#2016

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 6841

صلیبی جنگجو

  • صفحات: 129
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3225 (PKR)
(جمعہ 17 اکتوبر 2014ء) ناشر : خزینہ علم وادب لاہور

اگرچہ صلیبی جنگوں کے بارے میں اکثر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ یہ جنگیں عیسائی عقیدے کی بنیاد پر لڑی گئیں،لیکن در حقیقت صلیبی جنگوں کی آگ پر جلتی کا تیل مال ودولت کے لالچ نے چھڑکا۔اس وقت کے مغرب میں آج کے برعکس غربت ،افلاس کا دور دورہ تھا،جبکہ مشرق بالعموم اور مسلم معاشرے میں بالخصوص دولت اور خوشحالی کا دور تھا۔اسی ایک نکتے نے یورپین بالخصوص چرچ سے وابستہ افراد کی آنکھیں چندھیا ڈالی تھیں۔دولت کے اس لالچ نے عیسائیت کیی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ۔اور بظاہر مذہبی بنیادوں پر چلنے والی تحریک کے پیچھے مادہ پرستی اور دنیوی خواہشات کا بحر بیکراں تھا۔زیر تبصرہ کتاب " صلیبی جنگجو ،ٹمپلر امراء تاریخ کے آئینے میں"ہارون یحیی کی تصنیف ہے۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔آپ کی کتب مسلمانوں ،غیر مسلموں سب کو مخاطب کرتی ہیں خواہ ان کا تعلق کسی عمر،نسل اور قوم سے ہو،کیونکہ ان کتب کا مقصد صرف ایک ہے:خدا کے ابدی وجود کی نشانیوں کو قارئین کے سامنے لا کر ان کے شعور کو اجاگر کرنا۔آپ نے ترکی میں "سائنس ریسرچ فاونڈیشن "قائم کی ہے جو اب ایک مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔یہ ادارہ نہ صرف ڈارون پرستی کی تردید میں بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرتا ہے ،بلکہ جدید دور میں اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی بھی سعی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں مولف نے صلیبی جنگوں کے پس منظر ،حقائق،اورمقاصد  کو بیان کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے باسی ٹمپلر امراء کی تاریخ بیان کی ہے۔کہ وہ کیسے منظر عام پر آئے اور ان کے کیا مقاصد تھے۔اور آج کل وہ کس شکل میں موجود ہیں ،اور مسلمانوں کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب نمبر 1

 

7

تاریخ کی سیاہی

 

9

ٹمپلر امراء کا جنم

 

15

تنظیم کیا تھی

 

16

حکم نامے کی ترویج

 

20

تنظیم کا طریقہ کار

 

24

تنظیم میں داخلے کا دروازہ

 

26

عیسائیوں کا سود پر اصرار

 

28

ٹمپلرز کے اسرار و رموز

 

31

ٹمپلروں کی پناہ گاہ قبرص

 

35

ٹمپلرز کا اصل چہرہ

 

38

ٹمپلرز زیر زمین چلے گئے

 

45

باب نمبر 2

 

52

ٹمپلرز کا اعتراف

 

52

سونے کی پلیٹ

 

54

سکاٹ لینڈ کی بستی اور مخصوص رسم

 

57

باب نمبر 3 ٹمپلرز کی سیاست اور بربریت

 

62

انقلاب فرانس

 

67

بینکار کا اغوا

 

79

پی 2 کا قصہ کیا تھا

 

82

موساد کے ساتھ گٹھ جوڑ

 

86

پی 3

 

88

باب نمبر 4

 

91

فری میسینز کا ترکی میں اثرو رسوخ

 

91

ترک نوجوانوں کا رد عمل

 

98

دور عثمانیہ کا ایک غدار عبداللہ قیادت

 

102

خفیہ بستیوں کی تاریخ

 

115

ٹمپلرز اور مافیا

 

120

نتیجہ

 

123

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42195
  • اس ہفتے کے قارئین 235457
  • اس ماہ کے قارئین 1263622
  • کل قارئین96915466

موضوعاتی فہرست