#4327

مصنف : عمر سلیمان الاشقر

مشاہدات : 22436

تقویٰ اہمیت ، فضیلت اور فوائد و ثمرات

  • صفحات: 159
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3975 (PKR)
(منگل 07 مارچ 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

تقویٰ انسانی زندگی کاشرف ہےاور تقویٰ انسانی زندگی وہ صفت ہے جو تمام انبیاء کی تعلیم کا نچوڑ ہے۔اور یہ وہ قیمتی سرمایہ ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور قرب آسان ہوجاتاہے ۔قرآن میں سیکڑوں آیات تقویٰ کی اہمیت وفادیت پر وارد ہوئی ہیں ۔تمام عبادات کا بنیادی مقصد بھی انسان کے دل میں اللہ کا خوف اور تقویٰ پیدا کرنا ہےتقویٰ کا مطلب ہے پیرہیز گاری ، نیکی اور ہدایت کی راہ۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ کو تقویٰ پسند ہے۔ ذات پات یا قومیت وغیرہ کی اس کی نگاہ میں کوئی وقعت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے قابل عزت و احترام وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ ۔ تقویٰ دینداری اور راہ ہدایت پر چلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ بزرگانِ دین کا اولین وصف تقویٰ رہا ہے۔ قرآن پاک متقی لوگوں کی ہدایت کے لیے ہے۔افعال و اقوال کے عواقب پر غوروخوض کرنا تقویٰ کو فروغ دیتا ہے۔اور روزہ تقویٰ حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزے، خدا ترسی کی طاقت انسان کے اندر محکم کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث انسان اپنے نفس پر قابو پا لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی عزت اور عظمت اس کے دل میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ کوئی جذبہ اس پر غالب نہیں آتا اور یہ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان اللہ کے حکم کی وجہ سے حرام ناجائزاور گندی عادتیں چھوڑ دے گا اور ان کے ارتکاب کی کبھی جرات نہ کرے گا۔ تقویٰ اصل میں وہ صفت عالیہ ہے جو تعمیر سیرت و کردار میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ عبادات ہوں یا اعمال و معاملات۔ اسلام کی ہر تعلیم کا مقصود و فلسفہ، روحِ تقویٰ کے مرہون ہے۔ خوفِ الٰہی کی بنیاد پر حضرت انسان کا اپنے دامن کا صغائر و کبائر گناہوں کی آلودگی سے پاک صاف رکھنے کا نام تقویٰ ہے۔اور اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’تقویٰ اہمیت، فضلیت اور فوائد وثمرات ‘‘عمر سلیمان الاشقر کی تقوی کے موضوع پر عربی زبان میں تحریر شدہ انتہائی جامع کتاب کا اردو ترجمہ اوختصار ہے ۔ترجمہ واختصار کی سعادت حافظ سعید الرحمٰن صاحب نے حاصل کی ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں تقویٰ کی اہمیت وفضلیت اور فوائد وثمرات اور تقویٰ کودلوں میں گھرکرنے کےلیے اسلاف کے واقعات بھی ذکرکیے ہیں ۔ ا اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے اور ہمیں تقوی ٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق دے (آمین) (م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

عرض مترجم

11

پیش لفظ

13

تقویٰ کی تعریف

17

تقوی کےلغوی معانی

17

تقوی کےاصطلاحی معانی

18

نقدوتعلیق

20

تقویٰ اورقرآن مجید

22

تقوی کامقام

27

عبادات کامقصود اعظم

30

متقین کےاوصاف

33

عقیدہ

35

ظاہری اعمال

35

محاسن اخلاف

35

تقوی ٰ آخرت کےلیے زاد راہ

38

اللہ ہی سےڈرنا چاہیے

40

کلمۃ التقوی

41

لاالہ الااللہ ہی کلمہ تقوی ٰ ہے

41

کلمہ تقویٰ کی فضیلت

43

تقویٰ کےلیے لازم امر

43

وہ محرمات جن سےاجتناب کرنا ضروری ہے

52

حصول تقوی ٰ کےذرائع

55

ہم اپنے دلوں میں تقوی کاپوداکیسے اگائیں

55

دل میں تقویٰ کیسےپیداکیاجاسکتاہے ؟

56

پہلا ذریعہ

56

دوسرا ذریعہ

61

تیسراذریعہ

65

چوتھا ذریعہ

67

پانچواں ذریعہ

76

تقویٰ سےتعلق کی نوعیت اورحکم خداوندی

77

اہل اسلام کاتقویٰ کےساتھ خصوصی اہتمام

77

تقوی ٰ کےمتعلق نبوی

82

تقوی کےمتعلق اہل علم کے اقوال

86

تقویٰ کےبارےمیں شعراء نصائح

90

خود کوگناہوں سےپاک صاف مت کہو

93

تقویٰ اورصبر

95

تقویٰ اورصبر کےلحاظ سے لوگوں کی اقسام

98

عظیم جرم

100

اعمال کی بنیاد

102

عبادت میں غلو تقوی نہیں

109

نیکی اورتقویٰ کےکاموں میں باہمی تعاون

111

تقوی دینوی وخروی بھلائیوں کامجموعہ

114

تقوی کےفوائد

116

متقین سےاللہ کی محبت

118

قبولیت اعمال کاسبب

119

اہل سنت خوراج اورمعتزلہ کااختلاف

121

تقوی اللہ کی دوستی اورنصبرت کےحصول کاذریعہ

126

تقوی ٰاوراہل ایمان کی کرامات

127

متقین کامقام

130

دنیا وآخرت میں متقین کو اللہ تعالی کی بشارت

132

تقویٰ اختیار کرنےکادنیا میں انعام

134

پہلاانعام

134

دوسراانعام

134

اہل غار کےتقوی پر مشتمل ایک واقعہ

135

برکات کانزول

137

حقیقی کامیاب کون ہیں ؟

140

دینی اخوت کامعیار

141

گناہوں کاخاتمہ

143

متقین کےلیے اچھا انجام

144

تقویٰ کالباس

146

جہنم سےنجات

148

اہل تقویٰ کےقصے

157

متقین اولیاء کاحسن خاتمہ

157

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22314
  • اس ہفتے کے قارئین 237639
  • اس ماہ کے قارئین 1037280
  • کل قارئین98102584

موضوعاتی فہرست