محمد ولی راضی

  • نام : محمد ولی راضی

کل کتب 2

  • 1 #1055

    مصنف : محمد ولی راضی

    مشاہدات : 42583

    ہادی عالم ﷺ

    (اتوار 22 اگست 2010ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #1055 Book صفحات: 416

    پیش نظر کتاب ’’ہادی عالم ﷺ ‘‘سیرت طیبہ پر مشتمل ہے ابتدائے اسلام سے آج تک نہ جانے کتنی بے شمار کتب سیر مختلف زبانوں میں مورخانہ انداز میں لکھی جاچکی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی لیکن ادیبانہ انداز میں سیرت کے موضوع پر یہ کتاب اپنی شان انفرادیت کا ایک عجیب شاہکار ہے اس کتاب میں ملہمانہ خصوصیت یہ ہے کہ ابتداء سے انتہاء تک جس قدر مضامین معرض تحریر میں آئے ہیں ان کےکسی حرف پر بھی نقطہ نہیں ہے یعنی پوری کتاب صنعت غیر منقوط نویسی سے مرقع ومزین ہے  اس کے باوجود کسی بھی مقام پر کوئی خلش یا ابہام نہیں ہے کتاب قابل مطالعہ ہے احباب سے گزارش ہے کہ وہ ضرور مطالعہ کریں گے۔


     

  • 2 #1526

    مصنف : محمد ولی راضی

    مشاہدات : 8466

    شرک کی ہولناکیاں اور تباہ کاریاں

    (جمعہ 27 دسمبر 2013ء) ناشر : سلیمان اکیڈمی لاہور
    #1526 Book صفحات: 146

    شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے ۔قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے۔   شرک اتنا بڑا گناہ ہے کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں  کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے  عظیم  گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک انسانی  عقل پر پردہ ڈال دیتا ہےاور انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آنا شروع ہو جاتی ہے  ۔پہلی  قوموں کی  تباہی  وبربادی کاسبب  شرک  ہی  تھا۔ بہت سارے لوگ  ایسے ہیں  جو شرک  کے مفہوم کونہیں سمجھتے،اورشرک کرنے کےباوجود کہتے ہیں کہ وہ شرک نہیں کر رہے ۔ ان کے نزدیک شرک صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جیساکوئی  اور رب بنالیا جائے او راس کی عبادت کی جائے ۔اصل میں وہ شرک کی حقیقت سےناواقف ہیں اسی لیے  تو  وہ کہتے ہیں انہوں نے کونسا کو ئی اور رب بنایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب  اسی موضوع پر ایک اہم کتاب ہے  جس میں  فاضل  مصنف نے  قرآن وسنت کی  روشنی میں شرک کی حقیقت  اور اس کے نقصانات پر   آسان فہم ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38143
  • اس ہفتے کے قارئین 277857
  • اس ماہ کے قارئین 1306022
  • کل قارئین96957866

موضوعاتی فہرست