#2473

مصنف : حافظ محمد سعد اللہ

مشاہدات : 7372

رشوت ایک لعنت

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1000 (PKR)
(اتوار 05 اپریل 2015ء) ناشر : مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری، لاہور

اسلام نے ہر اس ذریعہ اکتساب کو منع اور حرام قرار دیا ہے جس میں کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کمایاجائے۔انہی حرام ذرائع میں سے ایک نہایت قبیح ذریعہ اکتساب رشوت ہے، جو شریعت کی نظر میں انتہائی جرم ہے اور یہ جرم آج ہمارے معاشرے میں ناسور کی مانند پھیل چکا ہے، جس کا سد باب مسلمان معاشرے کے لئے ضروری ہے۔رشوت انسانی سوسائٹی کا وہ بد ترین مہلک مرض ہے جو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کی طرح سرایت کر کے پورے نظام انسانیت کو کھوکلا اور تباہ کر دیتا ہے ۔ رشوت ظالم کو پناہ دیتی ہے ۔ اور مظلوم کو جبراً ظلم برداشت کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ رشوت کے ہی ذریعے گواہ ، وکیل اور حاکم سب حق کو ناحق اور ناحق کو حق ثابت کرتے ہیں ۔ رشوت قومی امانت میں سب سے بڑی خیانت ہے ۔اسلامی شریعت دنیا میں عدل و انصاف اور حق و رحمت کی داعی ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے ہی انسانی سماج کی اس مہلک بیماری کی جڑوں اور  اس کے اندرونی اسباب پرسخت پابندی عائد کی ۔ اور اس کے انسداد کے لیے انتہائی مفید تدابیر اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔ جن کی وجہ سے دنیا  ان مہلک امراض سے نجات پا جائے ۔ زیرتبصرہ  کتابچہ ’’رشوت ایک لعنت‘‘ حافظ محمدسعد اللہ ﷾ (سابق ریسرچ سکالر مرکز تحقیق  دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری)  کی کاوش ہے  جس میں انہوں نے بڑی محنت اور کاوش سے   رشوت اور اس سے پیدا ہونے والی برائیوں کا مختصرا  تذکرہ کرنے  کےعلاوہ  ان تدابیر کوبھی بیان کیا ہے  جن پر عمل پیرا ہونے سے بڑی حدتک اس برائی کا انسداد ہوسکتاہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو  قوم وملک کے لیے  نافع ومفید بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

رشوت کا مفہوم

 

2

اکل حلال کی اہمیت

 

4

قرآن میں رشوت کا ذکر

 

7

رشوت کی حرمت

 

10

عدالت کا فیصلہ حرام کو حلال نہیں کر سکتا

 

13

حاکم کے لیے تحائف قبول کرنے کا جواز اور عدم جواز

 

16

رشوت کے محرکات

 

20

رشوت کے متنوع اثرات

 

23

حکام کے حقوق

 

26

رشوت سے بچاؤ کی ممکنہ تدابیر

 

32

خلاصہ کلام

 

43

حکومت کا تعاون

 

45

نبی اکرمﷺ کا انتباہ

 

47

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10419
  • اس ہفتے کے قارئین 272229
  • اس ماہ کے قارئین 758421
  • کل قارئین97823725

موضوعاتی فہرست