#2628.04

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

مشاہدات : 5321

تفسیر مظہری جلد پنجم

  • صفحات: 582
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23280 (PKR)
(اتوار 24 مئی 2015ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سورۂ یونس

 

استواء علی العرش کا مفہوم

 

12

اہل جنت کا ایک دوسرے کو سلام کرنا او راللہ اورملائکہ کا ان پرسلامتی بھیجنا

 

18

دنیا میٹھی اورسرسبز ہے(حدیث)

 

21

حضور ﷺکی عمر مبارک کی قدرومنزلت اورمکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں آپ کا اقامت فرمانا

 

23

حضورﷺکی اہل مکہ کے لیے بددعا ، جس کی وجہ سے وہ قحط سالی میں مبتلاء ہو گئے پھر ان کے لیے آپ نےدعافرمائی تواللہ نےانہیں اس قحط سے چھٹکارا عطا فرمایا

 

26

آپ کی مثل اس آدمی کی مثل ہے جس نے گھر بنایا الخ

 

30

ملائکہ کا حضور کے متعلق قول ( حدیث)

 

30

احسان کا مفہوم ، تو اپنےرب کی عبادت اس طرح کر گویا تو اسے دیکھ رہا ہے

 

31

لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ میں زیادہ سے مراد اللہ کی طرف دیکھنا ہے

 

32

حدیث ، میری مثال اور جس کے ساتھ اللہ نے مجھے مبعوث فرمایا ہے اس شخص کی مثال کی طرح ہے جو ایک قوم کے پاس آیا اور کہا اے قوم میں نے ایک لشکر دیکھا ہے اور اس سے واضح ڈرانےوالاہوں

 

41

لوگوں کی استعدادات میں اختلاف

 

42

جبریہ مذہب کا رد

 

42

ولی کا لغوی مفہوم

 

52

اولیاء کی فضیلت

 

52

مقام مراد پر فائز اولیاء کا تذکرہ

 

53

علامات اولیاء

 

55

کرامات اور مغیبات کا علم ولایت کے لیے ضروری نہیں

 

56

دنیا میں اولیاء کے لیے بشارات

 

57

وحی کے ساتھ صحابہ کو بشارتیں اور دیگر کو رؤیا یعنی کشف کے ساتھ بشارتیں

 

58

(حدیث) حضرت ابو ذر نےعرض کی یا رسول اللہ ﷺآدمی اپنے لیے کام کرتاہے اور لوگ اس سے محبت کرتے ہیں ( الخ ) ۔

 

59

جو اللہ سے ملاقات کو محبوب رکھتا ہے اللہ اس سے ملاقات کو محبوب رکھتا ہے ( حدیث)

 

60

حضرت نوح کا قصہ

 

63

حضرت موسیٰ کا قصہ

 

65

کعبہ ،موسیٰ ﷤ کا قبلہ تھا

 

70

(مسئلہ) جسے دین میں شبہ لاحق ہو وہ علماء کی طرف رجوع کرے

 

76

عالم نزع سےقبل قبولیت توبہ کا بیان

 

77

حضرت یونس کا قصہ

 

79

اللہ کافر کے ایمان کو چاہتا ہے ( قدریہ کے اس قول کا رد )

 

81

اہل طاعت اپنی طاعت پر بھروسہ نہ کریں اور گنہ کار مایوس نہ ہوں ( حدیث)

 

85

سورۂ ہود

 

 

ہر شخص کی تقدیر ، عمر ، عمل ، رزق وغیرہ

 

90

وجہ تخلیق کائنات ، رسول اللہ اور مومنین ہیں

 

91

حدیث:۔ دکھاوے کا عمل شرک ہے

 

98

حدیث:۔ آخرت اوردنیا کےطلب گار کا فرق

 

98

حضرت علی باب علم اور قطب معرفت تھے

 

100

حضرت نوح کا قصہ

 

105

کشتی نوح کا بیان

 

111

ہود کا قصہ

 

122

قوم ثمود کا ذکر

 

127

حضرت صالح کا قصہ

 

127

فرشتوں کا حضرت لوط کے پاس آنا

 

136

قال یقوم ھولآء بناتی کی تفسیر

 

137

حضرت شعیب کا قصہ

 

142

مسئلہ :۔ اگر ناپ تول کر کوئی چیز خریدی ،کھانے اور فروخت کرنے سے قبل دوبارہ اس کوناپے

 

143

حضرت موسیٰ اور فرعون کا قصہ

 

150

کافر ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے ( احادیث)

 

155

اہل جنت کو دیدار الہٰی

 

157

دین آسان ہےجوشدت کرے گا آخر مغلوب ہو گا

 

160

ظلم کا بیان

 

161

مسئلہ :۔ امر ، اراد ہ سے جد ہے

 

167

حدیث:۔ سورۂ ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے

 

169

سورۂ یوسف

 

 

کریم بن کریم کون تھا (حدیث) ؟

 

173

خواب کی حقیقت اور اقسام

 

174

نادان جاہل کے سامنےعالم اپناعلمی مرتبہ بیان کر سکتا ہے یہ غرور نہ ہو گا

 

204

مسئلہ :۔ تہمت کی جگہ سےبچنا چاہیے

 

212

صبر یوسف ﷤کا بیان

 

212

مسئلہ :۔ تقرر قضا وحکومت کی درخواست جائز ہے

 

217

مسئلہ :۔اپنی اہلیت کا اظہار جائز ہے

 

217

حدیث: احتیاط ، تقدیر کو نہیں ٹال سکتی

 

224

حدیث : دنیا ملعون ہے

 

236

جنت کی نعمتوں کا بیان

 

237

رسول اللہ ﷺ کے حسن وجمال کا بیان

 

238

حضرت یوسف کےحسن کاتذکرہ

 

238

حدیث : اگر کسی کےدل میں باپ اور اولاد کی محبت سے زیادہ میری محبت نہ ہو تو وہ مومن نہیں ہو سکتا

 

239

الذین انعم اللہ علیھم الخ پڑھی تھی

 

253

سورۂ رعد

 

 

مسئلہ :۔حمل کی کم از کم اور زیادہ سےزیادہ مدت کا بیان

 

268

مسئلہ :۔ ایک بطن میں زیادہ سے زیادہ کتنی تعداد ہوتی ہے؟

 

269

صلہ رحمی کا حکم

 

281

گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کر لو

 

283

ظلم اورقطع رحمی کابیان

 

283

طوبیٰ جنت کا ایک درخت ہے

 

289

قضا مبرم اور متعلق کی بحث

 

298

ملاطاہر لاہوری کا مجددی کا قصہ

 

299

لوح محفوظ کا بیان

 

301

سورۂ ابراہیم

 

 

حدیث: لوگ خیر وشر میں قریش کے پیروکار ہیں

 

307

حدیث : جس نے کوئی نیک یا برا طریقہ جاری کیا

 

307

حدیث :علماء ابنیاء کے وارث ہیں

 

307

صبر اور شکر کے متعلق احادیث

 

308

تسبیح ، تحمید او رتہلیل کی فضیلت

 

322

کلمہ طیبہ کی تفسیر

 

323

قبر کے اندر منکر اور نکیر کاسوال

 

324

قبر کا عذاب اور ثواب

 

325

تقدیر پرایمان لانے کاحکم

 

326

حضرت ہاجرہ کا قصہ

 

332

دعا عبادت کامغز ہے

 

336

نمرود کاصندوق میں بیٹھ کر گدھوں کے بازوؤں پر سوار ہو کر اڑنا

 

340

میرے مکان او رمنبر کے درمیان جنت کا ایک باغ ہے (حدیث )

 

344

آدھے دن کی مدت میں لوگوں کا حساب ہو جائے گا ( حدیث)

 

345

سورۂ حجر

 

 

مومن گناہگار جب دوزخ میں داخل کر دیئے جائیں گے تو وہاں کافر ان کے عار دلائیں گے ۔ اس پر اللہ کو غصہ آئے گا اورجس نے لاالہ الا اللہ کہا ہو گا اس کو دوزخ سےنکالنے کاحکم ہو گا ۔ (حدیث)

 

348

اعیان ثابتہ اور عالم مثال کا قول کہاں سے ماخوذ ہے ؟

 

