#3539

مصنف : سید سلیمان ندوی

مشاہدات : 30735

سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا (سید سلیمان ندوی)

  • صفحات: 350
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14000 (PKR)
(پیر 07 مارچ 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ، حضرت ابوبکر صدیق ﷜ کی صاحبزادی تھیں۔ والدہ کا نام زینب تھا۔ ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور ﷺ نے سن 11 نبوی میں سیدہ عائشہ ؓ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ آپ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاوہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور کی زوجہ محترمہ اور ”ام الموٴمنین“ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاسے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو حضرت عائشہ ہیں۔صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا " مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر ۔آپ ﷺکو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ عنہا سے بہت محبت تھی، ایک مرتبہ حضرت عمرو ابن عاص ﷜ نے حضور سے دریافت کیا کہ… آپ دنیا میں سب سے زیادہ کس کو محبوب رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ عائشہ ؓ عنہا کو، عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! مردوں کی نسبت سوال ہے! فرمایا کہ عائشہ کے والد ابوبکر صدیق ﷜ کو۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ ان کے مبارک واسطہ سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہوا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ﷢کو کبھی ایسی مشکل پیش نہ آئی جس کے بارے میں ہم نے حضرت عائشہ ؓ عنہا سے پوچھا اور ان سے اس کے بارے میں کوئی معلومات ہم کو نہ ملی ہوں۔ حضور ﷺ وصال کے 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 58 ہجری میں وصال فرمایا۔سید عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی خواتین اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ زیر تبصرہ ’’سیرت عائشہ‘‘برصغیر پاک وہند کے نامو ر مؤرخ اور سیرت نگار   علامہ سید سلیمان ندوی ﷫ کی ابتدائی تصنیف ہے۔ 1920ء میں یہ کتاب پہلی بارشائع ہوئی۔ اس کے بعد اس کتاب کی جامعیت اور مقبولیت کی وجہ سے اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔ موجودہ ایڈیشن دارالابلاغ، لاہورنے نئی تحقیق اور تخریج وتسہیل کے اہتمام کےساتھ ایک نئے خوبصورت دیدہ زیب انداز میں شائع کیا ہے۔ کتاب میں موجود احادیث وآثار کی مکمل تخریج فاضل نوجوان محترم نصیر احمد کاشف نے کی ہے۔ سیدہ عائشہ کی مروی روایات کا ترجمہ کرکے کتاب میں شامل کردیا ہے۔ کتاب میں قرآنی آیات، احادیث اور باقی تمام عربی عبارات پر اعراب کا اہتمام کردیاگیا ہے۔ اس کتاب نظر ثانی معروف مترجم و مصنف کتب کثیرہ جناب مولانا محمود احمد غضنفر ﷫ نے کی ہے جس   سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عفیفہ کائنات کی پاکیزہ سیرت

12

دیباچہ طبع سوم

15

سیرت عائشہ ؓ کی اہمیت

17

مآخذ

18

ابتدائی حالا ت (پیدائش سے شادی تک )

20

انتساب

18

نام ونسب ،خاندان

20

ولات

22

بچپن

23

شادی

24

ہجرت

29

رخصتی

31

تعلیم وتربیت

33

خانہ داری

44

معاشرت ازدواجی

47

بیوی سے محبت

48

شوہر سے محبت

52

بیوی کی مدارات

55

دل بہلانا

56

گھر میں فرائض نبوت

67

سوکنوں کے ساتھ برتاؤ

69

مشتبہ اور غلط روایات

78

سوتیلی اولاد کے ساتھ برتاؤ

81

غلط اور مشتبہ روایات

84

واقعہ افک

85

سرولیم میور کابیان

93

تیمم کے حکم کانزول

96

تحریم،ایلااور تخیر

98

تحریم

98

ازفہ شکوک

101

ایلا

103

تخیر

105

بیوگی 11ھ

106

عام حالات

110

عہد صدیقی

110

داغ بے پدری

111

عہدفاروقی

112

سیدناعثمان ﷜ کاعہد

113

سیدنا علی مرتضی ﷜   کاعہد

118

اصلاح کی دعوت

120

مسلمان عورت ک فرائض

120

جنگ جمل

132

سیدہ عائشہ اور سیدناعلی ﷜ کے باہمی ملال خاطر کی تردید

137

سیدناامیر معاویہ ﷜ کازمانہ

141

سیدناحسن ﷜ کی تدفین کاواقعہ

144

وفات

146

تبنی

148

حلیہ اور لباس

149

اخلاق وعادات

151

قناعت پسندی

151

ہم جنسوں کی امداد

152

شوہر کی اطاعت

152

غیبت اور بدگوئی سے احتراز

152

عدم قبول احسان

153

خودستانی سے پرہیز

154

خودداری

154

دلیری

155

فیاضی

156

خشیت الہی اورقیق لقلسمی

157

عبادت الہی

158

معمولی باتوں کالحاظ

160

غلاموں پر شفقت

160

فقراکی حسب حیثیت اعانت

161

پردہ کااہتمام

162

مناقب

163

فضل وکمال

164

علم واجتہاد

167

قرآن مجید

168

حدیث

179

سیدہ عائشہ ؓ اور ازواج مطہرات ﷢

179

سکٹرین روایت میں سیدہ عائشہ ؓ کا درجہ

181

سیدہ عائشہ ؓ کی روایتوں کی تعداد

181

مکثرین میں روایت کے ساتھ درایت

181

بار بار پوچھنا

185

روایت میں احتیاط

185

روایت مخالف قرآن حجت نہیں

186

مغرسخن تک پہنچنا

192

ذاتی واقفیت

196

قوت حفظ

198

سیدہ عائشہ ؓ کی حدثیوں کی ترتیب وتدوین

200

فقہ وقیاس

200

قرآن مجید

201

حدیث

203

قیاس عقلی

205

سنن کی تقسیم

207

معاصرین کے اختلاف

208

علم کلام وعقائد

212

اللہ تعالی کے لیے اعضاکااطلاق

212

رؤیت باری تعالی

213

علم غیب

215

پیغمبر اوراخفائے   وحی

216

انبیاء ﷤ معصوم ہیں

217

معراج روحانی

217

الصحابۃ عدول

219

ترتیب خلافت

220

عذاب قبر

220

سماع موقی

221

علم اسرار الدین

221

قرآن مجید کی ترتیب نزول

223

مدینہ میں اسلام کی کامیابی کاسبب

225

جمعہ کے دن نہانا

226

سفر میں دو رکعت نماز

226

نماز صبح او رنماز عصرکے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت

227

بیٹھ کر نماز پڑھنا

227

مغرب میں تین رکعتیں کیوں ہیں

229

صبح کی نماز دوہی رکعت کیوں رہی

229

صوم عاشور اکاسبب

229

پورے رمضان میں آپ ﷺ   نے تراویج کیوں نہ پڑھی

231

حج کی حقیقت

231

داوی محصب میں قیام

232

قربانی کاگوشت تین دن سے زیادہ رکھنے کی ممانعت

232

تعمیر کعبہ اور بعض اعمال حج

233

سوار ہوکر

234

ہجرت

235

آپﷺ کاحجرہ میں دفن ہونا

236

طب ،تاریخ وادب وخطابات وشاعری

237

طب

237

تاریخ

238

ادب

242

خطابت

243

شاعری

244

تعلیم ،افتااو رارشاد

256

تعلیم

256

افتا

265

خلفائے اسلام

265

اکابر صحابہ ﷢

266

عامہ ممالک اسلامیہ

368

ارشاد

272

جنس نسوانی پر سیدہ عائشہ ؓ کی احسانات

280

عالم نسوانی میں سیدہ عائشہ ؓ کی درجہ

292

سیدہ عائشہ ؓ کی عمران کے نکاح کے وتق کیاتھی

296

سیدہ عائشہ ؓ کی عمر

202

مولانا سیدسلیمان ندوی کے اعتراضات کاجواب

303

صغر سنی کی شادی اور سیدہ عائشہ ؓ

302

اصل مبحث

306

بنائے استدالال

303

ضمنی بحث کی وجہ سے کم توجہی

304

نوسال کی عمر میں نکاح کی روایات

305

تاریخ نکاح کی روایات

305

تاریخ رخصتانہ

206

دوسری روایات سے عمر کاقیاس

206

سیدہ عائشہ ؓ کی ایک اور روایت

308

عمر کے متعلق سیدہ عائشہ ؓ کاخیال

309

صاحب مشکوۃ کاقول

309

حضرت سیدہ صاحب ﷫ کاجواب

311

سیدہ عائشہ ؓ کی عمر

311

مولانا محمدعلی صاحب کے شبہات کاجواب

311

نکاح کے وقت سیدہ عائشہ ؓ کی عمر

313

علامہ عینی ﷫ کابیان

315

علامہ ابن عبدالبر﷫

316

صاحب مشکوۃ کاقول

317

سیرت عائشہ ؓ سے استناد

319

فریق کے دومویدات

322

سیدناابوبکر ﷜ ک ےارادہ ہجرت کے واقعہ سے استدلال

323

پہلا طریقہ

323

تسلیم کرکے جواب

328

دوسراعام طریقہ

336

سورۃ نجم اور سورۃ قمر کے نزول سے استدلال

336

عرب میں نکاح صغیر کارواج

339

خلاصہ بحث

341

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41844
  • اس ہفتے کے قارئین 257169
  • اس ماہ کے قارئین 1056810
  • کل قارئین98122114

موضوعاتی فہرست