#2180

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 8580

زکوٰۃ کے مسائل و فوائد

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5120 (PKR)
(ہفتہ 20 دسمبر 2014ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے ۔ دین فرد کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت کے ساتھ اجتماعی زندگی کو فراموش کیا گیا ہو ۔انہی بینادی ارکان خمسہ میں سے ایک اہم رکن زکوٰۃ ہے۔ عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے   زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور   دینِ اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے نقصانات ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں تفصیل سے اس کے احکام ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ یقینا کافر اور واجب القتل ہے ۔یہی وجہ کہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق﷜ نے مانعین زکاۃ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔جس کی وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری شریف کی حدیث نمبر1403 میں موجود ہے ۔ اور اردو عربی زبان میں زکوٰۃ کے احکام ومسائل کےحوالے سے بیسیوں کتب موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ زکوٰۃ کے مسائل وفوائد ‘‘سابق ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث ،کنونئیر تحریک دعوت توحید ،پاکستان ،مدیر وبانی ابو ھریرہ اکیڈمی ،لاہور محترم میاں محمد جمیل ایم اے ﷾ کی   کاوش ہے۔ جس میں انہوں نے زکوٰۃ کی اہمیت وفضیلت ،تاریخ ، فوائد وثمرات اور زکوٰۃ کے جملہ احکام ومسائل کو   قرآن وحدیث کے دلائل کی روشنی میں بڑے آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے۔ موصوف اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا ایک درجن کتب کے مصنف ہیں۔ اوردینی وعصری علوم کےمعیاری ادارے ابوھریرہ اکیڈمی چلانے کے علاوہ پاکستان میں دعوتِ توحید کوعام کرنے کے لیے ’’تحریک دعوت توحید‘‘ کی قیادت کرتے ہوئے شرک وبدعات کے خاتمے کےلیے بڑے فعال ہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کی تصنیفی،تبلیغی واصلاحی خدمات کوشرفِ قبولیت سے نوازے اور کتاب ہذا کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔آمین( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آرزو  

 

9

باب 1

 

آپﷺکا فرمان کہ قیامت نہیں آئے گی جب تک ....

 

11

آپﷺ کےمعاشی پروگرام

 

12

مکہ میں معاشی احکامات

 

15

زکوۃ کی تاریخی حیثیت

 

18

امت مسلمہ کو ارشادات

 

20

مدینہ میں زکوۃ کی فرضیت کا اعلان

 

23

زکوۃ کا اجتماعی نظام

 

26

حکومت کی ذمہ داریاں

 

28

اللہ کا دیا ہوا خرچ کرو سب کچھ اسی کا ہے

 

30

عزرائیل کے آنے سے پہلے ، اخلاص نیت کے ساتھ

 

31

بے پناہ اخلاص

 

33

باب2

 

 

اموال زکوۃ

 

35

سونے چاندی کا نصاب

 

36

زیورات کی زکوۃ

 

38

نقدی کا نصاب

 

39

اونٹ بھیڑ بکریوں کی تعداد

 

39

سامان تجارت پر زکوۃ

 

41

زکوۃ پر مستثنیٰ اشیاء

 

42

زکوۃ کا دورانیہ

 

43

تقسیم کا شرعی طریقہ

 

44

مصارف زکوۃ کی فہرست

 

46

غیر مستحق حضرات

 

49

والدین اور اہل خانہ

 

49

کافر کو زکوۃ دینا اور اس سے لینا حرام ہے

 

50

آل رسول کو زکوۃ دینا ان کے احترام کے منافی ہے

 

50

زکوۃ اور ٹیکس میں آٹھ امتیازات

 

51

کیا زکوۃ کے   علاوہ ٹیکس جائز ہے ؟

 

52

باب 3

 

 

عشر ، صدقہ الفطر

 

54

زکوۃ کے فوائد

 

57

سالانہ حساب وکتاب کا اہتمام

 

57

ارتکاز دولت کا خاتمہ

 

57

تزکیہ اور برکات

 

58

غربت کا تدارک ،باہمی محبتوں کا فروغ

 

58،59

مصائب سے نجات اور عملی شکریہ

 

59، 60

خدائی انشورنش

 

61

امہ کا بیت المال نہ ہونے کے اخلاقی اور معاشی نقصانات

 

61، 62

زکوۃ کے بارے میں غیر مسلموں کے تاثرات

 

64

مصلحین امت کی آراء

 

65

صدقہ و زکوۃ کی انفرادی برکات

 

67

زکوۃ کے اجتماعی ثمرات

 

68

باب 4

 

 

یہ کس طرح ممکن ہوا

 

 

دیانت وامانت اور بڑوں کے نقش قدم

 

72

افسران کاتحفہ لینا حرام قرار دیا گیا

 

73

اخلاص کے پیکر

 

75

دیانت دار انتظامیہ

 

