#2211

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 18107

شرح عقیدہ واسطیہ

  • صفحات: 570
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14250 (PKR)
(جمعرات 15 جنوری 2015ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ  الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی  سلسلے کی  ایک کڑی ہے ۔شیخ  الاسلام کی تالیفات وتصنیفات کی ورق گردانی  کرنے والے  اور ان کا گہرا مطالعہ کرنے والے  اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں  کہ انہوں نے   حق کے  دفاع اور اہل باطل کی تردید میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔امام ابن تیمیہ کی  کتاب عقیدہ واسطیہ کے مفہوم  ومطلب کو واضح کرنے  کے لیے  الشیخ  محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’شرح عقیدہ واسطیہ‘‘معروف سعودی عالمِ دین ومفتی فضلیۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے ۔جس کے ترجمہ کی سعادت محترم  پروفیسر جار اللہ ضیا ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی  اور الفرقان ٹرسٹ نے  اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔یہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے  انتہائی مفید ہے  ۔کتاب ہذا  کےمترجم محترم  پروفیسر جار اللہ ضیا ﷾ ماشا ء اللہ   ایک  قابل  مدرس اور اچھے  واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ بھی  کئی  کتب کے  مترجم ہیں۔ اللہ  تعالیٰ اس کے  مصنف وشارح کے  درجات کو  بلند فرمائے  اور ان کی قبروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ مترجم اور ناشرین کے علم وعمل میں  اضافہ فرمائے اور ان کی تمام  مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے  (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

17

توحید کی قسمیں

 

18

عبادت سے کیا مراد ہے

 

21

شرح مقدمہ ابن تیمیہ 

 

29

بسم اللہ کی بحث

 

29

موت کے بعد قبروں سے زندہ نکالنا

 

51

اہل سنت کا ایمان ہے کہ اللہ کے مثل کوئی چیز نہیں

 

80

نفی اور اثبات کا اسماء و صفات میں جمع ہونا

 

100

علوم کی اقسام

 

122

رزق کی اقسام

 

142

محبت کے اسباب

 

166

یہود پر اللہ کا عقاب

 

200

علو ذات پر اہل سنت کے دلائل

 

257

سنت رسول اللہ ﷺ

 

305

احادیث صفات

 

311

مختلف اسلامی فرقوں میں اہل السنہ و الجماعہ کا مقام و مرتبہ

 

343

اللہ تعالیٰ کی معیت اس کے علو اور استواء علی العرش کے درمیان تطبیق کا بیان

 

352

قرآن کے حقیقتا کلام اللہ ہونے پر ایمان لانا

 

365

روز قیامت اہل ایمان کا

 

370

قیامت کے دن پر ایمان لانے کے بارے میں

 

373

قیامت کبری کے بارے میں

 

389

تقدیر پر ایمان

 

431

ایمان کے بارے میں

 

463

کرامات اولیاء کے بارے میں

 

511

اہل سنت کا عملی طریقہ

 

518

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بارے میں

 

533

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33554
  • اس ہفتے کے قارئین 248879
  • اس ماہ کے قارئین 1048520
  • کل قارئین98113824

موضوعاتی فہرست