#3601.03

مصنف : ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی

مشاہدات : 3586

تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد چہارم

  • صفحات: 625
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15625 (PKR)
(جمعرات 07 اپریل 2016ء) ناشر : میر محمد کتب خانہ آرام باغ کراچی

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی"ہندوستان کے معروف عالم دین محترم مولانا ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے کوزے میں دریا کو بند کر دیا  ہے۔انہوں نے اس تفسیر کی زبان عام فہم، آسان اور سلیس رکھی ہے تاکہ ہر عام وخاص اس سے استفادہ کر سکے اور اس کے لطائف ونکات علمیہ سے فیض یاب ہو سکے۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ومن یقنت

2

ومالی

87

فمن اظلم

158

الیہ یرد

225

حم

288

قال فما خطبکم

366

قد سمع اللہ

461

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35557
  • اس ہفتے کے قارئین 249147
  • اس ماہ کے قارئین 735339
  • کل قارئین97800643

موضوعاتی فہرست