#3572

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

مشاہدات : 7581

صحیح بخاری کا دفاع ( زبیر علی زئی )

  • صفحات: 350
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8750 (PKR)
(منگل 22 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے ،جسے امت  کی طرف سے تلقی بالقبول حاصل ہے۔امام بخاری﷫کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تمام تصانیف میں سے سب سے زیادہ مقبولیت اور شہرت الجامع الصحیح المعروف صحیح بخاری کو حاصل ہوئی ۔جو بیک وقت حدیثِ رسول ﷺ کا سب سے جامع اور صحیح ترین مجموعہ بھی  ہے اور فقہ اسلامی کا بھی عظیم الشان ذخیرہ بھی  ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا او ر ندرتِ استباط اور قوتِ استدلال کے حوالے سے اسے کتابِ اسلام ہونے کاشرف بخشاہے صحیح بخاری کا درس طلبۂ علم حدیث اور اس کی تدریس اساتذہ حدیث کے لیے پورے عالم ِاسلام میں شرف وفضیلت اور تکمیل ِ علم کا نشان قرار پا چکا ہے ۔ صحیح بخاری کی   کئی مختلف اہل علم نے شروحات ،ترجمے اور حواشی وغیرہ کا کام کیا ہے شروح صحیح بخاری میں فتح الباری کو ایک امتیازی مقام اور قبولِ عام حاصل ہے ۔لیکن بعض نام نہاد اہل علم ہمیشہ سے صحیح بخاری  پر اعتراضات کرتے چلے آئے  ہیں اور اس کی بعض روایات کو عقل سلیم سے سمجھنے کی بجائے اس پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ علماء حق نے ان کے کمزور اعتراضات اور بیہودہ تنقید کا  ہمیشہ مسکت اور مدلل جواب دے کر انہیں چپ رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " صحیح بخاری کا دفاع"جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین محترم مولانا حافظ زبیر علی زئی صاحب﷫  کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  صحیح بخاری پر کئے گئے اعتراضات کا علمی جائزہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حدیث نبویﷺ پر عمل کرنے کی توفیق دے ۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اول

7

تقدیم توفیق الباری

9

سچی پیشین گوئی او رمنکرین حدیث کاوجود مسعود

8

خاص دلیل کے مقابلے میں عام دلیل پیش کرنا غلط ہے

10

توفیق الباری فی تطبیق القرآن وصحیح البخاری

27

امام بخاری ﷫ کامقام

30

صحیح بخاری کاعنوان

31

صحیح بخاری پر بعض الناس کے حملے

32

معترض کے چونتیس (34)جھوٹ

34

احمد سعیدملتانی کی ’’قرآن مقدس اور بخاری محدث ‘‘کامقدمہ اور اس جواب

42

حدیث نمبر1۔امام زہری کی ایک مرسل روایت

50

امام ابن شہاب الزہری ﷫ سے محبت

53

2۔ جادو کااثر ہشام بن عروہ ﷫

61

ہشام بن عروہ پر بعض الناس کی جرح اور اس کاجواب

63

3۔کیا اللہ بندے میں حلو ل کرجاتاہے

69

4۔صحیح بخاری کی ایک حدیث اور روٹیاں پکانا

72

5۔حوا ﷤ او رخیانت

74

6۔سیدنا ابراہیم ﷤اور ان کاوالد آزر

76

7۔رسول اللہ ﷺ کے چچا ابوطالب

78

کپڑے کے بدلے میں نکاح اور سیدنا ابن مسعود ﷜

80

متعہ النکاح کی تیسری روایت

85

حق مہر میں لوہے کی انگوٹھی

90

حق مہر میں تعلیم قرآن

92

کتے کے جوٹھے سے وضو

94

امام زہری کاایک قول

97

صحابہ کرام کی تواضع اورعاجزی

98

چغل خوری اور پیشا ب کے قطروں سے نہ پچنے پر عذاب

102

جنبی اور قرآن کی تلاوت

104

مردے کاجوتوں کی آواز سننا

106

قبر پر ٹہنی لگانا

108

میت کاجنازے پر کلام کرنا

110

سیدنا ابراہیم ﷤ اور نبی کریم ﷺ

112

سیدنا براء بن عازب ﷜ کااعلان تواضع

114

صحیح بخاری پر تہمت اور معترض ۔لواطت

117

سیدنا ابن عباس ﷜ اور متعہ النکاح

119

شادی بیاہ پروف بجانا اور اشعار پڑھنا

121

نبی ﷺ کاسیدہ عائشہ ﷜ سے نکاح او رقرآن مجید

123

مشرق یعنی عراق سےشیطان کاسینگ نکلے گا

126

نبی ﷺ کاخواب اورسیدہ عائشہ ؓ

128

سچے نبی سیدنا ابراہیم ﷤ کاتوریہ اور کذبات

130

حدیث کذبات اورتوریہ

131

موقوف روایات

133

آثار التابعین

133

بیماری کے علاج کے لئے اونٹوں کے دودھ اور پیشاب کاپینا

136

نبی ﷺ کی وفات کے بعد بعض لوگوں کامرتد ہوجانا

139

حوض کوثر اور بعض امتیوں کااس سے ہٹا جانا

141

ایک عورت کاقصہ جس سے نبی کانکاح ہوا اوروہ ام المومنین نہ بن سکی

143

اپنی منکوحہ بیوی کوکہنا کہ اپنا نفس بعض امتیوں کامرتد ہونا

149

قرآن کی سات قراءتوں کامتواتر ہونا

151

قرآن مجید کی سات قراءتیں

153

مومنین کے دوگروہوں میں جنگ

156

چیونٹیوں کاقتل اورایک پیغمبر

158

سوت کاتنے والی خوقاءنامی ایک عورت کاقصہ

160

آسمان کی خبریں اور شیاطین کاسن گن لینا

162

قرآن کی سات قراءتیں متواتر ہیں

164

سورۃ اخلاص کو مختصر اللہ لواحد الصمد کہنا

173

غزوہ احد کےوقت صحابہ کرام کااختلاف

175

مہمان کی مہمان نوازی میں میزبان کابھوکا سونا

177

درخت کاطلاع دینا کہ جنات نے قرآن سناہے

179

سیدنا ابن ام مکتوم ﷜ اور نابینا مجاہد

181

عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ آمین دعاہے

183

نبی کریم ﷺ کاحالت نماز میں پیٹھ پیچھے دیکھنا

185

ابوطالب اور عذاب میں تخفیف

187

ایک آیت کی تفسیر ارو سیدنا ابن عباس ﷜

189

حدیث کو قرآن پر پیش کرنےوالی روایت موضوع ہے

193

کیا امام ابوحنیفہ تابعی تھے

196

اسماء الرجال

203

اشاریہ

209

اختتام الکتاب

220

صحیح بخاری پر اعتراضات

220

قرآن مجید کی سات منزلیں

221

تقدیم توفیق الباری

223

صحیح بخاری ہی نظر آتی ہے

224

مقدمہ طبعہ ثانیہ

225

سچی پیشین گوئی او رمنکرین حدیث کاوجود مسعود

226

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26876
  • اس ہفتے کے قارئین 182450
  • اس ماہ کے قارئین 982091
  • کل قارئین98047395

موضوعاتی فہرست