کل کتب 91

دکھائیں
کتب
  • 76 #3310

    مصنف : محمد حنیف یزدانی

    مشاہدات : 4772

    مرزائے قادیان اور علماء اہل حدیث

    (ہفتہ 23 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ، چیچہ وطنی
    #3310 Book صفحات: 100

    دنیا میں فرقےمختلف ناموں اور کاموں کے اعتبار سے موجود ہیں۔ کچھ فرقےفکری و نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتے ہیں اور فرقے سیاسی بنیادوں پر وجود پکڑتےہیں۔ فکری و نظریاتی فرقوں میں سےایک باطل فرقہ قادیانیت ہے جس کی بنیاد ہی غلط ہے۔ اور ان کی سب سے بڑی غلطی نبوت و رسالت پر حملہ ہے۔ملک وقوم کے دشمنوں نے اپنے اغراض ومقاصد کی تکمیل کےلیے مرزا غلام احمد قادیانی کو مجدد کا رنگ دیاجو بعد میں مسیح موعودنبی اور رسالت کا روپ دھار گیا۔ان کی اسی غلط نظریات کی وجہ سے بالخصوص حکومت پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک نے ان کو غیر مسلم قراردیا۔ اس فرقے کو دبانے کے لیے علماء اسلام نے قادیانیوں کو ناکوں چنے چبوائے بالخصوص علمائے اہل حدیث کی گراں قدر کاوشیں، قربانیاں قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب"مرزائے قادیان اور علماء اہل حدیث مولانا حنیف یزدانی کی تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے قادیانیوں کے باطل افکارو نظریات اور علماء اہلحدیث کا ان کے خلاف برسر پیکار ہونا ذکر کیاہے۔ اللہ رب العزت امت مسلمہ کو اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین (عمیر)

  • 77 #1807

    مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

    مشاہدات : 4723

    مرگ مرزائیت

    (جمعرات 07 اگست 2014ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #1807 Book صفحات: 208

    اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔زیر نظر کتاب ’’ مرگ مرزائیت‘‘ قادیانی فتنے پر کی حقیقت پر لکھی گئی ہے۔جو قادیانی فتنے کے خلاف لکھنے والے معروف قلمکار محترم محمد طاہر عبد الرزاق کی کاوش ہے۔مولف موصوف نے مختلف اوقات میں قادیانیت کے خلاف آرٹیکل لکھے ،جنہیں اہل علم کی طرف سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ،اور پھر احباب کے اصرار پر ان مضامین کو ایک کتاب کی شکل دے دی گئی ،جو اس وقت آپ کے سا...

  • 78 #5859

    مصنف : سلطان سکندر

    مشاہدات : 3581

    مسلم قادیانی مناظرانہ ادب کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (بدھ 28 اگست 2019ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #5859 Book صفحات: 469

    عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کابہت اہم اور بنیادی عقیدہ ہے۔جس پر تمام امت مسلمہ سلفاً و خلفاً کا ہمیشہ ہر زمانے میں اجماع رہا ہےکہ جو شخص بھی اس اجماعی عقیدے کا مخالف ہو گاوہ کافر،مرتد،خارج از اسلام ہوگا۔1857ء کے بعد برطانوی سامراج نے برصغیر میں اپنے غلیظ اور ناپاک مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جھوٹی نبوت کی بنیاد ڈالی اور اس کے لیے مرزا غلام احمد قادیانی کا انتخاب کیا گیا۔اس دجال،کذاب کے ذریعے امت مرزائیہ وجود میں آئی۔جس نے برطانوی سامراج کے مقاصد شریرہ کو ہر سطح پر کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ مرزاغلام احمد قادیانی نے مذہبی روپ اختیار کرکے مسلمانوں کو اجرائے نبوت،حیات مسیح،مہدویت کی بحثوں میں الجھایا اورمسلمانوں کو انگریزوں کا وفادار بننے پر زور دیا۔ علمائے اسلام مجاہدین ختم نبوت نے شروع دن سے ہی اس کفریہ فتنے کا محاسبہ وتعاقب کیااور عوام الناس کو ان کے کفریہ و باطل عقائد و عزائم سے آگاہ کیا۔برصغیر کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ایک دینی جذبہ کے تحت مرزائے قادیانی اور اس کے حاشیہ نشینوں کے تقابل میں ایک تحریک برپا کر دی،  قادیانیت کے یوم پیدائش سے ل...

