ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

  • نام : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

کل کتب 3

  • 1 #1170

    مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

    مشاہدات : 25978

    منافقین کا کردار اور علامات

    (جمعرات 26 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1170 Book صفحات: 206

    انسانی رویہ میں منفی و مثبت رجحانات ایک معمول کی بات ہوتی ہے اور دونوں پہلو اپنے اپنے مقام پر ایک مستقل حیثیت رکھتے ہیں او ردونوں پہلوؤں میں ہر ایک ایک مستقل رویہ ظاہر کررہا ہوتا ہے۔ چاہے وہ  درست ہو یا صحیح۔ لیکن ان دونوں پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا رویہ اختیار کرنا جس سے آدمی کی شخصیت کا تعین مشکل ہوجائے یہ کسی بھی مذہب اور سوسائٹی میں اچھا خیال نہیں کیا گیا۔ شریعت میں کفر اور اسلام  وہ اصطلاحات ہیں جو حق و باطل کے رویہ کو ظاہر کرتی ہیں اسی طرح جو ان دونوں میں سے کسی راہ کو متعین نہ کرپائے بلکہ اس کے قول یا شخصیت سے دونوں پہلوؤں کی آمیزش نظر آئے اس دو رُخے انسان کو اسلامی اصطلاح میں منافق کہتے ہیں او راس  کی  سزا کفر سے بھی زیادہ ہے۔ مسلمانوں کو نفاق سےبچنے کی تلقین کی گئی ہے اور شارع نے اس کی علامات بھی واضح کردی ہیں۔زیر نظر کتاب انہی علامات نفاق پر مشتمل ہے جو قرآن و سنت کےدلائل سے مرتب ہے۔(ک۔ط)
     

  • 2 #2966

    مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

    مشاہدات : 27752

    کامل ابواب الصرف

    (جمعہ 16 اکتوبر 2015ء) ناشر : مکتبہ احیاء الشریعہ سیالکوٹ
    #2966 Book صفحات: 313

    اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔عربی زبان  سیکھنے کےلیے نحو  وصرف کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔فن صرف علم نحو ہی کی  ایک شاخ ہے  شروع  میں اس کے مسائل  نحو کے تحت  ہی بیان کیےجاتے تھے معاذ بن مسلم ہرّاء  یاابو عثمان بکر بن محمدمزنی  نے  علم صرف کو علم النحو سے الگ کرکے مستقل فن کی حیثیت مرتب ومدون کیا۔ صرف ونحوصرف کی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ  عجمی علماء بھی   پیش پیش رہے  ۔جب یہ تسلیم کرلیا گیا کہ  تعلیم وتدریس میں  علم وفن کاپہلا تعارف طالب علم کی مادری زبان میں  ہی ہوناچاہ...

  • 3 #3054

    مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

    مشاہدات : 8912

    اسلام اور مسلمان کا مذاق اڑانے کا گناہ

    (ہفتہ 21 نومبر 2015ء) ناشر : مکتبہ احیاء الشریعہ سیالکوٹ
    #3054 Book صفحات: 127

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور امت مسلمہ کو اسلام جیسی عظیم نعمت دےکر بہت بڑا شرف سےنوازا ہے۔تکریم ِانسانیت اور اسلام کا تقاضہ ہے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کا مذاق وتمسخر نہ آڑائیں اور اسی طرح اہل کفر اور غیر مسلم مسلمانوں اوراسلام کےشعائر کا مذاق نہ اڑائیں کیونکہ یہ صحریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف اور باعث گناہ ہے ۔لیکن آج بلاجھجک اسلام سےتمسخر کیا جاتاہے،نہ صرف اہل ایمان کامذاق اڑایا جاتا ہےبلکہ نبی کریم ﷺ کی سنتوں سےبھی مذاق کیا جاتاہے ۔کافر کس طرح قرآن کی بے حرمتی کررہے ہیں، اسلام سےمذاق کررہے ہیں۔صد افسوس کہ خود مسلمان کہنے والےبھی غیر شعوری طور پر مذاق وٹھٹھا کرتے نظر آتے ہیں کبھی شرعی پردے کو نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی نیم برہنہ کر کےعورتوں کودوڑایا جاتا ہے یہ اسلام سےمذاق ہے ۔مزیدبرآں برائی کو روکنے والوں سے کہا جاتا ہے جو یہ منظر نہیں دیکھ سکتا وہ اپنی آنکھیں بند کرلے ۔ اسی طرح نماز میں رفع الیدین کے متعلق کہا جاتا ہےکہ یہ مکھیاں اڑانا ہے ۔ کیا نعوذ بااللہ نبی ﷺ نماز میں مکھیاں اڑاتےتھے؟شلوار ٹخنوں سے اونچی رکھنا فرض ہےاور رسول...

کل کتب 1

  • 1 #2135

    مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

    مشاہدات : 5132

    دعوت دین

    (جمعہ 12 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2135 Book صفحات: 36

    اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کو اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا اوران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے   پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے۔ اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین   پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغامِ حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہ...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28575
  • اس ہفتے کے قارئین 268289
  • اس ماہ کے قارئین 1296454
  • کل قارئین96948298

موضوعاتی فہرست