شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تصانیف کا انتخاب

  • صفحات: 369
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9225 (PKR)
(ہفتہ 23 جولائی 2016ء) ناشر : ادارہ الثقافہ و النشر

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔شیخ نے اپنی دعوت پر عقائدکی اصلاح پر سب سے زیادہ زور دیا ہے اور اس سلسلے میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی تصنیفات کاجائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نےاجتہاد او راستنباط کے ہر علم اور فن میں طبع آزمائی کی ہے ۔ آپ نے قرآن کی فضیلت اور قرآنی علوم پر بھی قلم اٹھایا ۔ قرآن کے بعض مقامات کی تفسیر بھی کی اور کسی حد تک اجتہاد کو ترجیح دی ۔شیخ محمد بن عبدالوہاب نے علم فقہ کے ابواب کے مطابق احادیث نبوی کو پانچ جلدوں میں جمع کیا اور فقہ کی کتابوں کا بڑا عمیق مطالعہ کیا اور اس موضوع پر چند کتابیں مرتب کیں۔علم فقہ کی بعض آراء کاتنقیدی جائزہ بھی لیا اور چند مسائل میں اپنا اجتہاد پیش کیا اور بنیادی اصولوں کے بارے میں بھی قلم اٹھایا۔ سیرت ابن ہشام کو مختصر کیا اور اس میں دعوت اور جہاد کے موضوع پر تھوڑا بہت اضافہ کیاا ور زاد المعاد کی تلخیص بھی کی ۔ زیر تبصرہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ﷫کی مؤلفات کے انتخاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ انتخاب ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبد الرحمٰن السعید نے ’’ مختارات من مؤلفات الشیخ محمد بن عبد الوہاب‘‘ کے نام سے مرتب کیا ۔یہ کتاب اپنے اندر بہت سارے موضوعات لیے ہوئے ہے ۔ ان میں قرآن وحدیث، توحید ، سیرت نبوی، حق وصداقت پر مبنی واقعات، تاریخ فقہ اورخطوط ورسائل سے متعلق جامع انتخاب ہے ۔اس انتخاب سے شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تعلیمات اور ان کے تبلیغی مقاصد پر گہری روشنی پڑتی ہے ۔اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے کے فرائض جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،الریاض کے استاد ڈاکٹر سمیر عبدالحمید ابراہیم نے انجام دئیے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ ازچانسلر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی

 

پیش لفظ اس مترجم

6

پیش لفظ از مرتب

8

قرآن کریم کی تفاسیر کاانتخاب

 

قرآن کی تلاو ت اوراس کےسیکھنے  سکھانے کی فضیلت

11

علماء قرآن کی تعظیم وتکریم

14

قرآن کریم کے سیکھنے سمجھنے اورسننے اوارس کےنہ پڑھنے والوں کےبارے میں

15

قرآن آیت کوتشریح

17

قرآن کی کی آڑ میں گناہ  کرنے والا

18

تفسیر بالرائے آنےوالوں بنانے  کےبارے میں

20

قرآن کو ذریعہ معاش بنانے  کےبارے میں

21

قرآن سے توجہی برتنے والوں کےبارے میں

22

قرآن کےعلاوہ کسی اور ہدایت چاہنے والے کےبارےمیں

22

قرآن میں غلو کرنے کابیان

24

ہدایت کی کھوج میں لگنے رہنے والوں کےبارے میں

25

قرآن مجید کےبارے میں بغیر علم کےمحض اپنی عقل سےکلام کرنے والوں کےبارے میں

26

قرآن کےسلسلہ میں کج بحشی کرنے کابیان

27

قرآن میں لفظ یامعنوں کےاختلاف کابیان

 

جب تمہارے درمیان اختلاف ہوتو اٹھ کٹھرے ہوں

28

ایک آیت کی تشریح

29

خوش الحانی سےقرآن پڑھنے کابیان

30

سورہ الفاتحہ

31

سورہ بقرہ کی بعض آیات کی تشریح

41

سورہ آل عمران  کی بعض  آیات کی تفسیر

48

سورہ طہ کی بعض آیات کی تفسیر

51

کچھ احادیث نبوی کےبارے میں

57

کتاب الصلوۃ

 

شیخ محمد بن عبدالوہاب اورعقیدہ

62

کتا ت التوحید

 

توحید کی فضیلت اوریہ کہ توحید گناہوں  کومٹا دیتی ہے

68

حقیقت  کی توحید اختیار کرنےوالا حسباب کے  بغیر جنت میں داخل ہوجائے گا

70

شرک سے ہوشیار رہنا ضروری ہے

72

بعض شبہا ت کاازالہ

75

 دین اسلام کے تین اصول

103

اللہ کی عبادت

118

چھ عظیم اورمفید اصول

 

سیرت نبوی

 

سیرت نبوی کےچھ اہم پہلوؤں کی تشریح

127

حلف الفضول کاواقعہ

155

مرتدین سےجنگ

169

بنی عبید القداح کاواقعہ

177

تاتاریوں کاواقعہ

179

شیخ محمد بن عبدالوہاب اورفقہ

181

قواعد فقہ اوراس کے اصول

 

پانی کے بارے میں

184

مسائل کاطریقے

189

اجتہاد اور اس سے متعلق امور

194

نماز کےلئے جانے کےآداب

230

نماز پڑھنے کاطریقہ

231

نفل نمازیں

245

نماز باجماعت

252

وقف  کے بارےمین

257

شیخ محمد بن عبدالوہاب کےرسائل کاانتخاب

 

اہل قصیم کےاستسقاء پرشیخ کے اپنے عقیدے کی وضاحت

268

شام کےشیخ خاتمل آل مزید کےنام شیخ محمد بن عبدالوہاب کاخط

274

منجانب محمد بن عبدالوہاب بنام عبدالرحمن بن عبداللہ

277

شہرمکہ کےتمام علماء کےنام شیخ کامکتوب

281

مدینہ کے ایک جید عالم کےنام شیخ کامکتوب

284

ابن صباح کےنام

291

عبداللہ بن سحیم کےنام

296

محمد بن عبدالوہاب کی جانب سےعبداللہ بن محمد ﷾ کےنام

313

شیخ محمد بن عبدلوہاب  کےخطبات کاانتخاب

232

شیخ محمد بن عبدالوہاب کاپہلا خطبہ

 

شیخ کاایک اورخطبہ

335

شیخ محمدبن عبدالوہاب کاایک خطبہ

337

ایک اورخطبہ

339

خطبہ رمضان

341

آخر رمضان میں خطبہ

343

خطبہ عیدالفطر

246

آخری خطبہ

349

خطبہ ترغیب حج

352

خطبہ عیدالاضحی

354

ایک اورخطبہ

358

دسویں ذی الحجہ کاخطبہ

360

اختتام

362

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8174
  • اس ہفتے کے قارئین 221764
  • اس ماہ کے قارئین 707956
  • کل قارئین97773260

موضوعاتی فہرست