  • 79 #3824

    مصنف : منشی محمد عبد اللہ

    مشاہدات : 2971

    مغالطات مرزا عرف الہامی بوتل

    (منگل 26 اپریل 2016ء) ناشر : سکول بک ڈپو، گوجرانوالہ
    #3824 Book صفحات: 47

    اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔ جن کی آمد سے سلسلہ نبوت کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔ آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔ آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے، جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔ زیر نظر کتاب "مغالطات مرزا عرف الہامی بوتل" اسی قادیانی فتنے کی حقیقت پر لکھی گئی ہے۔ جو محترم منشی محمد عبد اللہ صاحب معمار امرتسری کی کاوش ہے۔ مولف موصوف نے اس میں ختم نبوت سے متعلق امت مسلمہ کا عقیدہ، مسئلہ ختم نبوت قرآن مجید کی رو سے، ختم نبوت کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات، اجماع صحابہ، اجماع امت، اعلان نبوت سے قبل مرزا صاحب کے خیالات، اعلان نبوت کے بعد مرزا صاح...

  • 80 #6944

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1118

    مقام رب العالمین اور حقیقت قادیانیت ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 04 مارچ 2023ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6944 Book صفحات: 111

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبی...

  • 81 #6585

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1504

    مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت

    (اتوار 02 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6585 Book صفحات: 54

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب&...

  • 82 #6480

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1911

    مقام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور حقیقت قادیانیت

    (پیر 13 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6480 Book صفحات: 130

    انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام سے محبت وعقیدت اور ان کے نقش قدم کی پیروی ایک مسلمان کے لیے سرمایہ حیات ہے۔ اس امر کو کتاب وسنت میں بہ کثرت بیان کیا گیا ہے اور اہل علم نے ہر دور میں اس کی اہمیت کو تحریراً وتقريرا ًاجاگر کیا ہے۔ حتی کہ  ائمہ دین نے عموما اس مسئلے کو کتب عقائد میں ذکر کیا اور اسے اسلام کے بنیادی عقائد میں شمار کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مقام صحابہ اور حقیقت قادیانیت ‘‘محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں قادیانیوں کی یاواگوئیوں کو جمع کردیا ہے اور  دلائل  سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مرز...

  • 83 #6587

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1561

    مقام قرآن و حدیث اور حقیقت قادیانیت

    (منگل 04 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6587 Book صفحات: 106

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام قرآن وحدیث اور حقیقت قادیانیت ‘‘ قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف ص...

  • 84 #6586

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1730

    مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت

    (پیر 03 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6586 Book صفحات: 27

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتابچہ’’مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت ‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صا...

  • 85 #6936

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 1460

    نکاح مرزا

    (جمعہ 24 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
    #6936 Book صفحات: 27

    قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ  مرزا غلام احمد  قادیانی  نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور  الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔ مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کرنے کے آغاز سے ہی   اس کی تردید وتنقید میں ہر مکتبۂ فکر کے   علماء نے  بھر پور کردار ادا کیا ۔ بالخصوص علمائے اہل حدیث او ردیو بندی مکتبۂ فکر کے علماء کی قادیانیت کی تردیدمیں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ نکاح مرزا‘‘ فاتح قادیان  مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا تحریر کردہ ہے۔ اس رسالہ میں  مرزا قادیانی کے آسمانی نکاح  والی پیشگوئی پر مفصل بحث  کر کے  اس کا کذب ثابت کیا ہے (م۔ا)

  • 86 #3088

    مصنف : انجینئر اعجاز ریاض

    مشاہدات : 366

    ٹیسٹ رفیق الرحمن

    (بدھ 02 دسمبر 2015ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا
    #3088 Book صفحات: 525

    تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ 

  • 87 #5551

    مصنف : اللہ وسایہ

    مشاہدات : 7556

    پارلیمنٹ میں قادیانی شکست

    (ہفتہ 04 اگست 2018ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #5551 Book صفحات: 320

    اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  نبوت کسبی نہیں وہبی ہے  یعنی اللہ تعالیٰ نے  جس کو چاہا نبوت ورسالت سے  نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں  بن سکتا ۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، خطاب وسیاست میں  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔  سب سے پہلے قادیانیوں سے  فیصلہ کن قانونی معرکہ آرائی بہاولپور   کی سر زمیں میں ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ جج بہاولپور نے مقدمہ تنسیخ نکاح  میں مسماۃ عائشہ بی بی کانکاح عبد الرزاق قادیانی  سے فسخ کردیاکہ ایک مسلمان عورت مرتد کے نکاح میں...

  • 88 #7109

    مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

    مشاہدات : 749

    چراغ مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم اور طوفان قادیان

    (پیر 04 ستمبر 2023ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #7109 Book صفحات: 204

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی، اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا، تحریر و تقریر،سیاست و قانون اور عدالت میں، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ قادیانیت کے کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے۔ آمین زیر نظر کتاب ’’ چراغ مطفوی اور طوفان قادیان‘‘جناب محمد طاہر عبد الزراق کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں شان خاتم النبیین، عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و عظمت ، نزول عیسیٰ علیہ السلام کا اجماعی عقیدہ، مہدی اور عیسی کی بحث،قادیانیوں اور خصوصاً لاہوری جماعت کی وجوہ تکفیر، معرا...

