سیکولرزم (ڈاکٹر سفر الحوالی)

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
ڈاکٹر سفرالحوالی
محمد زکریا رفیق
کتاب سرائے لاہور
552
24840.00 (PKR)

العزت نے ہم پر احسان کرتے ہوئے سب سے افضل نبیﷺ کو مبعوث فرمایا اور انہیں کامل واکمل شریعت دی۔شریعت اسلامی انسانی زندگی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ یہ تین بنیادی علوم’ عقیدہ‘ تزکیہ نفس اور فقہ‘ پر مشتمل ہے جو انفرادی واجتماعی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہیں۔ شریعت جیسی عظیم نعمت اُس وقت تک کما حقہ فائدہ نہیں دیتی جب تک اُس کو اپنے دور کے حالات پر منطبق نہ کیا جائے۔ موجودہ دور میں شریعت کے انطباق کا سب سے بڑا موضوع مغرب کے افکار‘ تہذیب‘ علوم وفنون‘ نظام اور طرز زندگی ہے۔موجودہ دور میں شریعت کی روشنی میں مغربی تہذیب کا فہم حاصل کیے بغیر ہم شریعت کے تقاضوں کو بجالانے کے قابل نہیں ہو سکتے۔ اسلام کے زوال اور شکست و ریخت کا صحیح اندازہ بھی اُس وقت ہوتا ہے جب ہم مخالف فکر کو تمام فکر ی وعملی پہلوؤں سمیت سمجھنے کی کوشش کریں۔ زیرِ نظر کتاب العلمانیہ جس کا اردو ترجمہ’سیکولرزم کے نام سے ہے یہ ڈاکٹر سفر الحوالی کا ایم اے کا مقالہ ہے جو مدینہ یونیورسٹی میں لکھا ہے۔ اس مقالے کو جامعیت‘ اختصار‘ سہل پن اور شرعی اسلوب کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ یہ کتاب مستقل مکتب فکر کی بنیاد ہے جو مغربی فکر وعمل اور اسلامی فکری مسائل کو شرعی تناظر میں دیکھنے کا ملکہ پیدا کرتی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یورپ میں دین عیسائیت کے خلاف لادینیت کی فضا کیسے پیدا ہوئی اور پروان چڑھی اور دین کو بتدریج سیاست‘معاشرت‘اخلاق‘ امور نسوانیت‘معیشت کے میدانوں سے کس طرح بے دخل کیا گیا۔ اس میں مغربی افکار کا فہم پیش کیا ہے اور ساتھ ساتھ نقد وجرح بھی کی گئی ہے۔ اور مؤلف کا اسلوب تحریر مورخانہ اور صحافیانہ ہے انہوں نے خالص فلسفیانہ لب ولہجہ استعمال نہیں کیا۔ یہ کتاب بیس ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب کے آخر میں اہم اصطلاحات کا تعارف بھی دیا گیا ہے اور بعض جگہ سُرخیوں کی کمی تھی تو ترجمے میں ان کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اہم الفاظ‘ اشخاص‘مقامات کو جلی حروف میں لکھا گیا ہے تاکہ ایک ہی نظر میں آسانی سے سمجھ آ سکے۔ یہ کتاب ’’سیکولرزم‘‘ ڈاکٹر سفر الحوالی کی مایۂ ناز کتاب ہے جس کا اردو ترجمہ محمد زکریا رفیق نے کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف‘ مترجم وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔ (آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

13

پیش لفظ

17

علمانیہ اورسیکولرزم کی تعریفات

27

حصہ اول:یورپ کادین عیسائیت ،جس سے منحرف ہوکر وہ سیکولربنا

31

عیسائیت میں تحریف

33

دین عیسائیت میں عقیدے کی تحریف

38

الوہیت کامسئلہ

38

پولس

39

اناجیل کی تحریف

44

یورپ میں عیسائی شریعت کی تحریف کیسے ہوئی؟

50

دین کاریاست سےالگ ہونا

50

مسیحی﷤ سےمنسوب یہ  قول ’قیصر کوقیصر کاحق دواوراللہ کو اللہ کاحق دو‘‘

59

اصطلاحات

64

دین عیسائیت میں بدعات نےکیسے جنم لیا؟

66

تمہید

66

عیسائی دینی پیشوا پادری

68

رہبانیت

75

اسباب  رہبانیت

75

نظام رہبانیت

78

رہبانیت کےنتائج

80

اسرار مقدس عشائے ربانی

82

تصویروں اورمورتیوں کی عبادت

85

معجزات اورخرافات

88

بخشش کےپروانے

91

اس بدعت کےنتائج

94

حصہ دوم :یورپ میں سیکولرزم کےاسباب

97

کلیسا کی سرکشی

99

کلیسا کےاکابرین کی سرکشی اوراسکےاسباب

99

دینی سرکشی

102

سیاسی سرکشی

105

مالی سرکشی

109

کلیسائی سرکشی کےمظاہر

109

جاگیردارانہ املاک

110

اوقاف

110

عشور

110

سال کاپہلا ٹیکس

111

تحائف وعطیات

111

بیگار

111

کلیسا اروعلم کی باہمی کشمکش

113

جدید دورکاآغاز اورسترہویں صدی

116

دوم: اٹھارویں صدی

121

فرانسیسی انقلاب

125

لادینی فکر کوپیداکیا

127

کلیسا کاعوامی مطالبات  کی راہ میں حائل ہونا

129

خفیہ شیطانی قوتیں

129

اصطلاحات

132

نظریہ ارتقا

134

ڈارون ازم  کافنی تعارف اورعلمی حیثیت

135

ڈارون ازم کےاثرات

140

دینی عقیدے کاانہدام

140

غایت ومقصد کی نفی

144

انسان کی حیوانیت ومادیت

146

مطلق ارتقا کی فکر

148

اصطلاحات

153

حصہ سوم :یورپی زندگی میں سیکولرزم

155

سیاست وقانون کاسیکولرزم

157

مسیحی دور میں سیاست وقانون

157

قبل جدید سیاسی نظریات

158

خیالی نظریہ

159

نظریہ عقد اجتماعی

159

نظریہ حق الہیٰ

161

جدید ومعاصر نظریات

164

جدید دورپر ایک نظر

176

لبرل ڈیموکریسی

177

کمیونزم

184

اصلاحات

187

اقتصاد کاسیکولرزم

193

مسیحی ادورمیں اقتصاد

193

جاگیردارانہ نظام اورکلیساکانظریہ

194

جاگیرداری نظام کی اجمالی تصویر

195

جاگیرداری نظام کادین سےتعلق

198

جمود مطلق کی خرابی

198

لادین اقتصادی  نظریات

200

فطرت پرستی کانظریہ

200

کلاسیکل سرمایہ دارانہ مکتب فکر

203

آدم سمتھ

204

آدم سمتھ کےافکار کےاثرات

204

مالتھس

205

مالتھس کےافکار کےاثرات

206

ریکارڈ

207

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2454 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :