#3667.02

مصنف : امام ابو الحسن علی بن عمر الدار قطنی

مشاہدات : 6702

سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد سوم

  • صفحات: 535
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13375 (PKR)
(پیر 09 مئی 2016ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

چوتھی  صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث  امام دارقطنی﷫ ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی  صدی کی تاریخ  نا  مکمل رہتی ہے ۔ ان  کا  مکمل  نام یہ  ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ   الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی  نے  اپنے  وطن   کے علمی  سرچشموں سے سیرابی  حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور  بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھے۔آپ کی امامت  وثقاہت  پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔حافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے  وقت  میں  سب سے بہتر دسترس رکھنے والے تین افراد  ہیں۔  ابن المدینی،  موسی بن ہارون اور امام  دارقطنی ۔امام  دارقطنی کی تصانیف 80 سے زائد ہیں۔ 385 ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بغداد کے قبرستان باب الدیر میں معروف الکرخی کی قبر کے نزدیک دفن ہوئے۔امام دارقطنی کی تصانیف میں سے ان  کی مشہور زمانہ  کتاب’’ سنن دارقطنی ‘‘ اپنی شان ومقام کےلحاظ سے جداگانہ مقام رکھتی ہے ۔اس میں احادیث کی تعداد 4835 ہے ۔  اس کتاب پر عربی زبان میں تشریح  وتعلیق، تحقیق وتخریج  کے کام تو ہوئے ہیں  لیکن اس کا اردو زبان میں ترجمہ تشریح کا کام  ابھی باقی تھا  ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے   عزیز دوست محترم  جناب   حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نے  سنن دار قطنی کا سلیس اور رواں ترجمہ کرنے کی سعادت  حاصل کی ہے ۔موصوف نے  اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت کا مطبوعہ نسخہ سامنے رکھا ہے  جس کی تحقیق وتخریج کا کام  محقق دوراں الشیخ شعیب الأرنؤوط نے کیا ہے ۔مترجم نے اس تحقیق وتخریج کو بھی اختصار کے ساتھ  اس مترجم نسخے کی زینت بنادیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کے علمی مقام اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فاضل مترجم اس کتاب کے  علاوہ  بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔جس میں امام شافعی﷫ کتاب  مسندشافعی کاترجمہ بھی شامل ہے۔ ۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی  حسن  کارکردگی  کے اعتراف   میں  ان کی مادر علمی  جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور  نے2014ء کے آغاز میں  انہیں اعزازی شیلڈ  وسند سے  نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے  علم وعمل  اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے  (آمین)  (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حدوداوردیتوں کے مسائل

 

حدود اور دیتوں کےاحکا م کابیان

7

نکاح کےمسائل

 

نکا ح کےاحکام کابیان

137

حق مہر کابیان

164

طلاق ،خلع اور ایلاء کے مسائل

 

طلاق خلع اور ایلاء وغیرہ کے احکام کابیان

241

وراثت کے مسائل

 

وراثت کےاحکام کابیان

291

جہاد کے مسائل

 

جہاد وغزوات کابیان

320

وراثت کے بقیہ کاحکا م کابیان

333

مکاتب غلام کے مسائل

 

مکاتب غلام اور مکاتبت کے احکام کابیان

335

نادراورکم یاب مسائل

 

ان مسائل کابیان جونادار اور کم یاب ہین

350

وصیتوں کے مسائل

 

وصیتوں کے بار ے میں احکام

355

وکالت کے مسائل

 

کسی کواپنا وکیل بنانے کابیان

361

شبرواحدعمل کو واجب کردیتی ہے

361

نذورں کے مسائل

 

نذرماننے  کابیان اور نذرورں کے احکام

365

رضاعت کے مسائل

 

بچے کو دودھ پلانے کے احکام

378

راہ خدمیں وقف کرنے کے مسائل

 

اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف  کرنے  کے احکام

391

کسی طرح کوئی چیز وقف کی جائے گی

394

اس جائیداد کے وقف کابیان جومشتر ک ہواور تقسیم نہ ہوئی ہو

402

مساجد او رکنویں وغیرہ کے وقف کابیان

405

فیصلوں کے متعلق مسائل

 

قضاء او راحکام وغیرہ کابیان

416

سیدنا عمر ﷜کاابو موسی اشعری ﷜کے نام خط

422

اس عورت کابیان جسے مرتد ہونے بر قتل کردیاجائے

432

مشروبات وغیرہ کے مسائل

 

مشروبات کے متعلق احکام

467

شراب سے سرکہ بنانے  کابیان

497

شکار ذبیحوں او رماکولات وغیر ہ کے احکام

492

گھوڑدوڑ کابیان

 

گھوڑدوڑکاپیا اور اس بارے میں نبی ﷺسے جوکچھ مروی ہے

522

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27749
  • اس ہفتے کے قارئین 267463
  • اس ماہ کے قارئین 1295628
  • کل قارئین96947472

موضوعاتی فہرست