  • 89 #3302

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 4335

    کامیاب مناظرہ (ایک قادیانی سے فیصلہ کن مناظرہ)

    (منگل 19 جنوری 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #3302 Book صفحات: 250

    دنیا میں فرقے مختلف ناموں اور کاموں کے اعتبار سے موجود ہیں۔ کچھ فرقے فکری و نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتے ہیں اور فرقے سیاسی بنیادوں پر وجود پکڑتے ہیں۔ فکری و نظریاتی فرقوں میں سے ایک باطل فرقہ قادیانیت ہے جس کی بنیاد ہی غلط ہے۔ اور ان کی سب سے بڑی غلطی نبوت و رسالت پر حملہ ہے۔ ملک وقوم کے دشمنوں نے اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے مرزا غلام احمد قادیانی کو مجدد کا رنگ دیاجو بعد میں مسیح موعودنبی اور رسالت کا روپ دھار گیا۔ ان کی اسی غلط نظریات کی وجہ سے بالخصوص حکومت پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک نے ان کو غیر مسلم قراردیا۔ اس فرقے کو دبانے کےلیے علماء اسلام نے قادیانیوں کو ناکوں چنے چبوائے اور ہر میدان میں ان کا مدلل و منہ توڑ جواب دیاچاہے وہ تحریر ی میدان ہو یا مناظرے کا اسٹیج غرضیکہ مجاہدین ختم نبوت ان کے ناپاک مقاصدکو نیست و نابود کرتے رہے اورکرتے رہیں گئے (انشاءاللہ) زیر نظر کتاب" کامیاب مناظرہ"مجاہد ختم نبوت محمد خالد متین کا ایک قادیانی عالم سےفیصلہ کن مناظرے کو تحریری قالب میں ڈھالا گیا ہے جس کے نتیجہ سے وہ قادیانیت سے تائب ہو کر اسلا...

  • 90 #7115

    مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

    مشاہدات : 761

    ہم نے قادیان میں کیا دیکھا ؟

    dsa (اتوار 10 ستمبر 2023ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #7115 Book صفحات: 207

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی، اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا، تحریر و تقریر،سیاست و قانون اور عدالت میں، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر کتاب ’’ ہم نے قادیان میں کیا دیکھا؟‘‘ جناب محمد طاہر عبد الرزاق صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے ان مضامین کو جمع کر دیا ہے جن میں مردود و کذاب مرزا قادیانی کے مذہبی مرکز ربوہ اور اس میں وقوع پذیر ہونے والے تہلکہ خیز انکشافات،ناقابل یقین حقائق اور چشم کشا واقعات سے پردہ اٹھایا گیا ہے، نیز قادیانی کلچر سے متعلق ہوش ربا مشاہدات و تجربات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔اللہ تعالی ٰان کی اس محنت کو قبول و منظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔ (م...

  • 91 #6668

    مصنف : عبد الرحیم اشرف

    مشاہدات : 1287

    یادداشت پارلیمانی معرکہ اسلام و قادیانیت

    (بدھ 30 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ المنبر
    #6668 Book صفحات: 230

    حکیم مولانا عبد الرحیم اشرف رحمہ اللہ کی شخصیت  کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔مولانا موصوف 1922ء میں ضلع امرتسر کے ایک قصبے ویرووال میں پیدا ہوئے ۔1930ء میں سکول کی تعلیم چھوڑ کر  ’’ مدرسہ دار لعلوم شمسیہ عربیہ‘‘ میں  دخلہ لیا اور 1938ء میں سند فراغت حاصل کی۔حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ  اللہ نے  شروع سے لے کر آخر تک تمام مروجہ علوم دینیہ کی  تحصیل مولانا عبد اللہ ویرووالوی رحمہ اللہ  سے کی ۔مدرسے سے فراغت کے بعد اپنے استاد محترم کے حکم نما مشورے سے  اپنی مادر علمی  میں ہی تدریسی خدمات بھی انجام دیتے  رہے۔مولانا   تدریس کےساتھ ساتھ  مضمون نگاری بھی کرتے تھے  قیام پاکستان سے قبل  انکے مضامین مختلف معروف  مجلات(اخبار اہل حدیث  امرتسر، تنظیم اہل حدیث ،روپڑ، سہ روزہ  کوثر ،لاہور )میں شائع ہوتےرہے ۔قیامِ پاکستان کےبعد لائل پور (فیصل آباد) آئے اور پھر اسی شہر میں عمر گزار دی۔فیصل آباد میں مرحوم  نے جناح کالونی ،فیصل آباد میں  ایک...

< 1 2 3 4 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40066
  • اس ہفتے کے قارئین 133570
  • اس ماہ کے قارئین 933211
  • کل قارئین97998515

موضوعاتی فہرست