ان کی مرتب کردہ یہ د...

  • 4 #5970

    مصنف : عبد الرحیم پشاوری

    مشاہدات : 3223

    خلاف الامۃ فی العبادات

    (جمعرات 19 دسمبر 2019ء) ناشر : امام شمس الحق ڈیانوی پبلشرز کراچی
    #5970 Book صفحات: 34

    امت میں اختلاف کا ہونا ناگزیر ہے، ہر دور میں ہوتا آیاہے اور ہوتا رہے گا، حقیقت میں یہ بھی اللہ کی قدرت کا مظاہرہ ہے اس کو کوئی مٹانے کے درپے ہوتو بھی مٹ نہیں سکتا، یہ الگ بات ہے کہ ہر اختلاف نہ تو مذموم ہے اور نہ ہی ہر اختلاف محمود ہوسکتا، وہ اختلاف جس کا منشاء وسبب قبیح ہو وہ اختلاف یقینا مذموم ہے، اختلاف خواہ مذموم ہو یا محمود اس کے حدود سے تجاوز کرنا اور مخالفین کے ساتھ اعتدال سے ہٹ کر افراط وتفریط کا معاملہ کرنا جائز نہیں۔ فقہی مباحث میں جو کچھ اختلاف پایا جاتا ہے اس کا اکثر حصہ افضلیت و اولیت پر مبنی ہےایک نوع فروعی واجتہادی اختلاف کی ہے، یہ اختلاف محمود ہے۔ جس طرح انبیاء کی شریعتیں الگ الگ رہی ہیں، فروعی مسائل میں ہر مجتہد کی آراء مختلف ہوئی ہیں، کسی کو باطل نہیں کہا جاسکتا، اس قسم کا اختلاف امت کی آسانی کے لیے ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’خلاف الامۃ فی العبادات‘‘ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کا ایک اہم رسالہ  ہے ۔امام موصوف نے اس میں  اختلافات امت کے اسباب وعلل پر نہایت گراں قدر تحریری سرمایہ محفوظ کردیا ہے...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3929
  • اس ہفتے کے قارئین 272216
  • اس ماہ کے قارئین 1071857
  • کل قارئین98137161

موضوعاتی فہرست