کچھ ہمارے بارے میں

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1

بسم اللہ الرحن الرحیم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

معزز قارئین۔۔!!

 

کتاب وسنت ٹیم تہہ دل سے آپ حضرات کےلیے دعا گو ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو کتاب وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔’’ بلغوا عني ولو آية ‘‘ اس حدیث کے مفہوم کے مطابق اگر ایک آیت بھی ہم میں سے کسی کے بھی علم میں ہے تو اسے آگے لوگوں تک پہنچانا اس کی ایک دینی ذمہ داری ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کے تحت کتاب وسنت ٹیم عرصہ چار سال سے قرآن و حدیث کی تعلیم منہج سلف صالحین کے عین مطابق آپ تک بواسطہ الیکٹرانک میڈیا پہنچا رہی ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ! اللہ تعالی کی توفیق اور آپ قارئین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہماری ٹیم تقریبا روزانہ آپ کےلیے پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں سکین شدہ ایک کتاب پیش کرتی ہے۔ کتب کے ساتھ رسائل وجرائد کے زمرہ میں ’’ ماہنامہ محدث لاہور ‘‘ جس کا اجراء 1970ء میں ہوا تھا، کے تمام شمارے پیش کرنے کے ساتھ محدث فورم کا بھی اجرا کرچکی ہے۔ وللہ الحمد
ان جاری پروگرامات کے علاوہ ٹیم کتاب وسنت اور بھی پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔جس میں آن لائن فتوی سائٹ، آڈیو ویڈیو سیکشن، یونیکوڈ حدیث پراجیکٹ اور ماہنامہ محدث لاہور کو مکمل یونیکوڈ میں پیش کرنے کا پروگرام شامل ہے۔ گزارش ہے کہ اللہ کے حضور ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہر لمحہ ہماری معاونت فرمائے۔

 والسلام

ٹیم کتاب وسنت


 

     محدث لائبریری (KitaboSunnat.com) ... ایک تعارف


    موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی افادیت سے شاید ہی کسی کو انکار ہو۔ ایک وقت تھا کہ بعض پڑھے لکھے دیندار حضرات انٹرنیٹ کے مضر اثرات سے خائف ہو کر اس سے پہلو بچانے کا مشورہ دیتے تھے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے موقف میں خاصی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ دور جدید میں دین دار طبقہ کے لیے انٹرنیٹ سے پہلو تہی کرنا ممکن نہیں رہا ہے بلکہ انٹرنیٹ کو دینی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے رجحان میں بہت خوش کن اضافہ ہوا ہے۔ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے عرصہ سے کوششیں بروئے کار لا رہی تھی۔
    سب سے پہلے ادارہ کے پیش نظر یہ بات آئی کہ ایک بڑا اردو دان طبقہ کتب سے شغف نہیں رکھتا اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کتابوں سے جذباتی وابستگی کے باوجود ان کو خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایسے اردو دان لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہےجو دنیا کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے پاکستان سے چھپنے والی بہت سی کتب کے مطالعہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔
    ان تمام تر مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ نے اردو دان طبقہ کو اردو کتب تک رسائی دلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ کام 2008ء میں شروع ہوا جو دامے درمے سخنے بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچا کہ اب تک قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے مطالعہ کے لیے 1500 سے زائد کتب پیش کی جا چکی ہیں۔ جب یہ کام شروع ہوا تو ہفتہ بھر میں ایک کتاب اپلوڈ کرنا بھی خاصا مشکل ہوتا تھا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ تقریباً دو سال سے بلاناغہ روازنہ ایک کتاب پیش کی جا رہی ہے جس میں اللہ کے فضل سے اب تک ایک بھی دن کا تعطل نہیں آیا۔

خصوصیات محدث لائبریری

  •         روزانہ ایک کتاب کی اپلوڈنگ
  •         روزانہ دس ہزار سے زائد وزیٹر
  •         دلائل وبراہین سے مزین ومنفرد موضوعات پر مشتمل فری آن لائن اردو مکتبہ محدث ٹیم کا ٹارگٹ
  •         وزیٹرز کی جانب سے فرمائش کی جانے والی کتب کی اپلوڈنگ

 

محدث فتویٰ (Urdufatwa.com) .... ایک تعارف


مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی و خارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ کتاب و سنت اور سیر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ، سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، سلف صالحین و ائمہ دین رحمہم اللہ کی سنت بھی ہے۔
اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب و سنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول و فروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب و سنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آرا کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز مقلدین علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و تبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے تمام پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل تلاش کر سکیں۔ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ نے ’محدث لائبریری‘ اور ’ محدث فورم‘ کی عوام و خواص میں مقبولیت کے بعد ’محدث فتویٰ‘ کا اجرا کیا۔

خصوصیات محدث فتویٰ

  • لوگوں کے روزمرہ سوالات کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں
  • سلفی علماء کے تمام فتاویٰ جات کو یونیکوڈ فارمیٹ میں فتویٰ سائٹ میں جمع کرنے کا پروگرام

 

