#4858

مصنف : ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی

مشاہدات : 14479

والدین کی نافرمانی کا انجام

  • صفحات: 211
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5275 (PKR)
(اتوار 08 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

اللہ تعالیٰ نے نسلِ انسانی کی بقاء اور حفاظت اور دنیوی واخروی کامیابی کے پیش نظر ہمارے لیے ہر قسم کے رشتے اور تعلق کے حقوق وفرائض بیان فرمائے ہیں‘ جن کی بجا آوری کے ذریعے سے ہم اپنی زندگی کو سکون واطمینان والی بنا سکتے ہیں اور معاشرتی محبت ومودت کو پھیلا سکتے ہیں۔ ان رشتوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ اور اہم تعلق والدین کا ہے۔ جن کے ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے احسان کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا خصوصی حکم فرمایا ہے۔عصر حاضر میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کی اصلاح کے لیے ان کے سامنے والدین کے حقوق کو اُجاگر کیا جائے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں ادا کرنے کی تلقین کی جائے‘ تاکہ مسلم معاشرے کی امتیازی صفات کو قائم رکھا جا سکے‘ جس میں ہر چھوٹا بڑے اور بڑا چھوٹے کے حقوق فرائض کو پورا کرتے نظر آئے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں کتاب وسنت اور حقیقی واقعات کی روشنی میں والدین کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی نافرمانی پر مترتب ہونے والے انجام سے خبر دار کیا گیا ہے اور نصیحت آموز واقعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ نصیحت کے ساتھ ساتھ جب عملی نمونہ یا عملی واقعہ بھی موجود ہو تو نصیحت زیادہ اثر کرتی ہے اس لیے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ اور واقعات کی صحت کا التزام کیا گیا ہے اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ والدین کی نافرمانی کا انجام‘‘ فضیلۃ الشیخ ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

11

نصیحت

13

والدین کی نافرمانی کی صورتیں

15

والدین کی نافرمانی کےبرے نتائج

17

والدین کی نافرمانی حرام ہے

20

اولاد کےلیے والدین کی قربانیاں

25

والدین کےاولاد پر احسانات

28

علقمہ کاواقعہ

30

منازل بن لاحق کی نافرمانی سے توبہ

32

باپ ،بیٹے اورپوتےمیں نافرمانی کی وراثت

34

نضیرہ بنت ساطرون کاانجام

40

نافرمانی کاانجام

42

میں نےبھی اپنے باپ کو ایسےہی کہاتھا

45

سب سے بڑانافرمان

46

تیرےساتھ بھی ایساہی ہوگا

47

ماں کی نافرمانی قیدکاسبب بن گئی

48

باپ کاقاتل

50

نافرمانی کاانجام

57

ماں کوقتل کرنےکےارادےپرہاتھ شل ہوگیا

62

ایک باپ

65

ایک نصیحت آموز واقعہ

73

ماں نےبیٹا کو قتل کردیا؟

76

ماں کی بددعا

83

احسان فراموشی

85

اباجان جب آپ بوڑھے ہوں گے؟

89

بیٹا!مجھے عزیزون کےگھرلےچلو

91

جیساکروگےویسابھروگے

92

دل کی آواز

94

وہ ہمیں چھوڑگیا

96

ماں کافرمان

98

وہ کنویں میں گرگیا

102

قرض دیناہی پڑتاہے

104

وہ پاگل ہوگیا

108

اس نےتوبہ کرلی

109

اسےمارنےدو

112

باپ کی دعاقبول ہوگئی

113

کاش میں وہاں ہوتا

115

کروڑپتی شخص اورنافرمان اولاد

118

سمجھ دار بیوی

119

باپ اوربیٹا

121

میں ابھی آرہاہوں

123

اس نےانگوٹھی پھینک دی

125

ماں ناراض ہوگئی

126

وہ بیٹا ہی تو تھا

127

غم کےآنسو

128

توگدھے کی طرح آواز نکالتی ہے

129

وہ ہمیشہ ڈرتا رہتاتھا

130

یہاں میں نےاپنے باپ کو قتل کیاتھا

132

سات چراغ اورسات بیٹے

133

یہ سزاکب تک ؟

137

ذہین باپ

139

نوجوان کی توبہ

142

اللہ آپکوصحت عطافرمائے

145

ماں کاقاتل

149

ایک انجکشن

152

بیٹے سےرحم کی ایک اپیل

154

مجھےرکھناہےیا

157

وہ روپڑا

159

میں ہرگزمعاف نہیں کروں گی

161

بیٹا!ایساہرگزنہ کرنا

163

تین بیٹے

172

ماں جب گھرسےنکلی

173

بیٹامجھےڈرلگتاہے

180

میں آپ کاباپ ہوں

183

ماں کاقاتل

187

والدہ کاگلاگھونٹنےوالےکا،تقدیرنےگلاگھونٹ دیا

198

امی مجھے معاف کردیں

193

باپ اوربیٹا عدالت میں

196

بیٹیوں کو وراثت سے محروم رکھنے والاباپ

199

مجھےضروری کام ہے

203

سگریٹ نوشی کی سزا

206

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29812
  • اس ہفتے کے قارئین 185386
  • اس ماہ کے قارئین 985027
  • کل قارئین98050331

موضوعاتی فہرست