#4729

مصنف : علامہ محب الدین طبری

مشاہدات : 5658

سیرت خیر البشر ﷺ ترجمہ اردو خلاصۃ السیر

  • صفحات: 109
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2180 (PKR)
(پیر 31 جولائی 2017ء) ناشر : مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی

ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ہیں۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سیر ت خیرالبشر ‘‘ مشہورمؤرخ علامہ محب الدین طبری کی سیرت النبی کی مشہور ومفید کتاب ’’ خلاصۃ السیر‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب کے ترجمے کا آغاز مولانامفتی محمود حسن گنگوہی نے کیا تھا لیکن وہ پورا نہ کرسکے بعد ازاں مولانا اظہار الحسن کاندھلوی نے یہ ترجمہ مکمل کیا ہے ۔اولاً یہ ترجمہ دہلی سے طبع ہوا ۔بعد میں کئی ناشرین نےاسے مختلف مقامات سے شائع کیا ۔ زیرتبصرہ ایڈیشن الفتح پبلی کیشن ،راولپنڈی سے شائع شدہ کاعکس ہے ۔اس طباعت کی افادیت یہ کہ اس کے آخر میں ضروری الفاظ کے معانی (فرہنگ)شامل ہیں کہ جس کی مدد سے بچے اور کم پڑھے اصحاب بھی اس سے مسفید ہوسکتے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

خلاصۃ السیر علامہ محب الدین طبری اور اس کا زیر نظر ترجمہ

 

5

نبی اکرم ﷺ  کا نسب مبارک

 

13

نبی اکرم ﷺ کی ولادت

 

15

نبی اکرم ﷺ کے کچھ احوال

 

16

نبی اکرم ﷺ کے غزوات

 

28

نبی اکرم ﷺ کے حج اور عمروں کا بیان

 

31

نبی اکرم ﷺ کے اسمائے مبارک

 

34

نبی اکرم ﷺ کی صفات اور حلیہ مبارک وغیرہ

 

35

نبی اکرم ﷺ کی صفات معنویہ

 

38

نبی اکرم ﷺ کے معجزات

 

54

نبی اکرم ﷺ کی بیبیوں کا ذکر

 

66

نبی اکرم ﷺ کی اولاد

 

73

نبی اکرم ﷺ کی بیٹیوں کی شادیوں اور ان کی اولاد کا ذکر

 

74

نبی اکرم ﷺ کے چچا اور پھوپھیاں

 

77

غلام اور باندیاں جن کو نبی اکرم ﷺ نے آزاد کیا

 

80

نبی اکرم ﷺ کے خادموں کا ذکر

 

84

غزوات میں نبی اکرمﷺ کے پہرہ دار اور محافظ

 

85

نبی اکرم ﷺ کے قاصد

 

85

نبی اکرم ﷺ کے کاتب

 

87

نبی اکرم ﷺ کے رفقاء اور نجیاء

 

88

نبی اکرم ﷺ کے گھوڑے

 

88

نبی اکرم ﷺ کے دیگر مویشی

 

90

نبی اکرم ﷺ کے ہتھیار

 

91

نبی اکرم ﷺ کے کپڑے اور گھریلو سامان

 

93

نبی اکرم ﷺ کی وفات

 

95

فرہنگ

 

99

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46224
  • اس ہفتے کے قارئین 239486
  • اس ماہ کے قارئین 1267651
  • کل قارئین96919495

موضوعاتی فہرست