محدث فورم (forum.mohaddis.com) ... ایک تعارف


انٹرنیٹ کی دنیا میں لوگوں کے باہمی تبادلہ خیالات اور بحث ومباحثہ کی روایت خاصی پرانی ہے۔ بہت سی ویب سائٹس اپنے یوزرز کو یہ سہولت فراہم کرتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر سکیں اور مسائل کے حل کےلیے ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ نے بھی ’محدث لائبریری‘ کے بعد قارئین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں تمام اراکین دوسروں کی آرا سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر تبصرہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنا ما فی الضمیر آسانی کے ساتھ بیان کر سکتے ہیں۔

یہ کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی پلیٹ فارم ہے۔ آپ کا تعلق چاہے جس بھی فرقے اور جس بھی جماعت سے ہو یہ پلیٹ فارم آپ کو چند قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے اپنی بات کہنے کی پوری آزادی دیتا ہے۔ ’محدث فورم‘ نے علمی مسائل میں آزادانہ بحث ومباحثہ کا ماحول پیدا کرنے کی بطور خاص کوشش کی ہے جس کی بدولت بہت کم عرصے میں علمی حلقوں میں اسے خاص وقعت کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔ آئیے اس کاررواں کا حصہ بنیے اور اختلافی مسائل کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔

خصوصیات محدث فورم

  • کتاب وسنت کی روشنی میں طالبان حق کی رہنمائی کرنے کےلیے علماء کرام کاجم غفیر
  • قواعد وضوابط کے اندر رہتے ہوئے تمام فرق سے تعلق رکھنے والوں کو بات کرنے کی مکمل آزادی
  • مہذبانہ وبرادرانہ ماحول
  • تحقیق حدیث سے سوالات کے تسلی بخش جوابات کےلیے خاص سیکشن
  • فورم کی تمام کیٹگریز پر نظماء کی تقرری
  • کتب فرمائش کےلیے مستقل فورم جو کہ خاص توجہ کا مرکز بھی

 

  محدث میگزین (Mohaddis.com) ... ایک تعارف


 ’ماہنامہ محدث لاہور‘ امت مسلمہ میں فکری اعتدال کا علمبردار ایک ایسا علمی و تحقیقی مجلّہ ہے جو عرصہ چالیس سال سے علم و ثقافت کے مرکز لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔ جس میں قارئین ہر ماہ جدید قانونی، معاشرتی، سیاسی اور علمی موضوعات پر اسلامی نقطہ نظر کی تشریح اور بے لاگ تجزیوں سے مستفید ہوتے ہیں۔
    ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل و مشکلات اور جدید علمی و فکری چیلنجز کے حوالہ سے ممتاز اہل قلم کی نگارشات پیش کرنا اس رسالہ کا طرہ امتیاز ہے۔ ’ماہنامہ محدث لاہور‘ جہاں مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے مسائل کا شرعی حل پیش کرتا ہے وہیں قرآن و سنت کی بنیاد پر تمام مسالک فکر میں اتحاد و یگانگت اور فکری یکجہتی کا سب سے بڑا داعی ہے۔ فتنہ انکارِ حدیث کی بیخ کنی کرنے اور اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا علمی جائزہ اور رد کرنے میں ’ماہنامہ محدث لاہور‘ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیش آمدہ مسائل میں جماعت کے نامور علما پر مشتمل فتویٰ کونسل کے جوابات اور رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔
’ مجلس التحقیق الاسلامی‘ کی آن لائن ’محدث لائبریری‘ ، ’محدث فورم‘ اور ’محدث فتویٰ‘ کی عام وخواص میں مقبولیت کے بعد اب محدث ٹیم پیش کررہی ہے ’محدث میگزین‘ کے نام ایک اور ویب سائٹ۔جو ان خصوصیات کی حامل ہے۔


    خصوصیات محدث میگزین

  • ’ماہنامہ محدث لاہور‘ ملت اسلامیہ کا علمی اور اصلاحی مجلہ آن لائن 1970 تا 2013
  • ماہنامہ محدث لاہور پی ڈی ایف، یونیکوڈ اور فلیش فارمیٹ میں
  • اشاریاتی کیٹلاگ کے ساتھ مضامین کی تقسیم
  • تجارتی منافع کے علاوہ ہر طرح مضامین سے مستفید ہونے کی کھلی اجازت

 

سر پرست

فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالرحمن مدنی ﷾

ڈاکٹرحافظ حسن مدنی ﷾ ... This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ڈاکٹرحافظ حسن مدنی ﷾، ڈاکٹر حافظ حسین ازہر،  ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی، ڈاکٹر حافظ حمزہ زیاد مدنی، محترم محمد شاکر اعوان

 

منتظمِ اعلیٰ

ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی  (تفصیل جانیئے) ...  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

آن لائن فتاویٰ وعلمی نگران

ڈاکٹرحافظ محمد زبیر  ( تفصیل جانیئے )... This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

قاری محمد مصطفیٰ راسخ  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

تکنیکی ماہرین

محترم محمد شاکر  ( تفصیل جانیئے )...  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

محترم محمد عمیر ... This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

کلیم حیدر ... This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

ویب ٹیم

عبدالرشید ناز، عبدا لوحید ساجد، رانا ابوبکر 

 

ٹیم میل آئی ڈی

اگر آپ تمام منتظمین کو اپنا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے آپ کو اس آئی ڈی پر پیغام بھیجناہوگا۔

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 


 

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

We have 1128 guests and no members online

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

گوگل میپ