354

جو جس حالت پر مرے گا اسی پر اٹھے گا ( حدیث)

 

357

روح پھونکنے اوربدن میں سرایت کرنے کا بیان

 

359

جہنم کےدروازوں کی تفصیل

 

363

خوت او رامید کا بیان

 

366

اللہ نے سو رحمتیں پیدا کیں ( حدیث)

 

367

سبع مثانی سے کیا مراد ہے ؟

 

375

فاجر کے عیش و آرام پر شک نہ کرو (حدیث)

 

377

(حدیث )قیامت کےدن کن امور سے بازپرس ہو گی ؟

 

378

حضرت مصعب بن عمیر کی فضیلت

 

383

سورۂنحل

 

 

اگر کوئی پیشاب کرنے بیٹھے تو ہوا کی طرف پشت کرے (حدیث )

 

393

غرور اور ایمان میں تقابلی کی وجہ

 

397

میں وہ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے ( حدیث)

 

412

امر بالمعروف ترک کرنے سے عذاب نازل ہو تا ہے

 

417

شہد شفا ہے

 

423

جو دنیا سے محبت کرتا ہے وہ اپنی آخرت کا نقصان کرتا ہے (حدیث)

 

439

اللہ کی خوشنودی جنت کی سب سے بڑی نعمت ہے ( حدیث)

 

441

مومن جھوٹا نہیں ہو سکتا

 

447

اکراہ کی تعریف ۔ اقسام اور احکام

 

449

مکروہ کےتصرفات صحیح ہیں یا غلط ۔۔ علماء کا اختلاف

 

450

حضرت ابراہیم کوخلت دنیا میں عطا فرمائی گئی اور نبی کریم ﷤نےخلت طلب کی تو ایک ہزار سال کےبعد یہ دعا قبول ہوئی

 

460

حضرت حمزہ کو شہید اور مثلہ کرنے کا بیان

 

463

اللہ کی طرف سے صبر کا حکم

 

464

فائدہ

 

 

مثلہ کرنے کی ممانعت

 

466

سورۂ اسراء

 

 

حدیث :معراج مسجد حرام سےہوئی یا حضرت ام ہانی کےگھر سے

 

467

حدیث :کیامعراج ایک خواب تھا؟

 

469

حضورﷺکامسجد اقصیٰ کی تفصیلات بیان کرنا

 

471

خداوند کریم کا بطور سزا بخت نصر کو بنی اسرائیل پر مسلط کرنا

 

480

حدیث: ہر ہزار میں سے 999دوزخ کاحصہ ہیں

 

490

مشرکین کےبچے جنتی یہں ( بحث)

 

492

حقوق والدین

 

499

قتل اولاد کی ممانعت

 

506

صحیح ناپ تول کا حکم

 

510

تواضع کاحکم ،تکبر ،غرور اور اکڑ کر چلنے کی ممانعت

 

511

سب سے پہلے قلم کو اللہ نے پیدا کیا (حدیث)

 

524

فرضیت صلوٰۃ اور اوقات صلوٰۃ کا بیان

 

540

باجماعت نماز ، تنہا نماز سے 25گنا افضل ہے

 

541

مسئلہ :تہجد سنت مؤکدہ ہے

 

544

مقام محمود کی وضاحت

 

546

شفاعت کبریٰ کا بیان

 

547

منکرین شفاعت ، شفاعت سےمحروم رہیں گے

 

554

استعداد فطری سےکیا مراد ہے ؟

 

559

علم کےاٹھنے سےمراد علماء کااٹھ جانا یاعلم کےمطابق عمل نہ کرنا ہے

 

562

حضرت موسیٰ کے 9معجزات جن کوواضح نشانیاں کہا گیا ہے

 

571

مسئلہ :اللہ کےخوف سے رونا اور اللہ کی راہ میں بیدار رہنےوالے اور خوف سےرونے والی آنکھ کابیان (حدیث)

 

576

فصل: رسول اللہ ﷺ رات کی نماز میں قرات کس طرح ادا فرماتے تھے

 

579

 

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18851
  • اس ہفتے کے قارئین 234176
  • اس ماہ کے قارئین 1033817
  • کل قارئین98099121

موضوعاتی فہرست