تجلیات سیرت صلی اللہ علیہ وسلم

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
ڈاکٹر حافظ محمد ثانی
فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
467
11675.00 (PKR)

سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تجلیات سیرت‘‘ میں مستشرقین کی جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، وہ اکثر اسی نوعیت کی ہیں۔ مصنف نے بڑی محنت اور جانفشانی سے ایسے مستشرقین کے بیانات کو اکٹھا کیا ہے جو اسلام اور پغمبر اسلام کے محاسن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور پھر اپنی تحقیقات میں اس کا برملا اعتراف اور اظہار بھی کیا۔ کسی نطریے کے مخالف کا اس کی عظمت کو تسلیم کرنا معمولی بات نہیں۔عربی مقولہ ہے : "الفضل ما شهدت به الأعداء" یعنی حقیقی فضیلت وہ ہے جس کی دشمن بھی گواہی دیں۔ صاحب مصنف نے مخالفین کی زبان سے اسلام اور پغمبر اسلام کی عظمت کو بڑے خوب صورت اسلوب میں قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔کتاب کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس دور میں اسلام اور پغمبر اسلام پر جس قدر اعتراضات مستشرقین کی طرف سے عام طور پر کیے جاتے ہیں، تقریباً ان سب کا بڑی عمدگی سے جواب دیا گیا ہے۔سید محمد قطب شہید﷫ کی کتاب ’’ شبہات حول الاسلام‘‘ کی طرح یہ کتاب بھی جدید تعلیم یافتہ طبقے اور مغربی علوم سے مرعوب نوجوانوں کے لیے بڑی مفید کاوش ہے اگر کتاب کا عربی، انگریزی اور دیگر یورپی زبانوں میں ترجمہ ممکن ہو تو امید افزا نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔کتاب کے آخر ی باب میں مصنف نے ہندو اور سکھ شعرا کا نعتیہ کلام بھی جمع کیا ہے۔ ’’ تجلیات سیرت‘‘ کو یقینی طور پر کتب سیرت میں ایک گراں قدر اضافہ قرار دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔ حوالہ جات کو فٹ نوٹ میں درج کیا جائے۔ ہندو اور سکھ شعرا کی نعتیں ان کے جن مجموعہ ہائے کلام سے لی گئی ہیں، اگر ان کا حوالہ بھی درج کر دیا تو بہتر ہو گا۔ (پروفیسر رفیق الرحمٰن)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

15

مقدمہ

20

تجلیات سیرت

25

اظہارتشکر

29

ورفعنالک ذکرک

31

باب اول

 

آثارسیرت

 

مغربی سیرت نگاروں کی کتب سیرت سےاقتباسات

39

باب دوم

 

انوارسیرت

 

یورپی مفکرین کےسیرت النبیﷺپرمنتخب خطبات ومقالات

53

اٹک لعلی خلق عظیم

55

محمدﷺ تاریخ انسانی کی سوعظیم شخصیات میں عظیم ترین شخصیت

58

پیغمبرصادق وامین

63

پیغمبرانقلاب

73

محمدعربی

77

سیرت طیبہ

79

عظیم انقلاب کےعظیم قائد

85

باب سوم

 

الاسلام

 

دین اسلام کی عظمت ،حقانیت صداقت اورمذاہب عالم پرفوقیت

91

اسلام انسانی اورفطری مذہب

91

اسلام ایک اجتماعی مذہب

92

اسلام ایک عام فہم اورسبل ترین مذہب

92

اسلامکی جاذہیت اوراثرانکیزی

94

اسلام ایک زندہ جاویدحقیقت

94

اسلام ایک مکمل دین مستقل تہذیب

95

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات

96

دنیاکےتمام مسائل کاحل اسلام میں

98

اسلام ایک روشن خیال مذہب

98

دین اسلام کی فوقیت ادیان عالم پر

99

اسلامی تعلیمات کےمحاسن وخصوصیات

100

اسلام اورعقیدہ توحید

107

اسلام کی اشاعت میں حیرت انگیزترقی کاراز

108

اسلام اورامن عالم

109

اسلام اورمساوات

109

اسلام اورجمہوریت

110

اسلام اوررواداری

110

اسلام مساوات انسانی کاعلمبردار

111

اسلام اتحاد عالم کاداعی

111

اسلام تہذیب وتمدن کاعلمبردار

112

اسلام تہذیب جدیدخالق

112

عالمی تہذیب وتمدن پراسلام کےاحسانات

113

اسلامی شریعت اورقوانین عالم

114

باب چہارم

 

پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات طیبہ پراعتراضات کاعلمی وتحقیقی جائزہ

 

اشاعت اسلام اورتلوار

119

حقائق واساب اوراعتراضات وشبہات کاازالہ

119

جہاداسلامی کی غرض وغایت اورحقیقی مقصد

120

جہادزندگی وہیمت کاخاتمہ کاذریعہ

121

یورپ کاجنگی جنون

121

انسانی خون کےبےنظیرعزت اوتکریم

122

انسانی خون کی ارزائی

122

جنگ بلقان کےمختلف فریق

123

اسلام کی اشاعت

124

غیرمسلم مورخین اورسیرت نگاروں کاتجزیہ

124

جان ڈیون پورٹ کی رائے

125

ناموریوروپی سورخ فن لےکی رائے

125

عالمی شہرت یافتہ مورخ ایڈورڈگہن کی رائے

125

مترجم قرآن جارج سل کی رائے

126

ایچ جی ویلز کی رائے

126

ہندوشاعر شیشویرشادکااعتراف

126

انگریز سیرت نگارجان بیگٹ کےنزدیک اشاعتاسلام کےاسباب

127

جزیہ

131

اسلام اوروراداری

133

اشاعت اسلام پرجرمن مورخ اوردانشورپروفیسرموسیومونٹیٹ کالیچکر

137

انگریز سیرت نگارآروی سی باڈلےکی رائے

145

ہندوصحافی الالہ رام درباکی رائے

146

معروف یورپین دانشورتھامس کارلائل کیرائے

146

ڈاکٹرڈرمنگھم کی رائے

147

فرانسیسی دانشورکانٹ ہنری دی کاستری کی رائے

147

آرڈبلیواسکاٹ کی رائے

148

معروف ہندوسیرت نگاسواری لکشمن پرشادکااعتراف حقیقت

148

فتح مکہ

148

پیغمبررحمت محسن انسانیت کےعفوعام اوردشمنوں سےحسن سلوک کاتاریخ سازاقعہ

153

پیغمبراسلام اورتعدادازواج

154

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2637 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :