طہارت کی کتاب

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
حافظ عمران ایوب لاہوری
فقہ الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
163
4075.00 (PKR)
title-pages-taharat-ki-kitab-copy

اسلامی نظام حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس طرح سے کسی اور مذہب میں نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوءے فرمایا:الطّھور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) طہارت نصف ایمان ہے۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔(سنن النسائی،:103)طہارت سے غفلت برتنے کی بابت نبیﷺ سے مروی ہے: ’’ قبر میں زیادہ عذاب طہارت سے غفلت برتنے پر ہوتا ہے‘‘۔ (صحیح الترغیب و الترھیب: 152)۔مذکورہ احایث کی روشنی میں ایک مسلمان کے لیے واجب ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے- اللہ تعالی نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا : ’’ اپنے لباس کو پاکیزہ رکھیے اور گندکی سے دور رہیے‘‘ (المدثر:5،4) مکان اور بالخصوص مقام عبادت کے سلسلہ میں سیدنا ابراھیم اور اسماعیل علیہما السلام کو حکم دیا گیا: " میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھیں-" (البقرۃ:125)۔اللہ تعالی اپنے طاہر اور پاکیزہ بندوں ہی سے محبت کرتا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ: ’’بلاشبہ اللہ توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ (البقرۃ: 222)، نیز اہل قباء کے متعلق فرمایا: "اس میں ایسے آدمی ہیں جو خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالی پاک صاف رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے‘‘۔ (التوبہ:108)۔لہذا روح کی طہارت کے لیے تزکیہ نفس کے وہ تمام طریقے جن کی تفصیل قرآن وحدیث میں ملتی ہے ان کا اپنے نفس کو پابند بنانا ضروری ہے ۔جب کہ طہارتِ جسمانی کے لیے بھی ان تمام تفصیلات سے اگاہی ضروری ہے جو ہمیں کتاب وسنت مہیا کر تی ہے۔ زیر نظر کتا ب ’’طہارت کی کتا ب ‘‘ عصر ِحاصرکے نوجوان محقق مصنف کتب کثیرہ جناب ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہوری﷾ کی کاوش ہے۔اس کتاب میں انہوں نے پلیدگی کی تفصیل،پاکیزگی حاصل کرنے کے طریقے او ر خواتین کے مخصوص مسائل کوبیان کرنے کے علاوہ طہارت کےتقریبا وہ تمام اصول وقوانین یکجا کردئیے ہیں جو قرآن کریم اور صحیح احادیث کے میں ملتے ہیں اور جن کی آج امتِ اسلامیہ کو اشد ضرورت بھی ہے۔یہ کتاب جامعیت، عام فہم اسلوبِ تحریر او رہر مسئلے میں قدیم وجدید ائمہ ومفتیان کےفتاویٰ کےساتھ ساتھ اس کتاب کا ایک خاصہ یہ بھی ہےکہ اس میں ہر بات مدلل ہر موقف باحوالہ اور ہر آیت وحدیث مکمل تخریج وتحقیق کے ساتھ نقل کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کوعوام الناس کے لیے فائدہ مند بنائے اورمصنف کی تمام تصنیفی وتحقیقی خدمات کو قبول فرماکرانہیں مزید توفیق سے نوازے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

چند ضروری اصطلاحات

 

15

مقدمہ

 

18

طہارت کی اہمیت و ضرورت

 

18

طہارت نماز کی کنجی ہے

 

19

طہارت کے بغیر عورتوں سے ہم بستری کرنا جائز نہیں

 

20

رسول اللہ ﷺ نے اپنے اہل بیت کے لیے اللہ تعالی سے طہارت کا سوال کیا

 

21

طہارت کی فضیلت

 

22

طہارت کے معاملے میں سستی کرنے والوں کا انجام

 

24

باب 1 پانیوں کا بیان

 

27

باب 2 نجاستوں کا بیان

 

32

باب 3 نجاستوں کو دور کرنے کا بیان

 

43

باب 4 قضائے حاجت کا بیان

 

48

باب 5 مسواک کا بیان

 

59

باب 6 وضو کا بیان

 

69

باب 7 موزوں اور جرابوں پر مسح

 

85

باب 8 وہ امور جن کے لیے وضو مستحب ہے

 

89

باب 9 وضو توڑنے والی اشیاء

 

92

باب 10 غسل واجب کرنے والی اشیا

 

102

باب 11 غسل جنابت کا بیان

 

106

باب 12 مسنون غسل کا بیان

 

116

باب 13 تیمم کا بیان

 

122

باب 14 حیض کا بیان

 

131

باب 15 استحاضہ کا بیان

 

144

باب 16 نفاس کا بیان

 

148

فہرست نا مکمل

 

 

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-200-mashhoor-zaeef-ahaadees
title-pages-300-mashhoor-zaeef-ahaadees
title-pages-400-mashhoor-zaeef-ahaadees
title-pages-500-mashhoor-zaeef-ahaadees
title-pages-akhrit-ki-kitab-copy
title-pages-aulaad-aur-waaledain-ki-kitaab
pages-from-tijarat-ki-kitab
title-pages-tajheez-w-takfeen-ka-masnoon-tarika-copy
title-pages-tafheem-ul-furqan
title-page-taoheed-i-shirk-k-ahkam-o-masail
title-pages-jadu-jinnat-se-bachao-ki-kitab-copy
pages-from-janazey-ki-kitab
title-pages-hajj-w-umra-ki-kitab-copy
title-pages-dajjal-aur-alamat-e-qiyamat-ki-kitab
pages-from-duaon-ki-kitab-mustanad-azkaar-o-wazaef-aur-duaon-ka-majmooah
title-pages-rozon-ki-kitab-copy
title-page-zakat-ki-kitab-2
title-pages-sunnat-ki-kitab-copy
100mashhoorzaeefahadees-copy
title-pages-shaitan-se-bachao-ki-kitab-copy
title-pages-talaak-ki-kitab
title-pages-taharat-ki-kitab-copy
pages-from-fatawa-nikaah-o-talaaq
pages-from-fazael-aamaal-ki-kitab
title-pages-fazail-e-quran-ki-kitab
title-pages-fiqhul-islam-sharah-baloogh-ul-maram-copy
title-page-fiqhul-hadees
title-pages-fiqhul-hadees-2
title-pages-libas-w-hijab-ki-kitab-copy
title-pages-namaz-ki-kitab-copy
title-page-nikah-ki-kitab
pages-from-paanch-aham-deeni-masael

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 3089 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں