#881

مصنف : امیر حمزہ

مشاہدات : 25784

سیرت کے سچے موتی

  • صفحات: 594
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17820 (PKR)
(ہفتہ 10 مارچ 2012ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

اللہ کی رسولﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ  ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسولﷺ  کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ  کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے محدثانہ اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ محدثانہ اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت سے متعلق صرف مقبول یعنی صحیح یا حسن روایات کو جمع کرنا تا کہ سیرت کے واقعات کا ایک مستند ذخیرہ  حاصل ہو سکے۔ مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ  صاحب کی کتاب " الرحیق المختوم " کا منہج بھی یہی ہے لیکن یہ کتاب اس اعتبار سے " الرحیق المختوم " سے مختلف ہے کہ اس کتاب کو نہایت آسان فہم اور افسانوی زبان میں بیان کرنے کی بھی ایک ادنی کوشش کی گئی ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے سیرت کے واقعات میں رغبت کا عنصر بہت بڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالی مولانا کو اس کار خیر پر جزائے عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کیسے ہیں یہ موتی؟

 

29

آمد آمد کے چرچے اور زندگی کے چالیس سال

 

35

نبوت اور دعوت

 

63

آسمانوں کی سیر اور مکہ چھوڑنے کی تیاریاں

 

119

ہجرت کا سفر اور مدینہ میں مرحبا

 

143

مدینہ میں مصروفیات

 

165

گوریلا کاروائیاں اور معرکہ بدر

 

193

احد پہاڑ کے دامن میں جنگ

 

231

اہل صفہ کے احوال

 

275

یہود کا انخلاء اور قوم پرستی کا بگولہ

 

285

احزاب (اتحادی فورسز) کی یلغار

 

303

دوبارہ دھاک بیٹھ گئی

 

327

حدیبہ میں صلح .....شاندار اور واضح فتح

 

341

رسول عربی ﷺ کے پیام...شاہوں کے نام

 

371

خیبر میں یہودی ادھیڑ دیے گئے

 

405

چند غزوات اور دلچسپ واقعات

 

427

سپر پاور کے ساتھ پہلی جنگ

 

445

مکہ فتح ہوگیا

 

455

حنین کی لڑائی میں توحید اور انکساری کا سبق

 

479

تبوک میں صلیبیوں پر دہشت کی دھاک

 

499

جزیرۃ العرب پر اسلام کا پھریرا

 

515

فردوس بریں کی جانب

 

549

یہ گھر...یہ گلشن

 

563

جسم اطہر....قبر مبارک میں

 

583

وفات اور جذبات

 

583

غسل

 

585

کفن

 

586

جنازہ

 

586

دفن

 

587

خوف اور خدشہ

 

588

امت سے خلیفہ اول کا پہلا خطاب

 

589

اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے ملاقات

 

590

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33351
  • اس ہفتے کے قارئین 273065
  • اس ماہ کے قارئین 1301230
  • کل قارئین96953074

موضوعاتی فہرست