77

امیر المومنین کے کردار کے اثرات عوام پر

 

78

محنت ومشقت کی حوصلہ افزائی

 

79

خوردونوش اور بودو باش میں سادگی

 

80

حمص کے گورنر کی سادگی کا عالم

 

81

وسائل کی منصفانہ تقسیم

 

83

باب 5

 

 

اللہ تعالیٰ سود کومٹاتا اور صدقات کو بڑھانا چاہتے ہیں

 

 

تحریک صدقات و خیرات

 

86

حقیقی نیکی

 

87

عورتوں کو صدقہ کرنے کاحکم ، ہر حال میں صدقہ کیجئے

 

88

بے دریغ خرچ کرتے جاؤ

 

89

مال میں ہر گز کمی واقع نہیں ہو گی

 

90

کس وقت صدقہ کا ثواب زیادہ ہے

 

91

کس کا صدقہ زیادہ افضل ہے

 

91

ایصال ثواب اور اجر وثواب کی شادابیاں

 

92

باب 6

 

 

کنجوسی کی نقصانات

 

96

رب کعبہ کی قسم مال دار نقصان اٹھائیں گے اگر ....

 

96

نام نہاد سخی

 

98

مال کی تباہ کاریاں

 

99

باغ کی بربادی

 

100

مغرور دولت مند کا انجام

 

101

حشر میں پہلی ذلت آمیز سزا

 

103

جہنم میں اذیت ناک سزائیں

 

104

آپﷺنے یہ سزائیں ملاحظہ کیں

 

105

باب نمبر 7

 

 

اگر تمہیں علم نہیں تو اہل عمل سے پوچھ لیاکرو ۔ ( القرآن )

 

 

مال کے بارے میں انسان کی فطرت

 

107

زکوۃ کی ادائیگی میں جلدی کیجیے

 

108

قسطوں سےزکوۃ ادا کرنے کے 5نقصانات کی تلافی ممکن نہیں

 

109

زکوۃ سے بچنے کے حیلے بہانے حرام ہیں

 

110

زکوۃ کی ادائیگی چھپا کر ہو یا کھا کر

 

111

غلطی سے غیر مستحق کو زکوۃ ادا ہو جائے تو؟

 

111

اندازہ سے زکوۃ ادا کرنے میں دلیل

 

113

اصل مال اور منافع پر زکوۃ

 

114

سال میں مال کے گھٹنے اور بڑھنے کی صورت میں زکوۃ

 

115

کیا بینک کٹوتی سے زکوۃ ادا ہو جائے گی ؟

 

115

فکس ڈیپارٹ کا مسئلہ

 

116

باؤنڈ کی زکوۃ دینا لازم ہے

 

116

کارخانہ اور پلازہ پر زکوۃ کیوں نہیں ؟

 

116

کیا رمضان المبارک میں زکوۃ دینا ضروری ہے؟

 

117

بیٹی کوزکوۃ سے مکان بنا کر دینا

 

118

زکوۃ کے مال سے حج کروانا جائز نہیں

 

118

حج کی رقم پر زکوۃ نہیں

 

119

پگڑی ، پراویڈنٹ فنڈ تک زکوۃ سے مستثنیٰ

 

119

کرایہ پر دی ہوئی دوکان ، مکان پر زکوۃ ؟

 

119

کیا نصاب پورا کرنے کے لیے سونا اور چاندی دونوں جمع کیا جائے

 

120

عورت اپنے مال اور زیور کی خود زکوۃ ادا کرے

 

120

اپنی زکوۃ سے دوسرے کا قرض منہا کرنا

 

120

زکوۃ کمپنی یا شیئر ہولڈرز پر ۔حصص کی زکوۃ مارکیٹ دیلیو پر

 

121

تنخواہ دار جو ہر ماہ ایک خاص رقم بچالیتا ہے کس طرح زکوۃ ادا کرے گا ؟

 

122

کئی سالوں پرمحیط کمیٹی ڈالنے والے پر زکوۃکاحکم

 

123

دائمی بیمار،نابالغ اور یتیم کی زکوۃ کون ادا کرے ؟

 

123

بچوں کے نام پر پلاٹ ،بنک بیلنس ، زیور پر زکوۃ ادا کرے ؟

 

123

قرض کی زکوۃ کس پر ہو گی ؟

 

124

جامد سرمایہ اور ڈوبی ہوئی رقم (ڈیڈمنی ) کی زکوۃ فقط ایک سال

 

124

کیامرحوم کی طرف سے زکوۃ ادا ہو سکتی ہے ؟

 

125

مصنف کے ساتھ چند لمحات

 

126

تعارف ابو ہریرہ اکیڈمی

 

127

تعارف کتب

 

128

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4391
  • اس ہفتے کے قارئین 217981
  • اس ماہ کے قارئین 704173
  • کل قارئین97769477

موضوعاتی فہرست