#2728

مصنف : قاری محمد یعقوب شیخ

مشاہدات : 6089

شان مصطفی اور گستاخ رسول کی سزا

  • صفحات: 119
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4760 (PKR)
(جمعرات 02 جولائی 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی حزو ہے اور کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے بڑھ کر محبت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کی ذاتِ گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ہر دو ر میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر تاریخ کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ چند سال قبل ڈنمارک ناروے وغیرہ کے بعض آرٹسٹوں نے جوآپ ﷺ کی ذات گرامی کے بارے میں خاکے بنا کر آپﷺ کامذاق اڑایا۔جس سے پورا عالم اسلام مضطرب اور دل گرفتہ ہواتونبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے تقاضا کو سامنے رکھتے ہواہل ایما ن سراپا احتجاج بن گئے اور سعودی عرب   نے جن ملکوں میں یہ نازیبا حرکت  ہوئی ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ۔ پاکستان میں  ’’تحریک حرمت رسولﷺ ‘‘ معرض وجود میں آئی جس میں ملک بھر کی 22 دینی وسیاسی جماعتیں شامل ہوئیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’شان مصطفیٰ ﷺ اور گستاخ رسول کی سزا‘‘جماعت الدعوۃ ،پاکستا ن کے مرکزی رہنماجناب قاری محمد یعقوب شیخ ﷾ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے شان مصطفیٰ ﷺ کوبیان کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی شان او رمقام ومرتبہ کا لحاظ نہ کرنے والے گستاخوں کی سزا’’قتل‘‘ کو قرآن وحدیث اور اجماعِ امت کی روشنی میں دلائل سے ثابت کیا ہے نیز کیا گستاخِ رسولﷺ کے لیے عفو ودرگزر کی گنجائش ہےاور اس کو معاف کرنے کا کسی کو اختیار ہے اور قانون توہین رسالت کے اٹھنے والے اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازکر ان کےلیے صدقہ جاریہ اور آخرت میں ذریعہ نجات بنائے (آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

7

حرف چند

13

عرض ناشر

15

شان مصطفیٰ

19

رسول اللہﷺ کا اعلیٰ اخلاق اور یورپ کے گستاخانہ اقدامات

31

قرآن کریم میں گستاخ رسولﷺ کی سزا

35

کیا گستاخی کرنے والے غیر مسلم (ذمی) کو سزا دی جائے گی؟

45

کیا گستاخ رسولﷺ کے لیے عفو و در گزر ہے؟

51

حدیث و سنت میں گستاخ رسولﷺ کی سزا کا حکم

59

قرآن میں حدیث و سنت کا وجود و ثبوت

60

گستاخ رسول ابن خطل

69

جو اپنا دین بدل لے (مرتد ہو جائے) اس کو قتل کردو

70

مرتد کو جلانا نہیں قتل کرنا ہے

70

گستاخ رسول کعب بن اشرف کا سر تن سے جدا

72

گستاخ رسول ابو رافع یہودی کا قتل

74

یہودیوں کی طرح عیسائیوں کی گستاخیاں

75

صرف رسول اللہﷺ کی توہین کی سزا قتل ہے

77

مکہ میں گستاخوں کے خلاف رسول اللہﷺ کا اعلان جنگ

78

گستاخ بہن کا قتل

79

نبی کریمﷺ کو گالیاں دینے والی ام ولد کا قتل

81

گستاخ یہودی عورت کا قتل

82

اجماع امت کے تناظر میں گستاخ رسولﷺ کی سزا

87

قانون توہین رسالت پر اعتراضات اور جوابات

95

غور طلب امور

117

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40883
  • اس ہفتے کے قارئین 234145
  • اس ماہ کے قارئین 1262310
  • کل قارئین96914154

موضوعاتی فہرست